23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
سندھ کے شہر حیدرآباد
میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کے قریب مدنی ہاؤس میں دعوتِ اسلامی کے تحت 19 مارچ 2023ء بروز اتوار
یوسی تا ڈویژن نگران اور تمام شعبہ جات کی تحصیل و ٹاؤن سطح کی ذمہ داران بالخصوص
فنانس ڈیپارٹمنٹ اور ڈونیشن بکس ڈیپارٹمنٹ کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس موقع پر دعوتِ اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے متعلق کلام کرتے ہوئے دینی
کاموں میں مزید بہتری لانے اور اسلامی تعلیمات کے مطابق اپنی زندگی گزارنے کا ذہن
دیا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے مستقل مزاجی کے
ساتھ دینی کام کرنے اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے سالانہ ڈونیشن میں اضافہ
کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کو مدنی پھول دیئے۔آخر میں ذمہ داران کی حوصلہ افزائی
کے لئے انہیں تحائف بھی دیئے گئے۔