دعوتِ اسلامی کےتحت  شعبہ مدرستہ المدینہ بالغات کے ساتھ آ ن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک تا ڈویژن سطح کی شعبہ ذمہ داران اور صوبائی نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ ”تقسیم کاری“ کے موضوع پر بیان کیا اور بر وقت پر کارکردگی دینے، دینی کاموں کو بڑھانے، تقرریاں مکمل کرنے ، شعبےکے مدنی پھولوں کو نافذ کرنے، ٹیسٹ پاس غیر اجیر مدرسات کے ذریعے بالغات کے درجات بڑھانے، سفرِ شیڈول بنانے، اجیروں سے بروقت حاضریاں و شعبہ کارکردگیاں مکمل کروانے، فیضانِ تلاوت قرآن کورس کروانے اور سالانہ ڈونیشن کے لئے خوب کوشش کرنے کا ذہن دیا ۔