25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دینِ متین کی ترویج و
اشاعت کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ
روزصوبۂ سندھ کے حیدر آباد ڈویژن کا آن
لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ سندھ نگران، حیدرآباد میٹروپولیٹن نگران ، حیدرآباد
ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
معلومات کے مطابق اس مدنی
مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”حبِ جاہ“ کے موضوع
پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کی کارکردگی نیز سال
2023ء میں سالانہ ڈونیشن کے اہداف کا
جائزہ لیا۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نے اسلامی بہنوں کی تربیت و رہنمائی کرتے ہوئے ڈونیشن بڑھانے اور سافٹ ویئر
میں دینی کاموں کا ڈیٹا انٹری کرنے کے حوالے سے ذمہ داران کی ذہن سازی کی۔
بعدازاں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ
دار اسلامی بہنوں سے سابقہ دینی کاموں کے اہداف کا جائزہ لیا جبکہ ذمہ داران نے
دینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔