صوبۂ پنجاب پاکستان کے شہر راولپنڈی میں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت راولپنڈی ڈویژن کی اسلامی بہنوں کا فزیکل مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ راولپنڈی ، نگرانِ ڈسٹرکٹ اور ڈویژن و ڈسٹرکٹ کی شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

معلومات کے مطابق اس مدنی مشورے میں نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تحریک میں نئے افراد کی اہمیت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بہنوں کی تربیت کی۔

نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت نے دینی کاموں کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے تقرری مکمل کرنے، کارکردگی شیڈول کے مطابق دینی کام کرنے، سافٹ ویئر میں بروقت انٹری و تصدیق مکمل کرنے اور شعبہ جات کے دینی کاموں کو بڑھانے کے متعلق مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔