
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام E-Raseed کے حوالے سے ٹریننگ سیشن ہوا جس میں اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت
اور اراکینِ انٹرنیشنل افیئر کمیٹی کی ذمہ دار اسلامی بہنیں آن لائن شریک ہوئیں۔
شعبہ فیضانِ مرشد للبنات کی ملک و صوبائی سطح کی شعبہ
ذمہ داران کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت 7
فروری 2023ء بروز منگل شعبہ فیضانِ مرشد للبنات کی اسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ
ہوا جس میں ملک و صوبائی سطح کی شعبہ ذمہ داران اور نگرانِ صوبہ کی اسلامی بہن نے
شرکت کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے ”تحریک
میں نئے افراد کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔

8 فروری 2023ء
بروز بدھ مالاکنڈ ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں
نگرانِ صوبہ KPK، مالاکنڈ
ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر راولپنڈی شہر
سے بذریعہ انٹرنیٹ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان
کیااور ذمہ دار اسلامی بہنوں کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی۔
صدیق آباد میں اسلامی
بہنوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے لئے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام گزشتہ روز صدیق آباد میں اسلامی بہنوں کی دینی
و اخلاقی تربیت کرنے لئے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں سمیت بالخصوص صاحبزادیِ
عطار سلمہا الغفار اور نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شرکت کی۔
تلاوتِ قراٰن سے اس
اجتماعِ پاک کا آغاز کیا گیا اور نعت خواں اسلامی بہن نے حضور صلی
اللہ علیہ و سلم کی بارگاہ میں نذرانۂ عقیدت پیش کیا نیز کراچی سطح کی دارالسنہ ذمہ دار
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا۔
دورانِ اجتماع نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے تنظیمی طور پر ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے
مختلف اعلانات کئے جبکہ ٹاؤن سطح کی ذمہ دار اسلامی بہن نے اختتامی دعا کروائی۔
علاوہ ازیں صاحبزادیِ
عطار سلمہا الغفار نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کرتے ہوئے اُن پر انفرادی کوشش
کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا۔
پی آئی بی کالونی میں
اراکینِ عالمی مجلس اور بین الاقوامی امور کی ذمہ داران کا مدنی مشورہ

6 فروری 2023ء
بروز پیر پی آئی بی کالونی میں قائم فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس
میں اراکینِ عالمی مجلس اور بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے
اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے فنانس ڈیپارٹمنٹ
کے متعلق چند اہم نکات پر کلام کیا نیز 2023ء کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے
مدرسۃالمدینہ بالغات اور دیگر شعبہ جات میں پڑھانے والی اسلامی بہنوں کے متعلق
مشاورت کی۔

5 فروری 2023ء
بروز اتوار دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پاکستان کے شہر فتح جنگ میں اٹک ڈسٹرکٹ کی
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ راولپنڈی ڈویژن، نگرانِ اٹک
ڈسٹرکٹ،نگرانِ تحصیل اور مختلف سطح کی ذمہ
دار اسلامی بہنیں شریک ہوئیں۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئے افراد کی اہمیت“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے فیضانِ صحابیات کے مسائل کا حل اور تنظیمی مسائل کا حل
تنظیمی طریقۂ کار کے مطابق کیسے نکالا جائے اس پر کلام کیا جبکہ مختلف شعبوں کے
دینی کاموں کو بڑھانے کے حوالے سے نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کو
مدنی پھول دیئے۔

صوبۂ پنجاب پاکستان کے
شہر راولپنڈی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی میٹروپولیٹن
کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ راولپنڈی ڈویژن، نگرانِ راولپنڈی
میٹروپولیٹن اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں سمیت میٹروپولیٹن کی شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئے افراد کی اہمیت“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نےاسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے
ہوئے تقرری مکمل کرنے، کارکردگی شیڈول کے مطابق دینی کام کرنے، سافٹ ویئر میں
بروقت انٹری و تصدیق مکمل کرنے اور شعبہ جات کے دینی کاموں کو بڑھانے کے متعلق
مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔

صوبۂ پنجاب پاکستان کے
شہر راولپنڈی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی ڈویژن
کی اسلامی بہنوں کا فزیکل مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ راولپنڈی ، نگرانِ ڈسٹرکٹ
اور ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئے افراد کی
اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت
کی۔

دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں صوبۂ سندھ کے سکھر ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ سندھ نگران، سکھر ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”محاسبہ“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا نیز ذمہ دار اسلامی
بہنوں سےکارکردگی شیڈول بروقت اپنی نگران کو جمع کروانے، تقرری
مکمل کرنے، دینی کاموں کا ڈیٹا سافٹ ویئر میں انٹری کرنے اور سال 2023ء میں سالانہ
ڈونیشن بڑھانے کے اہداف کا جائزہ لیا۔

امتِ مسلمہ کی
خیرخواہی کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روزصوبۂ سندھ کے لاڑکانہ ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ سندھ نگران، لاڑکانہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں ”محاسبہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں سےکارکردگی شیڈول بروقت اپنی نگران کو جمع کروانے،
تقرری مکمل کرنے، دینی کاموں کا ڈیٹا سافٹ ویئر میں انٹری کرنے اور سال 2023ء میں
سالانہ ڈونیشن بڑھانے کے اہداف کا جائزہ لیا۔

دینِ متین کی ترویج و
اشاعت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
روزصوبۂ سندھ کے حیدر آباد ڈویژن کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ سندھ نگران، حیدرآباد میٹروپولیٹن نگران ، حیدرآباد
ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”حبِ جاہ“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی کارکردگی نیز سال
2023ء میں سالانہ ڈونیشن کے اہداف کا
جائزہ لیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ڈونیشن بڑھانے اور سافٹ ویئر
میں دینی کاموں کا ڈیٹا انٹری کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔

پچھلے دنوں عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام صوبۂ سندھ کے
نوابشاہ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ سندھ نگران، نوابشاہ
ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت رہی۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں
نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”حبِ جاہ“ کے موضوع پر سنتوں
بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کی کارکردگی نیز
سال 2023ء میں سالانہ ڈونیشن کے اہداف کا
جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ڈونیشن بڑھانے
اور سافٹ ویئر میں دینی کاموں کا ڈیٹا انٹری کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن
سازی کی۔