24 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی دنیا بھر
میں دینِ اسلام کی ترویج و اشاعت کے لئے کام کرنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک
ہے۔
اللہ کے فضل و کرم سے دعوتِ اسلامی کی عالمی مجلسِ مشاورت اور
مجلس بین الاقوامی امور کی اراکین سمیت دیگر ذمہ دار اسلامی بہنیں دنیا بھر میں
دینی کاموں کے لئے ہمہ وقت کوشاں ہیں۔
دعوتِ اسلامی کے تحت ملک
و بیرونِ ملک میں اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے دینی کاموں کا جائزہ لینے کے
لئے وقتاً فوقتاً مدنی مشوروں کا انعقاد ہوتا رہتا ہے۔
اسی سلسلے میں گزشتہ روز
ایک مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک و بیرونِ ملک کی مقیم اراکینِ مجلس اسلامی بہنوں نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی اور
اپنے ممالک میں دینی کاموں کی ترقی کے لئے گفتگو کی۔
دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ اسلامی کے
زیرِا ہتمام دینی کورسز و فرض علوم کورسز کروانے، امتِ مسلمہ کی بیٹیوں کو دین اور
اسلام کی درست تعلیمات دینے کے لئے مختلف نکات طے کئے گئے جس پر مدنی مشورے میں
شریک اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔