جانشین امیر اہل سنت نے حیدر آباد میں چار اسلامی بھائیوں
کا نکاح پڑھایا

4جنوری 2020ء کو حیدر آباد آفندی ٹاؤن میں قائم
مدنی مرکز فیضان مدینہ میں نکاح کی تقریب کا سلسلہ ہوا۔ جانشین امیر اہل سنت
مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے چار اسلامی
بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔
اس تقریب میں دولہوں کے خاندان والے بھی شریک
تھے۔ اختتام پر جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعافرماتے
ہوئے خاندانوں میں خیرو برکت کی دعا فرمائی۔
2 جنوری 2021ء کی شب ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد، بانیِ دعوتِ اسلامی کے مدنی پھول
.jpg)
2 جنوری 2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ
ہوا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو علم و حکمت سے بھرپور مدنی
پھول عطا فرمائے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سینکڑوں جبکہ بیشتر مقامات
ہزاروں عاشقانِ رسول نے جمع ہوکر اس مدنی مذاکرے
میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت نے مدنی پھول
دیتے ہوئے کہا کہ ہرمسلمان کا دل اورعزتِ نفس ہوتی ہے، اس لیے مسلمان کا ادب کرنا
چاہئےوہ چاہےغریب ہویا امیر،کسی کا بھی دل نہیں توڑنا چاہئے اورعزتِ نفس کو ٹھیس
نہیں پہنچانی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں سےمختلف چیزیں
باربار مانگنے سےعزّت کم ہوتی ہے، یہ عادت ہوتو نکال دینی چاہئے ۔
مدنی
مذاکرے کےمزید مدنی پھول ملاحظہ فرمائیں
سوال: کہا
جاتاہے کہ کسی کو گھرکا نمک نہیں دینا چاہئے، اس سےرزق میں کمی واقع ہوتی
ہے ،کیا یہ بات دُرست ہے ؟
جواب: یہ بات دُرست نہیں ،بلکہ حدیثِ پاک میں تونمک دینے کی ترغیب آئی ہے۔اُمُّ المؤمنین حضرت
ِعائشہرضی اللہ عنہانے سوال کیا: یا رسول
اﷲ (صلی اللہ علیہ وسلم)! وہ کون سی چیز ہے جس سے اِنکار کرنا جائز
نہیں۔فرمایا: پانی ،نمک اور آگ۔ کہا: یا رسول اﷲ(صلی اللہ علیہ وسلم)! پانی کی بات تو سمجھ میں آتی ہے۔ نمک اور آگ کا کیا مُعامَلہ
ہے؟آپ نے جواب فرمایا: حمیرا(حضرت عائشہ کا لقب)!جس نے آگ دے دی، گویا اس نے
آگ سے پکانے والی ہرچیز دے دی۔جس نے نمک دیا ، گویا اس نے نمک کا ذائقہ رکھنے والی
تمام اشیا دے دِیں۔جس نے کسی مسلمان کو پانی پلایا،ایسی جگہ پر جہاں پانی موجود
تھا ،گویا اس نے ایک غلام آزاد کیا اورجس نے مسلمان کو پانی پلایا،ایسی جگہ جہاں
پانی موجودہی نہ تھا ،گویا اس نے اسے زندگی بخشی۔ (ابن ماجہ، رقم 2474)
سوال: سردیوں
میں ویزلین (vaseline) لگائی جاتی ہے ،اس کو لگاتے ہوئے
کیا نیت کرنی چاہئے ۔
جواب: سردیوں میں پاؤں کی ایڑیاں وغیرہ پھٹ جاتی ہیں ،اس کے علاج کی نیت کرنی چاہئے کہ علاج کرنا سنت ہے ،اسی طرح عبادت پر قوت حاصل
کرنے کی نیت بھی ہوسکتی ہے۔
سوال: پُراَمن رہنے کے کیا فوائدہیں ؟
جواب: ہم
پُراَمن ہوجائیں ،اپنے ملک کی چیزوں کی حفاظت کریں تو
سکون ہوگا،عبادت کا ذوق شوق بھی بڑھ
جائےگا ،کاش !ہم سب اَمن سے جینا سیکھ جائیں ۔
سوال: کن چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے ؟
جواب: حدیثِ پاک میں ہے : پانچ(5) چیزیں عبادت میں شامل ہیں:(1) کم کھانا(2) مسجد میں بیٹھنا(3) کعبہ کو دیکھنا(4) قرآنِ کریم دیکھنا(5) اور عالم کے چہرے کو دیکھنا۔(دیلمی شریف،195/2)
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ’’ سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات ‘‘پڑھنے یاسُننے والوں
کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟

علم کی مجلس میں حاضر ہونا ہزار رکعت نَفْل
پڑھنے، ہزار جنازوں میں شرکت کرنے اور ہزار مریضوں کی عیادت کرنے سے بہتر ہے۔ (احیاء العلوم مترجم جلد 1،ص136) ۔مدنی مذاکرہ بھی علم دین حاصل کرنے کا بہترین
ذریعہ ہے ۔
اسی سلسلے میں آج رات 8:30 بجےمدنی چینل پر براہ
راست ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے
گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے
واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ فقہی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز مدنی
پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے
ہیں۔
عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں
اول تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔

امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے
ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے امیرِ اہلِ
سنت نے عاشقانِ رسول کو رسالہ ” سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات “ پڑھنے / سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک!
جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”سردی کے بارے
میں دلچسپ معلومات “ پڑھ یا سُن لے اس کو جہنم کے ہر عذاب خُصوصاً جہنم کے ٹھنڈک
کے شدید عذاب سے بچاکر جنتُ الفردوس میں بے حساب داخلے سے نواز دے۔ امین
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کریں
موزمبیق
میں سائیکلون اور زلزلے کا اندیشہ ، محمدالیاس قادری کا موزمبیق والوں کے لئے دعائیہ
پیغام

جنوبی
افریقی ملک موزمبیق حکام نے آئندہ چند روز
میں”بیرا موزمبیق“ میں شدید طوفان اور زلزے کی پیشن گوئی کردی تھی، سائیکلون اور زلزلے کے باعث شدید نقصان کا خدشہ بھی ظاہر کیا گیاتھا۔
شیخِ
طریقت، امیر اہلِ سنت حضرت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے ”بیرا موزمبیق“ میں سائیکلون اور زلزے کی پیشن
گوئی کی اطلاع ملنے پر وہاں کے عاشقانِ رسول کے نا م ایک آڈیو پیغام
جاری کیا۔
صوتی
پیغام کے آغاز میں امیرِ اہلِ سنت نے بارگاہِ خداوندی میں مسلمانوں کی حفاظت کی
دعائیں کرتے ہوئے کہا ”یا رب المصطفےٰ جل جلالہ و صلی
اللہ علیہ وآلہ وسلم بیرا
موزمبیق میں سائیکلون اور زلزلے کی پیشن گوئی ہے ،پروردگارِ عالم!اپنے محبوب کی دُکھیاری
امّت پر رحمت کی نظر فرما، اے اللہ !تمام
عاشقانِ رسول کی حفاظت فرما، یا اللہ !یہ سائیکلون، یہ طوفانی بارشیں اور زلزلے بغیر
تباہی مچائے گزر جائیں۔ اے اللہ !تیرے
محبوب کی امت محفوظ رہے، الٰہ العالمین! تمام مسلمانوں کی حفاظت فرما، صبر عطا فرما، ہمت عطا فرما، رحمت کی نظر
فرما۔اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ
الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
امیر
اہلِ سنّت نے” بیرا“ کے مقامی عاشقانِ
رسول کو یاقہارُ 100بار پڑھ لینے اور یا سلامُ کابکثرت ورد کرنے اورخوب
اذانیں دینے کے متعلق بھی ترغیب دلائی کہ
وہ ”یا قہارُ“ سو مرتبہ پڑھیں تو اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ آفات و بلیات سے
حفاظت ہوگی۔ ”یا سلامُ ،یا سلامُ“ چلتے پھرتے ،اٹھتے بیٹھتے پڑھنا شروع کردیں، اللہ نے
چاہا تو دونوں جہاں کی سلامتیاں مقدر ہوں گی ۔اس کے علاوہ نعوذ باللہ طوفان شروع ہوبھی گیا ہو تب بھی وہاں چاروں طرف خوب اذانیں دیں، میرے رب نے چاہا تو اذانوں کی برکت سے یہ آفت تباہیاں مچائے
بغیر چلی جائے گی۔ اَللّٰھُمَّ اِنِّی اَسْئَلُکَ الْمُعَافَاۃَ
فِی الدُّنْیَا وَالآخِرَة،(یعنی
اے اللہ پاک! تجھ سے دنیا و آخرت کی عافیت کا سُوال ہے)اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
بیرا
کے ایک مقامی ذمہ دار اسلامی بھائی نے بتایا کہ ہمارے علاقے میں شدید طوفان اور زلزلے کی پیشن گوئی تھی مگر اللہ اور اس کے رسول صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے کرم اور مرشدِ کریم
کی دعا کی برکت سے اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ طوفان بخیر و عافیت ختم ہو گیا ہے اور اب تمام لوگ محفوظ ہیں ۔
26دسمبر کو فیضان مدینہ کراچی میں مدنی
مذاکرے کا انعقاد، امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے

26دسمبر
2020ءکی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مدنی مذاکرے میں شیخِ طریقت حضرت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے علم و حکمت سے بھرپور مدنی پھول ارشاد
فرمائے۔
مدنی مذاکرے کے
چند مدنی پھول ملاحظہ کریں:
سوال:اگر کسی پریشانی کی وجہ سے غُصّہ آئے اور چِڑچڑا پَن محسوس ہوتو اس سے بچنے کا
کیاطریقہ ہے؟
جواب: کوئی
بھی پریشانی آئے تو غُصّہ اور جھگڑا کرنے کے بجائے صبر کیا جائے ، غُصّہ و جھگڑا
کرنے سے دنیا کی تکلیف تو دُور نہیں ہوگی مگر آخرت برباد ہوسکتی ہے، جہنم کا
ایک دروازہ ان لوگوں کے لیے مخصوص ہے یعنی
وہ اس دروازے سےجہنم میں جائیں گے جن کا غُصّہ گناہ کے بعد ہی ٹھنڈا ہوتا ہے، غُصّے اورچڑچڑے پن سے بچنے کے لیے
روزانہ ’’یَا
قَہَّارُ ‘‘100بار پڑھنے کا
معمول بنالیں۔
سوال: بعض لوگ کرونا کی بیماری
کو سنجید ہ نہیں لے رہے ،ایس اوپیز(SOPs) کا خیال نہیں رکھتے، آپ اس بارے میں کیا فرماتے
ہیں؟
جواب: لوگوں کو واقعی
کرونا کا مرض ہورہا ہے،میرے پاس جو
دعاکے پیغامات آتے ہیں، ان میں کرونا
کےمریضوں کی تفصیلات بھی ہوتی ہیں، تقریبا ً روزانہ ہی پیغامات آرہے ہیں ۔اللہ پاک سے عافیت مانگنی چاہیے اوراسےسنجیدہ لینا چاہیے، اس کی تکلیف وہی محسوس
کرسکتا ہے جسے کرونا ہوگیا ہو۔
سوال: وبائی مرض سے بچنے کا کوئی اور ورد بتادیجئے۔
جواب: ’’اَلْحَکِیْمُ‘‘ 88
بار روزانہ پڑھا کریں، یہ وبائی مرض سے بچنے کا وِرد ہے،کرونا بھی وبائی مرض ہے۔
سوال:پھول(Flowers) کہاں اچھے لگتے ہیں؟
جواب: پھول گملے (Flowerpot)میں ہی اچھے لگتے ہیں۔
سوال: حقیقی دعوتِ اسلامی والاکون ہے
؟
جواب: جو دعوتِ اسلامی میں دل و جان سے آجاتا ہے، ہفتہ وار
اجتماع اورمدنی مذاکرے میں پابندی سے شرکت
کرتاہے،ہرماہ 3 دن کےمدنی قافلے کا مسافربنتاہے ،نیک اعمال کے رسالے کے مطابق عمل کرتا ہے، ذیلی حلقے کے 12
دینی کاموں میں رچا بسا رہتا ہےوہی حقیقی دعوتِ
اسلامی والاہے ۔
سوال: لوگوں کے درمیان کن باتوں سے بچنا چاہیے؟
جواب: محاورہ ہے کہ کھاؤ مَن بھاتا ،پہنو جگ بھاتا، بعض کام
گھر میں کرسکتے ہیں مگر لوگوں کے سامنے نہیں کرنے چاہئیں، جیسے وہ کام جو تنفیرِ
عوام (لوگوں کی نفرت)کا باعث ہوں ،لوگ اچھا نہ سمجھتے
ہوں۔
سوال:مسلمان کیسے کام کرتا ہے؟
جواب: مسلمان خود بھی سلامتی والے کام
کرتا ہے اور دوسروں کو بھی اُن کاموں سے بچاتا ہے جن سے وہ شر میں مبتلا ہوں۔
سوال:ہرماہ کی گیارہویں(11ویں) رات آپ کیا کرتے ہیں؟
جواب:میری کوشش ہوتی ہے کہ ہر ماہ کی
گیارہویں(11ویں) رات حضور غوث ِپاک حضرت شیخ عبدالقادرجیلانی رحمۃ اللہ علیہ کی
فاتحہ کی جائے، آپ بھی اپنے گھروں میں اس کا معمول بنائیں۔
سوال: لاک ڈاؤن کی وجہ
سےروزگاروغیرہ کے مسائل بھی ہیں ،کچھ مدنی پھول عنایت فرما دیجئے تاکہ پریشانی کم
ہو۔
جواب: اللہ پاک بھوکا اُٹھاتا ہے مگر
بھوکا سُلاتا نہیں ہے، مخلوق کو ر زق دینا اللہ پاک نے اپنے ذِمّہ کرم پر لیا ہواہے،پارہ 12سُورۂ ھُود کی آیت نمبر6
میں ارشاد ہوتاہے وَ مَامِنْ دَآبَّةٍ فِی الْاَرْضِ اِلَّا عَلَى
اللّٰهِ رِزْقُهَا۔ ترجمۂ کنزُالایمان:"اور
زمین پر چلنے والا کوئی ایسا نہیں جس کا رزق اللہ کے ذِمّۂ کرم پر نہ ہو"۔اس لیے پریشان ہونےکے بجائے رزقِ حلال کے تلاش کی
کوشش کریں ،اپنے اخراجات کم کریں اور اللہ پاک سے دعاکریں ۔
سوال: غیر شرعی اورغیرقانونی انداز سے خوشی منانے والوں کو آپ کیا فرماتے ہیں؟
جواب: بسااوقات لمحہ بھر کی خوشی
طویل غم کا باعث ہوتی
ہے، مثلاً شادی میں کی جانے والی ہوائی فائرنگ سے کسی کو کوئی گولی لگ جائے تو وہ
زندگی بھر کے لیے غم کا باعث ہوجاتی ہے۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ’’شانِ رفاعی‘‘پڑھنے یاسُننے والوں کو
امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ
الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟
جواب:یا اللہ پاک! جو کوئی رسالہ’’شانِ رفاعی‘‘کے 17 صفحات پڑھ یا سُن لے،اُس کو حضرت شیخ سیّد احمد کبیر رفاعی کا فیضان نصیب فرما اور اُسے بے حساب بخش دے۔اٰ مِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
.jpg)
امیرِ اہلِ
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں
اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقانِ رسول کو
رسالہ ” شانِ رفاعی “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک! جو کوئی رسالہ ” شان رفاعی “
کے 17 صفحات پڑھ یا سُن لے اس کو حضرت شیخ سیّد احمد کبیر رفاعی کا فیضان نصیب
فرما اور اُسے بے حساب بخش دے۔ امین
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کریں
.jpg)
علم کی مجلس میں حاضر ہونا ہزار رکعت نَفْل
پڑھنے، ہزار جنازوں میں شرکت کرنے اور ہزار مریضوں کی عیادت کرنے سے بہتر ہے۔ (احیاء العلوم مترجم جلد 1،ص136) ۔مدنی مذاکرہ بھی علم دین حاصل کرنے کا بہترین
ذریعہ ہے ۔
اسی سلسلے میں آج رات 8:30 بجےمدنی چینل پر براہ
راست ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے
گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ فقہی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز مدنی
پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے
ہیں۔
عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں
اول تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔
19دسمبر کو فیضان مدینہ کراچی میں مدنی
مذاکرے کا انعقاد، امیر اہل سنت نے مدنی پھول ارشاد فرمائے

19دسمبر
2020ءکی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی سے براہ راست مدنی چینل پر مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مدنی مذاکرے میں شیخِ طریقت حضرت علامہ محمد الیاس
عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے علم و حکمت سے بھرپور مدنی پھول ارشاد
فرمائے۔
مدنی مذاکرے میں گفتگو کرتے ہوئے آپ نے فرمایا: جب
نمازکی اذان ہوجائے تو ہمیں نمازکی تیاری
میں مصروف ہوجانا چاہئے،ہمارے گھرمیں مسجدکا ساماحول ہو،ہمارے بزرگوں کے گھروں کا
یہی حال تھا ،مثلاًجب اذان ہوتی تو مُفسّرِ قرآن مفتی احمدیارخان صاحب رَحْمَۃُ اللہِ عَلَیْہ کے گھر سنّاٹاہوجاتا،مرد مسجدکی جانب روانہ
ہوجاتے اورگھروالے نمازکی تیاری میں مصروف ہوجاتے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ اِحسان کرنا اچھا ہے ،اللہ پاک اِحسان کرنے والے کودوست رکھتاہے،اللہ پاک
کی رِضا کے لیے کسی پر اِحسان کرناچاہئے ،اِحسان کرکے جتایا نہ جائے کہ اِحسان
جتانے سے جس پر اِحسان کیا ہواُس کی دل آزاری اوراِیذا(تکلیف)ہوتی
ہے،جس پر اِحسان کیاگیا ہواُسے اِحسان کرنے والے کا شکریہ اداکرنا چاہئے ۔
مدنی مذاکرے کے دیگر چند مدنی پھول بھی
سوالاً جواباً ملاحظہ کیجئے
سوال: بچے پھلوں اورسبزیوں کی طرف رغبت کریں ،اس کے لیے کیا طریقہ اختیار کیا
جائے ؟
جواب: پھل اور سبزیاں صحت کے لیے بہت ہی مفیدہیں اوربیماریوں سے حفاظت کا باعث
ہیں ،علاج بھی غذاکے ذریعے ہونا بہترہے جہاں دوا کام نہ دے وہاں پھل اورسبزیوں سے
علاج کارگرہوتاہے ،بچوں کو چاکلیٹ اورٹافیاں نہ کھلائی جائیں کیونکہ ان سے بھوک
مرجاتی ہے ،جتنا ممکن ہوان چیزوں سے بچوں کوبچائیں ،خودبھی بچیں ،پھل کھانے کے فوائدکیسے ہوتے ہیں آپ تجربہ کرکے
دیکھ لیں ،جب آپ کو تھکاوٹ ہوتو ایک کیلاکھا لیں ان شاء اللہ آپ کی تھکاوٹ دُورہوجائے گی ۔
سوال:خون (Blood)کی کمی ہوتوکون سا وظیفہ
کیاجائےکہ خون بڑھ جائے؟
جواب:دُرُودِتاج دن میں کم ازکم 1 باریا 3 بارپڑھ کر پانی پر دَم کرکے پی لیں،
تاحصولِ شفااس طرح کرتےرہیں ، کچھ ہی دن بعدرزلٹ بہتر آجائے گا۔ اِنْ شاۤء اللہ۔(دُرودِ تاج مکتبۃ المدینہ کی کتاب مدنی پنج سورہ
کے صفحہ نمبر 176پر ملاحظہ کیجئے)
سوال: بیان وغیرہ میں مکتبۃ المدینہ کی مختلف کتب و رسائل کی ترغیب دلاتے ہوئے کیا حکمتِ عملی اختیارکی
جائے؟
جواب: ہوناتویہ چاہئے کہ سارے کا
سارامکتبۃ المدینہ گھرمیں سماجائے مگر لوگوں کی موجودہ حالت کو پیشِ نظررکھتے
ہوئے ایک وقت میں ایک ہی چیزکی بھرپور
ترغیب دلائی جائے ،اگرایک وقت میں دوتین چیزوں کی ترغیب دلائیں گے تو ہوسکتاہے
کہ سننے والےاُلجھاؤ(Confusion) کا
شکارہوجائیں اورتینوں کو نہ لیں ۔
سوال:مریض ناسازحالت میں کیاپڑھے ؟
جواب:چالیس (40)مرتبہ آیتِ کریمہ لَاۤ اِلٰـهَ اِلَّاۤ اَنْتَ سُبْحَانَكَ اِنِّيْ كُنْتُ مِنَ
الظَّالِمِيْنَ پڑھ لے ،زبان نہ چلے تو دل ہی دل
میں اللہ پاک کو یادکرتارہے ۔
سوال:بعض اوقات بیماری میں مالی صدقہ کرنے کا ذہن بنتاہے ،آپ کیا فرماتے ہیں
بیماری میں ہی صدقہ کردینا چاہئے یا شفاہونے کے بعدکرنا چاہئے؟
جواب:مالی صدقہ نفس کو بہت گِراں یعنی مشکل ہوتاہے ،اس لیے جیسے ہی نیّت اورذہن
بنے تو فوراًمالی صدقہ کرڈالنا چاہئے ۔
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ” وضو کا ثواب “پڑھنے یاسُننے والوں کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے کیا دُعا دی ؟
جواب:یا اللہپاک! جو کوئی رسالہ ”
وضو کا ثواب “ کے 17 صفحات پڑھ یا سُن لے اس کا نامۂ اعمال گناہوں
سے پاک کردے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

صاحبزادہ و جانشین محدث اعظم پاکستان پیر طریقت حضرت
علامہ قاضی فضلِ رسول حیدری رضوی صاحب شوگر اور دل کے امراض کے سبب 29 ربیع الاٰ
خر شریف 1442ھ کو 78 سال کی عمر میں فیصل آباد میں انتقال فرماگئے۔
انتقال کی خبر ملنے پر امیر اہل سنت علامہ محمد
الیاس عطار قادری دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مرحوم
کے صاحبزادگان پیر فیض رسول رضوی حاحب اور فیض رضا جیلانی رضوی سمیت تمام لواحقین
سے تعزیت کرتے ہوئے تمام لواحقین اور محبین کو صبر کی تلقین فرمائی۔ امیر اہل سنت
نے مرحوم کے لئے ایصالِ ثواب کرتے ہوئے بلندیِ درجات کے لئے دعائیں کیں۔امیر اہل سنت
نےلواحقین کو ایصالِ ثواب کے لئے مسجد
تعمیر کروانے اور دینی کاموں میں تعاون میں کرنے کی ترغیب دلائی۔

امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے
ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں
سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقانِ رسول کو رسالہ ” وضو کا ثواب “ پڑھنے
/ سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
اٰمِیْن
بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو
میں سننے کے لئے کلک کریں
امیر اہل سنت کی
ایک اسلامی بھائی سے عیادت، اپنے پیغام میں حیا سے متعلق گفتگو فرمائی

پچھلے دنوں ایک اسلامی بھائی کاپردے والی جگہ پر مرض لاحق ہونے کے سبب آپریشن ہو ا۔
آپریشن کی اطلاع ملنے پر امیر اہل ِ سنت علامہ محمد
الیاس عطاری قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نےان اسلامی بھائی سے عیادت فرمائی اور مصیبت پر صبر
کرنے کی تلقین ارشاد فرمائی۔
امیر اہل سنت نے ان کی جلد صحت یابی کے لئے دعائیں کیں
اور حیاء کے حوالے سے مدنی پھول ارشاد فرماتے ہوئے کہا: حصرت سیدنا
عمر بن عبدالعزیز رضی اللہ عنہ کےبغل میں پھوڑے ہوگئے۔ کسی نے آزمانے کے لیے پوچھا
کہ آپ کو کہاں تکلیف ہے؟ ارشاد فرمایا: ہاتھ کے اندرونی حصے میں۔ یعنی بغل کا نام لینے میں بھی آپ نے شر م محسوس
کی۔(احیاء العلوم ، جلد3، ص373،بِالتغیّر) اب تو بعض لوگوں کو پتا نہیں کہاں کہا ں تکلیف
ہوتی ہے اور بولتے ر ہتے ہیں، جیساکہ پیٹ
جاری ہوجاتا ہے تو بولتے ہیں کہ ”مجھے لوز
موشن ہوگئے “یہ بھی ایک معیوب بات ہے۔
اسی طرح بعض ایسی جگہوں کے آپریشن ہوتےہیں جن کا
نام لیا جائے تو بڑا غلط تصور بنتا ہے لیکن لوگ بلا تکلف ان جگہوں کے نام لے کر بول
رہے ہوتےہیں کہ مجھے یہاں تکلیف ہے۔ یہ ہوگیا ہے، وہ ہوگیا ہے۔اگر کبھی ایسی صورت حال پیش آبھی جائے اور لوگ پوچھیں کہ کیا ہوا ہے تو کہہ دیا جائے کہ پردے کی جگہ
میں کوئی تکلیف تھی اس کا آپریشن ہوا ہے ۔
بانیِ دعوتِ
اسلامی نے مصیبت پر صبر کرتے ہوئے اپنی تکلیف کو چھپانے کی فضیلت بھی فرمائی کہ اپنی
تکلیف کو چھپانا بھی بڑا ثواب کا کام ہے
کہ جس شخص کو مصیبت یا بیماری
پہنچی او ر اس نے اس مصیبت کو اللہ کی رضا
کےلئے پوشیدہ رکھا اور لوگوں سے اس کی
شکایت نہ کی تو ایسے شخص کے لئے مغفرت کی
بشارت ہے۔ (دیکھئے:معجمِ اوسط، ج1،ص214 حدیث 838)اس لئے جتنا ہوسکے آدمی اپنی مصیبت پریشانی و چھپائے ۔
امیرِ اہلِ سنت کا پیغام سننےکے لئے نیچے Watch Video کے بٹن پر کلک کیجئے