23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت بہاولپور ڈویژن
کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبۂ پنجاب ، نگرانِ
بہاولپور ڈویژن اور میٹروپولیٹن و ڈسٹرکٹ کی
نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے متعلق گفتگو کرتے
ہوئے بروقت دینی کاموں کی کارکردگی جمع کروانے، تقرری کا جائزہ لینے اور سالانہ
ڈونیشن کے لئے زیادہ سے زیادہ کوشش کرنے کا ذہن دیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے
سالانہ ڈونیشن کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف دیئے جس پر ذمہ
داران نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔