دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام07 ستمبر2020ء کو  عالمی مجلس اورمجلس بیرون ملک کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے ان کی تربیت کی اوراسلامی بہنوں کے مسائل سنے نیز ان کے حل کے لئے آپس میں مدنی مشورہ کیا، ادارتی شعبہ جات کی ذمہ داراسلامی بہنیں کس کس سطح پر تنظیمی ذمہ داراسلامی بہنوں کے ساتھ مدنی مشورے میں شریک ہو اس کا نظام بھی بنایا۔


مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے ،نیک بنانے ،خوف خدا عشق مصطفیٰﷺکی لازوال دولت دلانے کے عظیم جذبے کے تحت شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے عطا کردہ 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام 6 ستمبر2020ءکوعرب شریف مدنی کابینہ میں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو روزانہ محاسبہ کرنے اور عاملاتِ مدنی انعامات بننے کا ذہن دیا۔


Madani mashwara in South Africa region

Wed, 9 Sep , 2020
4 years ago

South Africa region nigran has madani mashwara with capetown kabina all zimidars on tuesday 1 September 2020 and with pietermeritzburg kabina all zimidars on Wednesday 3rd September 2020.

Madani phools were given to both kabinas for increasing madani kaam also islamic sisters were given hadaf for each shoba and Islamic sisters were encouraged to start ijthema in different languages.


5ستمبر 2020ء کودعوت اسلامی کے تحت  عرب شریف کی ملک نگران اسلامی بہن نے زون نگران اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیا ۔مدنی مشورے میں اسلامی بہنوں سے مدنی کاموں کو بڑھانے، مدنی دورے میں شرکا کی تعداد میں اضافہ کرنے اور ذیلی حلقوں میں ون ڈے سیشن بڑھانے کے حوالے سے اہداف لئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 ستمبر 2020ء کو ملک بحرین کے علاقے رفاع شرقی میں اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ نگران کابینہ اسلامی بہن نے مدنی کاموں کو تیز کرنے اور روزانہ کے مدنی کاموں پر کلام کیا۔ اس مدنی مشورے میں ذمہ داریاں بھی تقسیم کی گئی۔


2ستمبر 2020ء کو دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام ملک کویت کی ڈویژن فروانیہ کی نگران اسلامی بہن کا اپنی ماتحت اسلامی بہنوں کا ساتھ مدنی مشورہ ہوا ۔ مدنی مشورے میں کارکردگی کا جائزہ لیا گیا ،  ذیلی حلقوں میں مدنی کام کرنےاور منسلک کی تعداد بڑھانے سے متعلق گفتگو کی گئی۔ اس مشورے میں مدنی کاموں کے اہداف بھی دیئے گئےنیز اسلامی بہنوں کو مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینے اور شارٹ کورسز کرنے کا ذہن دیا گیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام ساؤتھ افریقہ ریجن کے مختلف  کابینات میں اجتماع ذکر شہادت منعقد ہوئے جن میں 92 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے امام حسین کی عبادت ، اہل بیت کی قربانیوں کے واقعات اور اپنا وقت، جان اور مال دین کے لئے قربان کرنے کا ذہن دیا نیز نماز کی پابندی اور روزے رکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ہجویری ریجن کی  نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں چاہ بہار کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہجویری ریجن کی نگران اسلامی بہن نے آٹھ مدنی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے اہداف دیے ۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن  کے ملک کینیا کی اسلامی بہن کا عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورہ فرمایا جس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی کاموں کو بڑھانے کیلئے مدنی پھولوں سے نوازا، نئے شہروں میں مدنی کاموں کو کرنے کے اہداف دئیے نیز نئی تقرری کرنے کے بارے میں بھی مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک کینیا کی دو کابینہ نیروبی اور  ممباسا کابینہ میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ منعقد کیا گیاجس میں ذمہ داران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں ملک نگران اسلامی بہن نے ترغیبی بیان کیا، جس کے اختتام پر اسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت ، دعوت اسلامی کے مدنی ماحول سے جُڑے رہنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اسلامی بہنوں کو فقہی مسائل بھی سکھائے، امیرِ اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کے ہونے والے ہفتہ وار سلسلے مدنی مذاکرےکے مدنی پھولوں کی دہرائی بھی کروائی گئی نیز مدنی حلقے کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی ہوئی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام عالمی مجلس مشاورت کی رکن و ساؤتھ افریقہ ریجن نگران  اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں کابینہ کی تمام ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن و ساؤتھ افریقہ ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی کاموں کو بڑھانے کے مدنی پھول دئیے اور مزید شخصیات کو مدنی ماحول سے وابستہ کروانے کے حوالے سے ذہن دیا نیز مختلف زبانوں میں اجتماع شروع کرنے کے حوالے سے مدنی پھول دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 02ستمبر2020 ء کو آسٹریلیا کی سڈنی کابینہ کی ڈویژن بلیک ٹاؤن  کے علاقے ماؤنٹ ڈریوڈ میں سنتوں بھرا اجتماع کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں 11 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ’’وقت کی اہمیت‘‘ کے موضوع پر بیان فرمایا۔ اعلانات میں مکتبۃ المدینہ سے کتب حاصل کرنے ، شارٹ کورسز کرنے کی ترغیب دلائی گئی نیز آخر میں دعا کی سعادت حاصل ہوئی۔