صوبۂ پنجاب پاکستان کے
شہر راولپنڈی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی میٹروپولیٹن
کی اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں نگرانِ راولپنڈی ڈویژن، نگرانِ راولپنڈی
میٹروپولیٹن اور ٹاؤن نگران اسلامی بہنوں سمیت میٹروپولیٹن کی شعبہ ذمہ داران نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئے افراد کی اہمیت“ کے
موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود ذمہ دار اسلامی بہنوں کی تربیت و
رہنمائی کی۔
نگرانِ پاکستان مجلسِ
مشاورت نےاسلامی بہنوں کے درمیان ہونے والے 8 دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے
ہوئے تقرری مکمل کرنے، کارکردگی شیڈول کے مطابق دینی کام کرنے، سافٹ ویئر میں
بروقت انٹری و تصدیق مکمل کرنے اور شعبہ جات کے دینی کاموں کو بڑھانے کے متعلق
مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔