6 فروری 2023ء بروز پیر پی آئی بی کالونی میں قائم فیضانِ صحابیات میں مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں اراکینِ عالمی مجلس اور بین الاقوامی امور کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اس مدنی مشورے میں نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ذمہ داران سے مختلف موضوعات پر گفتگو کرتے ہوئے اسلامی بہنوں کے 8 دینی کاموں کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔

نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے فنانس ڈیپارٹمنٹ کے متعلق چند اہم نکات پر کلام کیا نیز 2023ء کے اہداف کا جائزہ لیتے ہوئے مدرسۃالمدینہ بالغات اور دیگر شعبہ جات میں پڑھانے والی اسلامی بہنوں کے متعلق مشاورت کی۔