دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات  کےتحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ کابینہ مہاجر کیمپ ڈویژن میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں علاقہ مشاورت کی اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگیوں کاجائزہ لیتے ہوئےانہیں علاقائی دورہ کومضبوط بنانےکاذہن دیا اور اس میں بہتری لانےکےحوالےسےنکات بتائے نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی بڑھانے کےحوالے سے ذہن سازی کی جبکہ ماہانہ کارکردگی کے متعلق کلام کرتے ہوئے احسن انداز میں مدنی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات و محفلِ نعت کی کراچی ساؤتھ زون 2   بلدیہ کابینہ میں جون 2021 میں 96 مقامات پر نیکی کی دعوت کےسلسلےہوئے۔جن کی کارکردگی درج ذیل ہے:

اکثر علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 348

اسلامی بہنوں کی انفرادی کوشش کےذریعے مدنی قافلوں میں سفرکرنےوالے محارم اسلامی بھائیوں کی تعداد: 22

شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت تقسیم کی گئی کتب کی تعداد:32

تقسیم کئے گئے رسائل کی تعداد: 826

ماہانہ ڈویژن دینی حلقوں کی تعداد:4

دینی حلقوں میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 190

بلدیہ کابینہ میں ہونےوالی محافلِ نعت اجتماع کی تعداد:13

انفرادی کوشش کےذریعےہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد :10

مدرسۃ المدینہ بالغات میں داخلہ لینےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد: 12

نیز محافلِ نعت کے ذریعے 2 کتب اور 310 رسائل تقسیم کئے گئے۔


دعوتِ اسلامی کے  شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کورنگی اور لانڈھی کابینات کی اسلامی بہنوں کا بذریعہ انٹرنیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں ریجن تا ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ریجن مشاورت علاقائی دورہ کی ذمہ داراسلامی بہن نےنیکی کی دعوت دینےکےحوالے سے اسلامی بہنوں کو اہم نکات بتائےنیز تقرری مکمل کرنےاور کارکردگی جدول کو بہتر بنانے کےحوالےسےذہن دیاجبکہ اپنےمحارم کومدنی قافلہ میں سفر کروانےکی ترغیب دلائی جس پر مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے کارکردگی بہتر بنانے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے زیر اہتمام  جھنگ زون میں ہونےوالے نیکی کی دعوت کی جون 2021ء کی ماہانہ کارکردگی درج ذیل ہے:

ذیلی حلقوں میں ہونے والی نیکی کی دعوت کی تعداد: 103

اکثر علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 215

ماہ میں ایک یا دو بار نیکی کی دعوت میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 89

انفرادی کوشش کےذریعے محارم کو مدنی قافلوں میں سفر کروانے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 46


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں واہگہ ٹاؤن کابینہ قائداعظم انٹر چینج الرحمن سوسائٹی میں نیکی کی دعوت کاسلسلہ ہو ا جس میں سوسائٹی میں رہنے والی اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی گئی اوردعوتِ اسلامی کےتحت ہونےوالےدینی کاموں کےبارے میں آگاہ کیاگیا جس پرانہوں نےدعوت اسلامی کی دینی خدمات کوسراہتےہوئےدینی کاموں میں حصہ لینے کی نیتوں اظہارکیا۔آخر میں انہیں مکتبۃ المدینہ کے مطبوعہ رسائل بھی تحفتاً دیئےگئے ۔ 

دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں مہاجر کیمپ  میں چہلم کے سلسلے میں محفل نعت کاانعقادہوا جس میں تقریباً 100اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ سطح کی علاقائی دورہ اور اصلاحِ اعمال ذمہ درا سلامی بہنوں نے ڈویژن اِصلاحِ اعمال ذمہ دار اسلامی بہن کے مرحوم چچا کے ایصال ثواب کے سلسلے میں ’’ فکرِ آخرت‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دی ۔آخر میں مکتبۃ المدینہ کے رسائل تقسیم کئے گئے اور مرحوم کے ایصال ثواب کے لئے دعائے مغفرت بھی کی گئی ۔


دعوتِ اسلامی کےشعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں رنچھوڑ لائن کابینہ اوربحریہ ٹاون کابینہ کی ڈویژن(ازمیر ٹاون )کراچی میں مدنی مشوروں کاسلسلہ ہواجن میں ڈویژن ،علاقہ اور ذیلی مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون مشاورت برائے علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے محفل نعت و نیکی کی دعوت کے حوالے سے مدنی پھول دئیے اور شعبے کے دینی کاموں کو بڑھانے ہر سطح تک کی تقرریوں کو مکمل کرنے کاذہن دیانیز محارم اسلامی بھائیوں کو مدنی قافلوں میں سفر کی ترغیب دلانے کی بھی نیت کروائی ۔ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےاور مدنی مذاکرہ دیکھنےکی ترغیب بھی دلائی جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی نیتوں کااظہارکیا۔

اسی طرح کاایک مدنی مشورہ بذریعہ واٹس کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ کابینہ میں بھی ہواجس میں کابینہ مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت دینے کےحوالےسے نکات بتائےاور انکی تربیت کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں ڈیفنس اور محمود آباد کابینات میں شخصیات کے گھر ایصال ثواب کے سلسلے میں محفل نعت اجتماعات کاانعقاد ہوا جن میں تقریباً100سے زائد اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے ’’فکر آخرت ‘‘کےموضوع پر بیان کیا اورنمازوں کی پابندی کی دعوت دیتے ہوئےہفتہ وارسنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کی دعوت دی جس پر اہل خانہ نے اجتماع پاک ميں شرکت کی نیتوں کااظہارکیا اور اہل خانہ نے اپنے گھر مرحومین کے ایصالِ ثواب کے لئے ماہانہ دینی حلقے رکھوانے کی نیتوں کااظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ   علاقائی دورہ للبنات کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر راولپنڈی میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں لاہور ریجن نگران و زون سطح کی شعبہ علا قائی دورہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

پاکستان نگران اسلامی بہن نے تقرریاں مکمل کرنے ، کارکردگی شیڈول کے مطابق عمل کرنے ، سفری شیڈول بنانے اور ماہانہ مدنی مشورہ لینے ماتحت دو سطح کے ماہانہ مدنی مشورے کا فالو اَپ کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئےنیز شعبے کی ماہانہ کارکردگی سےمتعلق فارم پُر دینے کے حوالے سے ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کے تحت گزشتہ دنوں تھر زون کی کنری کابینہ اور چمبڑ کابینہ میں مدنی مشوروں کاانعقادہواجن میں کابینہ تا ذیلی سطح تک کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

حیدرآباد ریجن مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو محفلِ نعت اور دینی حلقہ منعقد کرنےکےحوالے سےنکات بتائے نیز علاقائی دورہ بڑھانے کا ہدف دیا اور دینی حلقے میں ہر ماہ پابندی کے ساتھ شرکت کرنے،مدنی قافلہ میں اپنے محارم کو سفر کروانے کا ذہن دیا مزید کارکردگی مضبوط کرنےسےمتعلق ذہن سازی بھی کی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ للبنات کےتحت گزشتہ دنوں لاہور ریجن میں مدنی مشورے کاانعقادہوا جس میں لاہور جنوبی و شمالی ، ہزارہ  ، ڈیرہ اسماعیل خان ، قصور ، شیخوپورہ، گوجرنوالہ اور پشاور زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

عالمی مجلس مشاورت کی رکن اسلامی بہن نے علاقائی دورہ میں کامیابی پانے کے حوالے سے نکات پیش کئے نیز دینی حلقوں کو مضبوط کرنے کے لئے اس کی کارکردگی کا فالو اپ کرنے کا ذہن دیااور مختلف دینی کاموں کی کارکردگی کےحوالے سے ہر زون کو اہداف دیئے جس پراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  للبنات کےتحت گزشتہ دنوں لاہور جنوبی زون میں محفلِ نعت کاانعقادہوا جس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’زندگی کی بے ثباتی‘‘ کےموضوع پر بیان کرتے ہوئےاسلامی بہنوں کو علم دین سیکھنے اور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی نیتیں پیش کیں ۔