23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے والی عاشقانِ
رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت میرپور کشمیر میں
محفلِ نعت کا اہتمام کیا گیا جس میں اسلامی بہنوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
معمول کے مطابق محفلِ نعت کا آغاز تلاوتِ کلامِ
پاک سے کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بہن نے پیارے آقا صلی اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نعت شریف کا نذرانہ پیش کیا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”کس کی
بنی ہے عالَمِ ناپائیدار میں“ کے موضوع پر بیان کیا نیز وہاں موجود اسلامی بہنوں
کو دنیا کی مذمت بیان کرتے ہوئے اپنی آخرت کی تیاری کرنے اور نمازوں کی پابندی
کرنے کی ترغیب دلائی۔