عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت میرپور خاص میں اسلامی بہنوں کے درمیان سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس حلقے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”ذوقِ تلاوت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو تلاوتِ قراٰن کرنے اوردعوتِ اسلامی کے تحت ماہِ رمضانُ المبارک میں اسلامی بہنوں کے لئے ہونے والے فیضانِ تلاوتِ قراٰن کورس میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔

دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے سالانہ ڈونیشن جمع کرنے کے متعلق اسلامی بہنوں کو مدنی پھول دیئے جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔