صوبۂ سندھ پاکستان کی تحصیل کنری  میں واقع میمن محلہ میں پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام شخصیات کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

حلقے کی ابتداء تلاوتِ قراٰن اور نعت شریف سے کی گئی جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کو اپنی آخرت کی تیاری کرنے کا ذہن دیا۔

اس کے علاوہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے وہاں موجود شخصیات اسلامی بہنوں کو دعوتِ ا سلامی کے مدرسۃالمدینہ بالغات میں پڑھنے / پڑھانے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کے لئے زیادہ سے زیادہ ڈونیشن جمع کروانے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی جس پر بعض ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع کروایا۔