25 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
امتِ مسلمہ کی
خیرخواہی کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول
کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ روزصوبۂ سندھ کے لاڑکانہ ڈویژن کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورہ ہوا جس میں صوبۂ سندھ نگران، لاڑکانہ ڈویژن و ڈسٹرکٹ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
تفصیلات کے مطابق نگرانِ
پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے اس مدنی مشورے میں ”محاسبہ“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے ذمہ دار اسلامی بہنوں سےکارکردگی شیڈول بروقت اپنی نگران کو جمع کروانے،
تقرری مکمل کرنے، دینی کاموں کا ڈیٹا سافٹ ویئر میں انٹری کرنے اور سال 2023ء میں
سالانہ ڈونیشن بڑھانے کے اہداف کا جائزہ لیا۔
بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے دینی کاموں
کے سابقہ اہداف کو جلد از جلد مکمل کرنے کے لئے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔