دعوتِ
اسلامی کےتحت 5ستمبر 2022ء بروز پیر راولپنڈی میں پاکستان صوبہ گلگت کی دیامیر ڈویژن اور گلگت ڈویژن کے آن لائن مدنی مشورے ہوئے جن
میں صوبہ گلگت نگران ، دیامیر ڈویژن
،ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں سمیت معلمات
و مبلغات نے شرکت کی ۔
نگران پاکستان مشاورت اسلامی بہن نے ماہانہ مدنی مشورے کے مدنی پھول بیان کئے اور
ماہانہ آٹھ دینی کام کارکردگی کا
تقابل کرتے ہوئے اضافے پر حوصلہ افزائی کی۔اس کے علاوہ تقرریاں مکمل کرنے، مبلغات اور دارالسنہ میں رہائشی کورسز کے لئے اسلامی بہنوں کو تیار کرنے کے حوالے
سے اہداف دیئے۔
٭اسی
طرح دعوتِ اسلامی کےتحت 6ستمبر 2022ء بروز منگل صوبہ گلگت بلتستان ڈویژن کے ساتھ آن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبہ گلگت نگران ، بلتستان ڈویژن ،ڈسٹرکٹ نگران اور معلمات و مبلغات نے شرکت کی ۔
دعوتِ اسلامی کے شعبہ قاعدہ و ناطرہ کی جانب سے 15 اکتوبر 2022ء بروز ہفتہ گلی گلی مدرسۃ المدینہ کھولنے کے لئے 12 دن کا رہائشی مُعَلِّمہ مدنی قاعدہ
کورس ہونے جارہا ہے۔
کورس
کی خصوصیات:
٭قرآن
پاک پڑھانے کا صحیح طریقہ سکھایا جائے گا۔
٭فرض
علوم اور اسلام کی بنیادی باتیں بیان ہوگی۔
٭دعوت اسلامی کے دینی کام کرنے کے طریقوں سے آگاہ کیا جائے گا۔
کورس کی شرائط:
٭مدنی
قاعدہ تجوید کے ساتھ پڑھا ہوا ہو۔٭ عمر کم از کم 15 سال ہو۔٭درست مخارج کے ساتھ
قراٰن پاک پڑھا ہوا ہو۔٭ تدریس کرنے کا
جذبہ رکھتی ہو۔٭ اردو لکھنا پڑھنا جانتی ہو۔
داخلہ کی آخری تاریخ:
13
اکتوبر 2022ء بروز جمعرات ہے۔
مزید
معلومات کے لئے اس میل ایڈریس پر رابطہ کریں: Cours.madrasabaligat@dawateislami.net
دعوت اسلامی
کے تحت میر پور کشمیر اسٹاف کالونی
میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ٹیچر،پرنسپل ، بیوٹی پارلرسے وابستہ اہل ثروت
خواتین نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے دینی
حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو دینی ماحول سے وابستہ ہونے، آن لائن قرآن پڑھنے ،
مختلف شارٹ کورسز کرنے بالخصوص آیئے نماز سیکھئے کورس کرنے کی ترغیب دلائی جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر پشاور
فقیر آباد میں اجتماعِ نعت کا انعقاد
پچھلے دنوں
یومِ دعوتِ اسلامی کے موقع پر پشاورت فقیر آباد میں اجتماع نعت کا انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن کی خصوصی حاضری ہوئی جس میں انہوں نے ’’امیر اہل سنت کی قربانیاں ‘‘کے
موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو 8 دینی
کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا
۔
3 ستمبر 2022ء کو راولپنڈی اڈیالہ روڈ کہکشاں کالونی میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا اس میں شعبہ دارالسنہ اور فیضانِ صحابیات کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت
کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن
نے وہاں پر ’’حسنِ اخلاق کا پیکر بننے، نرمی کو
اختیار کرنے، درگزر کرنے‘‘ سے متعلق مدنی پھول پیش کئے اور سافٹ وئیر میں ڈیٹا انٹر کرنے کے متعلق اہداف دیئے نیز دارالمدینہ میں ایڈمیشن کے لئے
ٹاون وائز اہداف دیئے جبکہ اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کے لئے تحائف پیش
کئے ۔ ساتھ ساتھ ان کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے ۔
٭دوسری طرف پاکستان آفس کی اسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ
طے ہوا اور اس میں ’’ آفس ذمہ دار کو کیسا
ہونا چاہیئے‘‘ اس کے متعلق تربیتی مدنی پھول بتائے ۔
٭بعد ازاں دارالسنہ ملک سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کے
مدنی مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ان
کی طرف سے کئے گئے سوالات کے جوابات دیئے گئے ۔
٭علاوہ ازیں راولپنڈی کی ایک اہم ذمہ دار اسلامی بہن جو بیمار ہیں ان کے گھر
عیادت کے لئے حاضری ہوئی ۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں اسلام آباد سٹی میں مدنی مشورے کا انعقاد
ہوا جس میں شعبہ اصلاحِ اعمال کی زون نگران اور سٹی تا یوسی سطح تک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے نرمی ، درگزر اور حسنِ اخلاق موضوعات
پر اسلامی بہنوں کی تربیت کی اور کوائف اوکے کرنے کا طریقہ کار، ماتحتوں سے دینی کام لینے
کے اصول پر نکات بتائے نیز منسلک کا ڈیٹا سافٹ وئیر میں انٹر کرنے اور تقرریاں مکمل کرنے سے متعلق مدنی پھول بیان
کئے ۔ آخر میں ذمہ داران کو تحائف بھی پیش
کئے ۔
٭دوسری جانب اسلام آباد سٹی I8 میں سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد
ہوا جس میں شخصیات خواتین نے شرکت کی۔ نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے’’زندگی کا مقصد‘‘ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیااور نماز پڑھنے کی ترغیب دلائی نیز سیلاب زدگان کی مدد کا ذہن بھی دیا
جس پر اسلامی بہنوں نے سیلاب زدگان کی مدد کے لئے ہاتھوں ہاتھ ڈونیشن جمع کروائے۔
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام راولپنڈی کے یو سی پنڈورہ
فیضانِ صحابیات میں آیئے دینی کام سیکھئے کورس کی اسلامی بہنوں کے لئے تربیتی سیشن کا انعقاد ہوا ۔
نگران
عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے 12 دینی کاموں میں نکھار اور عمدگی لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے نیز عملی طور پر کورس کے بعد دینی کام کرنے کا ذہن دیتے ہوئے دینی کام کرنے کی نیت کرنے والی اسلامی بہنوں کو تحائف دیئے پھر فیضانِ صحابیات پنڈورہ کا
مکمل وزٹ کیا۔
دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام 1 ستمبر 2022ء کو راولپنڈی
میں مدنی مشورہ منعقد ہوا۔نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ایران کی اسلامی بہن جو راولپنڈی
میں ہیں ان سے ملاقات کرتے ہوئے ایران میں دینی کام بڑھانے سے متعلق میٹنگ کی جس میں ایران سفر جدول بنانے ، نعم البدل تیار
کرنے سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔
علاوہ ازیں ہفتہ وار رسالہ آڈیو ملنے اور مضبوط رابطے سے
متعلق بات چیت کی نیز اہداف بھی طے کئے۔
دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں یوسی پی آئی بی میں علاقائی دورے
کا انعقاد ہوا۔نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نےذمہ دار اسلامی بہنوں کے ہمراہ گھر گھر جا کر اسلا می بہنوں کو ہفتہ وار اجتماع
میں شرکت کا ذہن دیتے ہوئے نیتیں کروائیں۔
٭دوسری
جانب یو سی پی آئی بی فیضانِ صحابیات میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور 41 سالہ یوم دعوت اسلامی کے حوالے سے معلومات دیں۔ آخر میں نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے ملاقات کی
اور انہیں عملی طور پر دینی کام کرنے کا ذہن دیا ۔
پاکستان
کے مختلف بڑے شہروں میں 13 مقامات پر تقسیمِ اسناد اجتماعات ‘‘ کا انعقاد
الحمدللہ
عزوجل !30
اگست 2022 ءبروز منگل شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات اور
شعبہ قاعدہ ناظرہ کورسز کے تحت سن 2021،2020،2019ء میں تکمیل قرآن کرنے والی
طالبات کے لئے پاکستان کے مختلف بڑے شہروں
میں 13 مقامات پر ’’ تقسیمِ اسناد اجتماع ‘‘ کا انعقاد ہوا ۔
صاحبزادیِ
عطار سلمہا
الغفار
، نگران عالمی مجلس مشاورت، اراکین عالمی مجلس مشاورت ، نگران
پاکستان اور دیگر پاکستان سطح کی ذمہ دار اسلامی
بہنوں کی بھی خصوصی شرکت رہی اور ان
کے ذریعے طالبات کو اسناد پیش کرنے کا سلسلہ ہوا۔
ان اجتماعات میں پاکستان بھر کے مختلف شہروں مثلا
کراچی، لاہور ،ملتان، فیصل آباد، اسلام آباد، ہری پور، بلوچستان، وغیرہ میں تقریباً 1125 اسلامی بہنیں جن میں
اہم سطح کی ذمہ داران، مدرسات ، طالبات اور ان کی سرپرستوں نے شرکت کی ۔
رکن
شور ی و نگران پاکستان ابو رجب حاجی شاہد عطاری نے
بذریعہ مدنی چینل اجتماعی
طور پر سنتوں بھرا بیان کیا۔ بعدازاں
نگران باجیوں نے بھی اصلاحی مدنی پھول بیان
کئے جن سے اسلامی بہنوں کی جانب
سے اچھی اچھی نیتوں کا سلسلہ بھی رہا ۔
اجتماع
کے اختتام پر شعبہ ذمہ داران اور مدرسات کی حوصلہ افزائی کے لئے نگران اسلامی
بہنوں کے ذریعے تحائف کا بھی سلسلہ ہوا۔اس موقع پر مدرسات نے نئے مقامات پر مدرسۃ المدینہ بالغات کا آغاز کرنے اورمزید کورسز کروانے کی اچھی اچھی نیتوں
کا اظہار کرتے ہوئے دعوت اسلامی کی ترقی اور تعلیم قرآن کو مزید عام کرنے کا عزم
بھی کیا ۔آخر میں اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کی جانب سے سیلاب زدگان کے لئے ڈونیشن بھی جمع
کروائے گئے ۔
دعوتِ
اسلامی کےتحت 28اگست 2022ء بروز اتوار ضلع مظفرآباد کے دارالسنہ جلال آباد آفیسر کالونی میں شعبہ تنظیمی ذمہ داران کے مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ڈویژن ، ضلع ،
تحصیل اور ذیلی حلقہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
نگران پاکستان اسلامی بہن نے ’’دین اسلام کی اشاعت میں بزرگوں کی قربانیاں‘‘ ’’امیر اہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی اور دعوت اسلامی کی ابتدائی مشکلات، ’’استقامت اور اخلاص‘‘ کے موضوع پر تربیتی بیان کیا اور 8 دینی کاموں کی اہمیت بتائی جس سے
اسلامی بہنوں میں دینی کام کرنے کا بہت
جذبہ پیدا ہوا۔
اسی طرح دارالسنہ میں رہائشی کورس کرنے والی اسلامی بہنوں کے
درمیان بھی نگران پاکستان
اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بتایا نیز تنظیمی ذمہ داران اور کورس والی تمام اسلامی بہنوں کو 2 ستمبر 2022ء یوم دعوت اسلامی
اجتماع میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔
دعوت
اسلامی کے تحت 29اگست 2022ء کو مجلس بین
الاقوامی امور کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک و بیرون ملک میں مقیم اسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔
نگران عالمی مجلس مشاورت اسلامی بہن نے ابتداً خود پسندی کے موضوع پر تربیت کی۔ بعدازاں موجودہ سیلابی صورتحال پر نظر رکھتے ہوئے اسلامی بہنوں کو سیلاب زدگان کی مدد کرنے کے حوالے سے ذہن دیا اور اس کا باقاعدہ ایک اصول بتایا۔ علاوہ ازیں دیگر
امور پر بھی تبادلہ خیال ہوا اور سابقہ کارکردگی کا فالواپ بھی کیا گیا۔