25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں صوبۂ سندھ کے سکھر ڈویژن کی ذمہ داران کا آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ سندھ نگران، سکھر ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
دورانِ مدنی مشورہ دعوتِ
اسلامی کی نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے”محاسبہ“ کے موضوع پر
سنتوں بھرا بیان کیا نیز ذمہ دار اسلامی
بہنوں سےکارکردگی شیڈول بروقت اپنی نگران کو جمع کروانے، تقرری
مکمل کرنے، دینی کاموں کا ڈیٹا سافٹ ویئر میں انٹری کرنے اور سال 2023ء میں سالانہ
ڈونیشن بڑھانے کے اہداف کا جائزہ لیا۔
مدنی مشورے کے آخر میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت
نے اسلامی بہنوں کو زیادہ سے زیادہ ڈونیشن
جمع کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے دینی کاموں کے سابقہ اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتیں
کیں۔