پچھلے دنوں  دعوت اسلامی کے تحت یو سی پی آئی بی میں علاقائی دورے کا سلسلہ ہوا جس میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دیگر ذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلا می بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں ۔

٭دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے کراچی سے بنگلہ دیش سفر کرنے والی مبلغہ اسلامی بہن کا مدنی مشورہ لیا ، اس میں ان کے اہداف کا فالو اپ کیا نیز وہاں دینی کام کرنے کے حوالے سے ان کو تربیتی نکات بتائے۔


دعوتِ اسلامی کےتحت    13ستمبر 2022ء بروز منگل پاکستان کے شہر راولپنڈی میں شعبہ فیضان مرشد ذمہ داراسلامی بہنوں کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں پاک و صوبہ سطح شعبہ فیضان مرشد ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے، ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے اضافے پر حوصلہ افزائی کی اور تقرریاں مکمل کرنے نیز شعبے کے دینی کام کوبڑھانے کے اہداف دیئے۔


دعوتِ اسلامی  کے زیر اہتمام لاہور میں ایک اہل ثروت شخصیت کے گھر پر سیکھنے سکھانے کا حلقہ منعقد کیا گیا جس میں نون لیگ کی MNA ، پی ٹی آئی MNA کی سیکرٹری، DHA کی لیڈی پریذیڈنٹ اس کے علاوہ بزنس وومنز اور کئی شخصیات خواتین نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو ملک و بیرون ملک ہونے والی دعوت اسلامی کی دینی، فلاحی خدمات کے حوالے سے معلومات فراہم کیں۔ اس کے علاوہ نیکی کی دعوت دینے کے فضائل بیان کرتے ہوئے بتایا کہ نیکی کی دعوت دینے والا نیکی کرنے والے کی طرح ہے ہمیں بھی دوسروں کو نیکی کی دعوت دے کر اپنے متعلقین کو بھی دینی ماحول کے قریب لانا چاہیئے ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت    12ستمبر 2022ء بروز پیر پاکستان کے شہر راولپنڈی میں صوبہ بلوچستان کی کوئٹہ ڈویژن کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ بلوچستان نگران ، کوئٹہ ڈویژن ، کوئٹہ میٹروپولیٹن نگران ،ڈسٹرکٹ نگران اور معلمات و مبلغات نے شرکت کی۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے اضافے پر حوصلہ افزائی کی اور ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے نیز تقرریاں مکمل کرنےکے ساتھ ساتھ اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے اہداف دیئے ۔

٭اسی طرح 12ستمبر 2022ء بروز پیر صوبہ بلوچستان کی لورالائی ڈویژن کے ساتھ آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد کیا گیا جس میں صوبہ بلوچستان نگران ، لورالائی ڈویژن وڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں سمیت معلمات و مبلغات نے شرکت کی ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  پچھلے دنوں صوبہ پنجاب کی ڈویژن ساہیوال میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ، ٹاؤن اور تحصیل نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاور ت اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں یوسی نگران کی تقرریاں کرنے، گلی گلی مدرسۃ المدینہ شروع کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات لگانے کے اہداف دیئے۔ اس کے علاوہ منسلک کا ڈیٹا سافٹ وئیر میں انٹر کرنے کے حوالے سے تربیت دی اور مدنی پھولوں کے مطابق دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی ۔آخر میں اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف تقسیم کئے۔

٭دوسری جانب ساہیوال میں شخصیت کے یہاں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا سلسلہ ہوا وہاں گھر کی خواتین سمیت لیڈی ڈاکٹر نے بھی شرکت کی ۔ حلقے میں نماز کی پابندی کرنے، اجتماع میں شرکت کرنےاور مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھنے کی ترغیب دلائی گئی جس پر اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ  اسلامی کی جانب سے ڈی گراؤنڈ فیصل آباد میں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں لیڈی ڈاکٹرز اور پرنسپل اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس موقع نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’عرش کا سایہ کیسے ملے گا؟‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے چھپ کر صدقہ کرنے، درود ِ پاک پڑھنے اور بھوکوں کو کھانا کھلانے والوں کے واقعات بتاکر اسلامی بہنوں کو ان امور کی نیتیں کروائیں جس پر انہوں نے ہاتھوں ہاتھ فیضان آن لائن اکیڈمی میں پڑھنے کی نیت کی ۔

٭دوسری جانب نگران عالمی مجلس مشاور ت اسلامی بہن نے فیضانِ مدینہ فیصل آباد کے بیسمنٹ میں ڈویژن تا یوسی سطح تک کی نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا ۔

اس موقع پر مبلغہ دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا جس میں اللہ پاک کی رضا حاصل کرنے، پیارے آقا ﷺ کی خوشنودی حاصل کرنے، فرض علوم سیکھنے ، گناہوں سے بچنے ، شارٹ کورسز کرنے ، قرآن پاک پڑھنے اور راہِ خدا میں مال دینے کی ترغیب دلائی ۔


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام پاکستان بھر میں اگست 2022ء میں ہونے والے ماہانہ آٹھ دینی کاموں کی کارکردگی ایک نظر میں ملاحظہ فرمائیں :

اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کا اجمالی جائزہ :

انفرادی کوشش کے ذریعے دینی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3 ہزار704

روزانہ گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 73 ہزار840

روزانہ امیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کا مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 95 ہزار 499

مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد: 5 ہزار 53

ان میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 61 ہزار 95

ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد: 9 ہزار 488

ان میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :2 لاکھ،86 ہزار،163

ہفتہ وار علاقائی دوروں میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 21 ہزار 30

ہفتہ وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 7 لاکھ ، 12 ہزار ،241

وصول ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد:64 ہزار388


دعوتِ اسلامی کےتحت  10ستمبر 2022ء بروز ہفتہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں آن لائن مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں پاک سطح ادارتی و غیر ادارتی شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران پاکستان اسلامی بہن نے” شکریہ امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا۔ بعدازاں اسلامی بہنوں کی متفرق انفرادی اور سافٹ ویئر کارکردگیوں کا جائزہ لیا اور سابقہ کارکردگی سے تقابل کیا نیز رسالہ کارکردگی میں اضافے کا ذہن بھی دیا۔

علاوہ ازیں پاک سطح شعبہ ذمہ دار ، صوبہ نگران اور صوبہ سطح شعبہ ذمہ داران کے 6سے 8 ماہ کے سفر شیڈول کا جائزہ لیا نیز اسلامی بہنوں کی طرف سے کئے گئے سوالات کےجوابات دیئے۔ بروقت مدنی مشورے لینے کی ترغیب دلائی اور ماہانہ سیکھنے سیکھانے کے دینی حلقے کی کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے تقرری مکمل کرنے پر نکات بتائے۔ 


دعوتِ اسلامی کےتحت    9ستمبر 2022ء بروز جمعہ پاکستان کے شہر راولپنڈی میں صوبہ بلوچستان کی ڈویژنز قلات ، سبی اور مکران میں الگ الگ آن لائن مدنی مشورے ہوئے جن میں صوبہ، ڈویژن، ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں سمیت معلمات و مبلغات نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے ۔ ساتھ ساتھ آٹھ دینی کام کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے اضافے پر حوصلہ افزائی کی جبکہ اسلامی بہنوں کو تقرریاں مکمل کرنے اور دینی کام کرنے کے اہداف بھی دیئے ۔


دعوتِ اسلامی کےتحت    8ستمبر 2022ء بروز جمعرات صوبہ کشمیر کی میر پور کشمیر ڈویژن کے ساتھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ کشمیر نگران ، میر پور کشمیر ڈویژن کی ڈسٹرکٹ نگران اور معلمات و مبلغات نے شرکت کی ۔

نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے، ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی کا تقابل کرتے ہوئے اضافے پر حوصلہ افزائی کی اور تقرریاں مکمل کرنے، مبلغات اور رہائشی کورسز کے لئے اسلامی بہنوں کو تیار کرنے کے اہداف دیئے ۔

٭اسی طرح 8ستمبر 2022ء بروز جمعرات پاکستان کے شہر راولپنڈی میں صوبہ کشمیر کی پونچھ ڈویژن کے ساتھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ کشمیر نگران ، پونچھ ڈویژن کی ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔


دعوت  اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں فیصل آباد میں مدنی مشورے کا سلسلہ ہواجس میں ڈویژن، یوسی نگران اور شعبہ دارالسنہ کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’ ذمہ داران کو اپنی اصلاح کرنی چاہیئے ‘‘سے متعلق مدنی پھول دیئے اور دارالسنہ ذمہ دار مقرر کرنے، سافٹ وئر میں کارکردگی انٹر کرنے کے حوالے سے اہداف دیئے۔ بعدازاں مختلف مسائل پر باہم مشاورت سے ان کے حل پیش کئے گئے۔آخر میں حوصلہ افزائی کے لئے تحائف بھی دیئے گئے۔


دعوت اسلامی کی جانب سے  سرگودھا میں تعلیمی شعبہ جات جامعۃ المدینہ گرلز و مدرسۃ المدینہ گرلز کا مشورہ منعقد ہوا جس میں متعلقہ شعبے کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے مدرسۃ المدینہ بالغات، شارٹ کورسز اور گھر درس کے اہداف دیئے نیز دینی کام کرنے، اتحاد و اتفاق برقرار رکھنے اور ہر جگہ پردے کی پابندی رکھنے کا ذہن دیا۔آخر میں اسلامی بہنوں کو تحائف پیش کئے ۔

٭دوسری جانب سرگودھا میں شخصیات کے درمیان سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہواجس میں مختلف لیڈی ڈاکٹرز اور مختلف شعبہ جات سے تعلق رکھنے والی شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ’’ وقت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وقت کو اچھے کاموں میں گزارنے کی ترغیب دلاتے ہوئے شارٹ کورسز کرنے اور مدرسۃ المدینہ بالغات میں پڑھنے نیز ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا۔