عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کےتحت  19مارچ 2023ء بروز اتوار ڈسٹرکٹ باغ اور ڈسٹرکٹ حویلی کا بالمشافہ مدنی مشورہ ہوا جس میں نگرانِ صوبۂ کشمیر ، نگرانِ باغ و حویلی ڈسٹرکٹ اور تحصیل و شعبہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔ دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ پاکستان مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”تقسیم کاری“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور ذمہ داران کو 8 دینی کاموں بہتری لانے، رمضانُ المبارک میں قراٰن کورس کرنے، منسلک اسلامی بہنوں کا ڈیٹا انٹر ی کرنے ،کل منسلک اسلامی بہنوں کی فہرست بنانے ، شارٹ کورسز اور 8 دینی کام میں جو کورس شامل ہیں ان کے حوالے سے کلام کیا۔بعدازاں مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں نے دعوتِ اسلامی کےدینی کاموں میں ترقی کے لئے اچھی اچھی نیتیں کیں۔