
دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ہجویری ریجن کی
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں سری لنکا کے ڈویژن اور کابینہ ذمہ دار اسلامی
بہنوں نے شرکت کی۔
ہجویری ریجن
کی نگران اسلامی بہن نے مشورے میں شریک ذمہ دار اسلامی بہنوں کو گھر درس دینے والیوں کی تعداد بڑھانے، انفرادی
کوشش کے ذریعے شرکا کی تعداد بڑھانے ، مقامی زبان میں اجتماع کا آغاز کرنے ، مقامی
زبان کی ذمہ دار بنانے، مدنی قاعدہ کورس کروانے ، جزیرہ کشم میں دعائے شفاء اجتماع کروانے اور انفرادی
کوشش کے ذریعے شرکاء کی تعداد بڑھانے کا ذہن دیا۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام 2 ستمبر 2020 ء کو سینٹرل
افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا
جس میں 25 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے وقت کی اہمیت کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں
کو مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا نیز
اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام03 ستمبر2020ء کو ترکی
کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں عا لمی
مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور ترکی
کے کن ذیلی حلقوں میں کام ہے اس سے متعلق ترکش اسلامی بہنوں سے ملاقات اور کورسز کے حوالے سے مشاورت کی۔

اسلامی بہنوں کی مجلس شارٹ کورسز کے زیر ِ
اہتمام ماہِ اگست 2020ء میں کینیا نیروبی کابینہ اورممباسا کابینہ میں
ڈیلی کلاسز کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریباً 18 سے 20 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ
دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور ڈیلی کلاسز میں شریک اسلامی بہنو ں کو نیکی
کی دعوت عام کرنے، مدنی انعامات پر عمل کرنے، ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت
کرنے، مدرستہ المدینہ بالغات میں شرکت کرنے اور دعوت اسلامی کےلئےمدنی عطیات کرنے
کا ذہن دیا۔

اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ کے زیر ِ اہتمام03
ستمبر2020ء کو آسٹریلیا ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ملک سڈنی کی علاقائی دورہ اور آٹھ مدنی
کاموں کی کی نگران اسلامی بہن نے شرکت کی۔
عالمی مجلس
علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے
میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور علاقائی دورے کا طریقہ سمجھایا نیز تقرریاں مکمل
کرنے اور شرکاء بڑھانے کا اہدف دیا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر ِ اہتمام 04 ستمبر2020ء کو بنگلہ دیش سید پور کو میلا کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون اور
کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ڈھاکہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی
تربیت کی اور مدنی کاموں کو بڑھانے
کے لئے جگہ کی ضرورت پر بات چیت کا سلسلہ رہا نیز ڈھاکہ ریجن
نگران اسلامی بہن نے انہیں مدنی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔

دعوتِ اسلامی کے زیر ِ اہتمام04
ستمبر2020ء کوماریشس کی ملک نگران اور ملک مشاورت کی اجیر اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ساؤدرن افریقہ ریجن
نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ
لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اور مدنی
کاموں کے شیڈول بنانے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے متعلق مدنی
پھول پیش کئے۔

ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک
مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی
امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”فضائل امام حسین “ پڑھنے یا
سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں چٹاگانگ مہنوگر زون کی تقریباً 170 اسلامی بہنوں نے رسالہ”فضائل
امام حسین “ پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔
کینیا کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں تین دن
کے اجتماعاتِ ذکر شہادت کا انعقاد

دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں ملک کینیا
کی دو کا بینہ نیروبی اور ممباسا میں تین دن کے اجتماعاتِ ذکر شہادت منعقد ہوئے جن میں پہلے دن
30 ، دوسرے دن 40 اور تیسرے دن 35 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اجتماع ذکر
شہادت میں ملک نگران اسلامی بہن نےامام حسین
رضی اللہ عنہ کی عبادت ، اہل بیت کی قربانیوں کے واقعات اور اپنا
وقت، جان و مال دین کے لئے قربان کرنے کا ذہن دیا نیز نماز کی پابندی اور روزے رکھنے کی ترغیب
دلائی۔

اسلامی
بہنوں کی مجلس شعبہ تعلیم کے زیر اہتمام ہندتھانہ زون، واشی کابینہ، نیرول ڈویژن کے متعدد ذیلی حلقوں نیرول، پنویل اور تلوجے پنچندمیں 3 دن کے اجتماعات ذکر شہادت
منعقد ہوئے جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے تینوں دن امام حسین کی عبادت ،
اہل بیت کی قربانیوں کے واقعات اور اپنا
وقت، جان و مال دین کے لئے قربان کرنے کا ذہن دیا نیز نماز کی پابندی اور روزے رکھنے کی ترغیب
دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں انڈونیشیا ریجن کے ملک ملائشیا میں سنتوں بھرے اجتماع کا
انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”دکھیاری امت کی خیر
خواہی“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی
بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ
اسلامی کے مدنی ماحول سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔

دعوت اسلامی
کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں انڈونیشیا ریجن کے ملک انڈونیشیا میں سنتوں بھرے اجتماع
کا انعقاد کیا گیاجس میں کم و بیش 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے ”ضیاء دورد و سلام“
کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ
اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے مدنی ماحول
سے وابستہ رہنے اور ہفتہ وار اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔