23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
دعوتِ اسلامی کے تحت پچھلے دنوں ایڈمیشن
ڈیپارٹمنٹ اسٹاف کے لئے ٹریننگ سیشن کا انعقاد کیا گیا جس میں نگرانِ عالمی مجلسِ
مشاورت نے بذریعہ انٹرنیٹ بیان کیا۔
معلومات کے مطابق اس ٹریننگ سیشن میں نگرانِ
عالمی مجلسِ مشاورت اسلامی بہن نے ”خدمتِ دین اور ہماری ذمہ داری“ کے موضوع
پر بیان کیا اور احساسِ ذمہ داری کے ساتھ لوگوں کی توقعات سے بڑھ کر دینی کام کرنے
کا ذہن دیا۔
دورانِ بیان نگرانِ عالمی مجلسِ مشاورت نے اسلامی
بہنوں کو جذبے و شوق کے ساتھ خدمتِ دین کرنے کے لئے مدنی پھول دیئے جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔