23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پاکستان کے شہر میرپور خاص میں دعوتِ اسلامی کے
تحت یوسی تا ڈویژن نگرانِ اور تمام شعبہ
جات کی تحصیل تا ٹاؤن سطح کی ذمہ داران بالخصوص شعبہ اصلاحِ اعمال کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں تلاوتِ قراٰن اور نعت
شریف پڑھی گئی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے دینی
کاموں کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے بھرپور انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا۔
اسی طرح نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران
کو اپنی اصلاح کرنےکے حوالے سے مدنی پھول دیئے نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے
لئے ڈونیشن جمع کروانے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کے اہداف دیئے۔