
پچھلے دنوں شعبہ تعلیم
للبنات دعوتِ اسلامی کے تحت آن لائن مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں پاکستان و عالمی
سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن نے دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو
کرتے ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو پیشگی شیڈول تیار کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس کے علاوہ نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے ٹیچرز و اسٹوڈنٹس سے
رابطہ کرنے اور پابندی کے ساتھ کارکردگی دینے کے بارے میں اسلامی بہنوں کو مدنی
پھول دیئے۔
پی آئی بی کالونی کراچی
میں اسلامی بہنوں کی رہائش گاہ پر جاکر نیکی کی دعوت دینے کا سلسلہ

اسلامی بہنوں کو دینِ
اسلام کی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے P.I.B کالونی کراچی
میں اسلامی بہنوں کی رہائش گاہ پر جاکر انہیں نیکی کی دعوت پیش کی۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کی
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں پر انفرادی کوشش کرتے ہوئے
انہیں اسلامی بہنوں کے لئے منعقد ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور
نیکی کے کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔
اراکینِ عالمی مجلسِ
مشاورت اور مجلس بین الاقوامی امور کی ذمہ
داران کا مدنی مشورہ

تبلیغِ دین و اشاعتِ دین
کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں
تمام اراکینِ عالمی مجلسِ مشاورت اور مجلس
بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا۔
تفصیلات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے شعبہ مدرسۃالمدینہ بالغات، گلی
گلی مدرسۃالمدینہ اور غسلِ میت کی ذمہ دار اسلامی بہنوں سے گفتگو کرتے ہوئے شعبہ
جات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔
علاوہ ازیں ذمہ دار
اسلامی بہنوں نے شعبہ جات کی ترقی کے حوالے سے اپنی اپنی رائے پیش کی نیز نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے دسمبر 2022ء کی
کارکردگی کا جنوری 2023ء کی کارکردگی سے تقابل کیا جس میں نمایاں کارکردگی شعبہ
مدرسۃالمدینہ بالغات، شعبہ روحانی علاج للبنات اور شعبہ مکتبۃالمدینہ للبنات کی
رہی۔بعدازاں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے سالانہ کارکردگی کو پیشِ نظر رکھتے ہوئے 2024ء تک کے اہداف دیئے۔
ڈسٹرکٹ ملیر 1 کراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد، بنگلہ
دیش اور ترکی کی ذمہ داران بذریعہ انٹرنیٹ شریک

ملک و بیرونِ ملک میں
تبلیغِ دین کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
ڈسٹرکٹ ملیر 1 کراچی میں مدنی مشورے کا
انعقاد ہوا جس میں مقامی ذمہ داران سمیت بنگلہ دیش اور ترکی کی ذمہ دار اسلامی
بہنیں بذریعہ انٹرنیٹ شریک ہوئیں۔
مدنی مشورے کی ابتداء میں
نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”اتحاد و اتقاق“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے سختی نہ کرنے اور عاجزی اختیار کرنے کے متعلق اسلامی
بہنوں کی ذہن سازی کی۔
بعدازاں صاحبزادیِ عطار سلمہا
الغفار نے
اسلامی بہنوں کی تربیت کرتے ہوئے انہیں اپنا نعم البدل بنانے کے متعلق مدنی پھول
دیئے نیز اسلامی بہنوں کے مسائل سن کر اُن
کا حل ارشاد فرمایا اور ذمہ داران کی جانب سے ہونے والے سوالات کے جوابات دیئے۔

2 فروری 2023ء
بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ہجویری ریجن
نگران، ایران کی ملک نگران، دینی کاموں کاموں کے سلسلے میں ایران سفر کرنے والی
اسلامی بہنیں اور فنانس ڈیپارٹمنٹ کی
اورسز ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس مدنی مشورے میں دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے
سالانہ ڈونیشن کے حوالے سے گفتگو کی۔
دورانِ گفتگو نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران کو شخصیات اجتماع کرنے اور دعوتِ اسلامی کے شعبہ
جات کے لئے زیادہ سے زیادہ سے عطیات جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
رمضان المبارک کے مدنی
پھولوں کے حوالے سے اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیرِ
اہتمام پچھلے دنوں رمضان المبارک کے مدنی پھولوں کے حوالے سے مدنی مشورہ ہوا جس
میں تمام اسٹیٹ نگران اسلامی بہنوں کی شرکت ہوئی۔
شرف آباد بی ایم سی ایچ
ایس سوسائٹی میں اسلامی بہنوں کا ہفتہ وار سنتوں بھرا اجتماع

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت یکم فروری 2023ء کو شرف آباد B.M.C.H.S سوسائٹی میں اسلامی بہنوں کے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں قرب و جوار کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اجتماع کا آغاز معمول کے
مطابق تلاوتِ قراٰن اور نعتِ شریف سے کیا گیا جبکہ نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت
اسلامی بہن نے ”امام جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ کی اپنے بیٹے کو نصیحت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا
بیان کیا۔
اجتماع کے اختتام پر
صاحبزادیِ عطار سلمہا الغفار نے دعا کروائی نیز وہاں موجود اسلامی بہنوں نے صاحبزادیِ
عطار سلمہا الغفار سے ملاقات کی اور دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں عملی
طور پر حصہ لینے کی اچھی اچھی نیتیں کیں۔
بعدِ اجتماع صاحبزادیِ
عطار سلمہا الغفار نے نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت کے ہمراہ 2 شخصیات اسلامی
بہنوں کے گھر جاکر اُن سے ملاقات کی اور انہیں ڈونیشن کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے
ساتھ تعاون کرنے کی ترغیب دلائی۔
حج و عمرہ کی پاکستان اور
حرمین طیبین کی ذمہ داران سمیت عرب شریف کی نگرانوں کا آن لائن مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت
گزشتہ روز حج و عمرہ کی پاکستان اور حرمین طیبین کی ذمہ
داران سمیت عرب شریف کی سابقہ و موجودہ ریجن نگران اسلامی بہنوں کا آن لائن
مدنی مشورہ ہوا۔

عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں عالمی مجلسِ مشاورت
آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت اسلامی بہن کی شرکت ہوئی۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے سابقہ سال بیرونِ
ملک میں دعوتِ اسلامی کے تحت ہونے والے
دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا نیز آئندہ کے اہداف پر اسلامی بہنوں کی ذہن
سازی کی۔
راولپنڈی میں پاکستان
مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر
راولپنڈی میں پاکستان مشاورت آفس کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
اس مدنی مشورے میں نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اپنے اعمال کا محاسبہ
کرنے کے متعلق اہم امور پر مدنی پھول دیئے۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نے دفتر کے کاموں میں آنے والے مسائل کا حل بتاتے ہوئے احسن انداز میں کام
کرنے کےبارے میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کی ذہن سازی کی۔
ڈسٹرکٹ اوکاڑہ ساہیوال
میں یوسی تا ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ

گزشتہ روز عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت ساہیوال ڈویژن کے ڈسٹرکٹ اوکاڑہ میں یوسی تا
ڈویژن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے ہفتہ وار سنتوں
بھرے اجتماع، سالانہ ڈونیشن اور گھریلو صدقہ بکس کے متعلق مشاورت کی نیز مزید
بہتری کے لئے آئندہ کے اہداف دیئے۔
آخر میں نگرانِ عالمی
مجلسِ مشاورت نے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے نمایاں کارکردگی کے حامل اسلامی
بہنوں کے درمیان تحائف تقسیم کئے۔

پنجاب پاکستان میں دعوتِ
اسلامی کے تحت ہونے والے دینی کاموں کے سلسلے میں پچھلے دنوں ایک میٹنگ ہوئی جس
میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن اور صوبۂ پنجاب کی نگران اسلامی بہن
جبکہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے بذریعہ انٹرنیٹ شرکت کی۔
دورانِ میٹنگ دعوتِ
اسلامی کے دینی کاموں کے حوالے سے چند اہم امور پر تبادلۂ خیال کیا گیا نیز
ادارتی شعبہ جات میں تنظیمی ذمہ داران کے شیڈول بنانے اور جامعۃالمدینہ گرلز میں
ہونے والے سنتوں بھرے اجتماعات کے بارے میں کلام کیا گیا۔
بعدازاں میٹنگ میں شریک
اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں مزید بہتری کے لئے اپنی اپنی رائے
پیش کی۔