
دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 3 ستمبر 2020 ء کو مدنی
ریجن نگران اسلامی بہن کا مدنی ریجن کے
ممالک کی پہلی بڑی سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورہ ہوا جس میں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران ، بحرین
اور قطر کابینہ نگران، کویت ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے تربیت کے مدنی
پھول پیش کیے ، اہداف کو پورا کرنے کے لیے
کوششیں شروع کر دینے کی ترغیب دلائی نیز
مدنی کاموں کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات دئیے۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں بنگلادیش کے شہروں کومیلہ، چیٹگرام میں
بذریعہ انٹر نیٹ غسل میت کی تربیت لینے والی اسلامی بہنوں میں سے 4اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ میں کامیابی حاصل کی جن
کا تعلق کومیلہ اور چیٹگرام شہروں سے ہے۔
کامیاب ہونے والی اسلامی بہنوں نےنیت کی کہ وہ اللہ پاک کی رضا کے لئے فی سبیل للہ میتوں کو غسل دیں گی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے
دنوں بنگلادیش کے شہر کومیلہ نارتھ میں
کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ للبنات کے زیر ِ اہتمام
کینیا مدرسہ ذمہ داراور یوکے ملک ذمہ دار اسلامی بہن نے کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی
سطح کی مدرسۃ المدینہ للبنات ذمہ دار
اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور بچیوں کی موجوہ تعلیمی کیفیت، تعلیمی نصاب نہ ہونے کے
سبب بچیوں کی ازسرنو منزلیں پختہ کروانے، قراٰنِ کریم کی تکمیل کارکردگی کے اہداف ، بچیوں کے فائنل
امتحان، ذمہ داراسلامی بہنوں میں تربیت کی ضرورت اور دیگر اہم نکات پرمشاورت کی۔
عالمی مجلس
اورمجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام07 ستمبر2020ء
کو عالمی مجلس اورمجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس
میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن
نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی
کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اوراسلامی بہنوں کے مسائل سنے نیز ان کے حل کے لئے آپس میں
مدنی مشورہ کیا، ادارتی شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنیں کس کس سطح پر تنظیمی ذمہ داراسلامی
بہنوں کے ساتھ مدنی مشورے میں شریک ہو اس کا نظام بھی بنایا۔

مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف
خدا عشق مصطفیٰﷺکی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں
عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 6 ستمبر2020ءکوعرب
شریف مدنی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ مدنی
انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان
کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔

South Africa region nigran has madani mashwara with
capetown kabina all zimidars on tuesday 1 September 2020 and with
pietermeritzburg kabina all zimidars on Wednesday 3rd September 2020.
Madani phools were given to both kabinas for
increasing madani kaam also islamic sisters were given hadaf for each shoba and
Islamic sisters were encouraged to start ijthema in different languages.

5ستمبر 2020ء کودعوت اسلامی کے تحت عرب شریف کی ملک نگران اسلامی بہن نے زون نگران
اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا ۔مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں سے مدنی کاموں کو بڑھانے، مدنی دورے میں شرکا کی تعداد میں
اضافہ کرنے اور ذیلی حلقوں میں ون ڈے سیشن بڑھانے کے حوالے سے اہداف لئے گئے۔

دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 ستمبر 2020ء کو ملک
بحرین کے علاقے رفاع شرقی میں اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران
اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران کابینہ اسلامی بہن نے مدنی کاموں کو تیز کرنے اور
روزانہ کے مدنی کاموں پر کلام کیا۔ اس مدنی مشورے میں ذمہ داریاں بھی تقسیم کی
گئی۔
ڈویژن فروانیہ
کی نگران اسلامی بہن کا اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کا ساتھ مدنی مشورہ

2ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام
ملک کویت کی ڈویژن فروانیہ کی نگران اسلامی بہن کا اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کا
ساتھ مدنی مشورہ ہوا ۔ مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ، ذیلی حلقوں میں مدنی کام کرنےاور منسلک کی
تعداد بڑھانے سے متعلق گفتگو کی گئی۔ اس مشورے میں مدنی کاموں کے اہداف بھی دیئے
گئےنیز اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ
بالغات میں داخلہ لینے اور شارٹ کورسز کرنے کا ذہن دیا گیا۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن کے مختلف کابینات میں اجتماع ذکر شہادت منعقد ہوئے جن میں
92 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ
دعوتِ اسلامی نے امام حسین کی عبادت ، اہل
بیت کی قربانیوں کے واقعات اور اپنا وقت، جان اور مال دین کے لئے قربان کرنے کا ذہن دیا نیز نماز کی پابندی اور روزے رکھنے کی ترغیب
دلائی۔

دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ہجویری ریجن کی
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں چاہ بہار کی ڈویژن ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ہجویری ریجن
کی نگران اسلامی بہن نے آٹھ مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے
سے اہداف دیے ۔