دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن اجمیری زون عرب شریف تین ڈویژن میں جمعہ21اگست 2020ء کو ون ڈے سیشن  ہوا جس میں دکھیاری امت کی خیر خواہی پر بیان ہوا ۔ سیشن میں مقامی شامی بہنوں نے شرکت کی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے  مدنی مشورہ کیا جس میں عرب شریف اور عمان کی ملک نگران اسلامی بہنوں سمیت کویت کی ڈویژن اور قطر و بحرین کی کابینہ نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی ریجن نگران اسلامی بہن نے ہفتہ وار ر سالہ کی تعداد اور روز کے کام کی کارکردگی میں اضافے پر حوصلہ افزائی کی نیز ان کے ملکوں میں ہر ڈویژن میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقہ کی ابتدا کرنے پر ترغیب دلائی اور مدنی کاموں کے حوالے سے پوچھے گئے سوالات کے جوابات بھی پیش کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن عرب شریف میں  23 اگست 2020 ء کو ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں حجازی زون کی ذیلی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ملک نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے آٹھ مدنی کاموں میں بھر پور ترغیب دلائی مزید مدنی کاموں کی تحریک میں اضافہ کرنے کی ترغیب دلائی گئی اور رسالہ تعداد میں اضافہ اور اس اضافہ کے لئے کوششیں تیز کرنے کی عرض کی گئی اور ایک ون ڈے سیشن میں اضافے کا ہدف بھی دیا گیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن اجمیری زون عرب شریف میں ہفتہ 22اگست 2020ء کو تین ڈویژنوں میں ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے ہوئے جن میں کل 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ڈویژن فیضان حسنین کریمین میں ڈویژن مدنی حلقے میں ملک نگران اسلامی بہنوں نے مدنی مذاکرے دیکھنے اور اس کی اہمیت پر ترغیبی بیان کیا اور اسلامی بہنوں سے مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں بھی کروائیں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 22 اگست 2020ء  کو سینٹرل افریقہ ریجن کے ملک یوگنڈا میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ ٔدعوت اسلامی نے دکھیاری امت کی خیر خواہی کے موضوع پر بیان کیا، اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے اور مدنی انعامات پر عمل کرنے کا ذہن دیا اور اجتماع کے اختتام پر رقت انگیز دعا بھی کی۔


دعوت اسلامی کےزیر اہتمام  ممبئی ریجن، تھانے زون، ممبرا کابینہ میں 22اگست2020ء کو مدنی مرکزکے مدنی پھولوں پر عمل کرتے ہوئے تمام احتیاطی تدابیروں کے ساتھ ایک گھر میں اسلامی بہنوں کا محفل نعت کا سلسلہ ہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مجلس عطیات کابینہ مشاورت اسلامی بہن نے راہِ خدا میں مال خرچ کرنے کے فضائل و برکات بیان کیے اور دعوت اسلامی کے دینی کاموں کو بڑھانے اور دین کے کاموں میں اپنے عطیات کے ذریعہ سے دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کی مجلس مدنی انعامات کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عرب شریف فاروقی کابینہ ڈویژن  ضیائے مرشدمیں بذریعہ اسکائپ مدنی انعامات اجتماع کا انعقاد کیاگیا جس میں تقریبا20اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے اسکائپ کے ذریعے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماع میں شریک اسلامی بہنو ں کو روزانہ محاسبہ کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکاء نے نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 22  اگست 2020 ء کو ممبئی ریجن، تھانہ زون میں شعبہ’’ شب و روز ‘‘ کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون شب و روز ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبہ شب و روز کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز مدنی کاموں کی مدنی خبریں بڑھانے کے طریقہ کار پر کلام کیا، فارم بھرنے کا طریقہ بتایا نیز ویب سائٹ پر مدنی خبریں پڑھنے کا ذہن دیا ۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  21اگست2020 ء ساؤدرن افریقہ کی ریجن نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورہ لیا جس میں موریشس اور موزمبیق کی ملک نگران اور ملک کارکردگی نگران اسلامی بہنو ں نے شرکت کی۔

ریجن نگران اسلامی بہن نے نیوفارم برائے آٹھ مدنی کام کارکردگی فل کرنے کا طریقہ بتایا اور اس کے نفاذ کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام پچھلے دنوں مدنی ریجن ، بحرین کابینہ،  چشتی ڈویژن رفاع غربی میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی حلقہ ہوا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے مدنی انعامات کی اہمیت بیان کرتے ہوئے آسانی کے ساتھ عمل کرنے کا طریقہ بتایا نیز مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


اسلامی بہنوں کے 63 مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کے لئے پچھلے دنوں نیپال(Nepal) کے شہرنیپال گنج (Nepalgunj)اور پوکھرہ (pokhra) میں مدنی انعامات اجتماع ہوا جس میں تقریبا 44 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہند دہلی ریجن مدنی انعامات ذمہ دار اسلامی بہن نے بیان کرتے ہوئے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو مقصد حیات بتاتے ہوئے زندگی کو مختصر جاننے اور خوب نیکیاں کرکے زندگی گزارنے کی ترغیب دلائی اور مدنی انعامات کو اپنی زندگی میں عملی طور پر نافذ کرنے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام مدنی ریجن ، ملک  کویت ، ڈویژن فروانیہ پچھلے دنوں دعائے شفا اجتماع ہوا جس میں13 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ اسلامی بہن نے پیارے آقا کریمﷺ کی دکھیاری امت کی لیے خصوصی دعا کی نیز اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت پیش کی ۔