گزشتہ روز پاکستان کے شہر میرپور خاص میں دعوتِ اسلامی کے شعبہ جامعۃالمدینہ و مدرسۃالمدینہ گرلز کے تحت مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں مختلف سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تفصیلات کے مطابق اس مدنی مشورے میں دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران کو دینی کاموں کی اہمیت بتاتے ہوئے انہیں دینی کاموں میں مزید بہتری لانے کا ذہن دیا۔

علاوہ ازیں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی اور اہداف بھی دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔