16 ذوالقعدۃ الحرام, 1446 ہجری
آج عالمی مدنی مرکز میں عرس امام جعفر صادق پر مدنی مذاکرے
اور کونڈو ں کی نیاز کا اہتمام ہوگا
Fri, 26 Feb , 2021
4 years ago
دعوت اسلامی کے زیر اہتمام آج رات بمطابق 15 رجب المرجب 1442ھ کی شب عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں عرس ِآل نبی، اولاد علی حضرت سیدنا امام جعفر
صادق رضی
اللہ عنہ کے موقع پر مدنی
مذاکرے کا انعقاد کیا جائیگا۔
اس روحانی محفل کا آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوگا
، تلاوت کے بعد بارگاہِ رسالت صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم میں ہدیۂ نعت
اور امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی شان میں منقبت پڑھی جائیگی۔امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ سیدناامام جعفر صادق رضی اللہ عنہ کی سیرت
بیان کرنے کے ساتھ ساتھ عاشقان رسول کی جانب سے کئے گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں
گے۔ مدنی مذاکرے کے اختتام پر کونڈوں کی نیاز کھیر پوری کا بھی اہتمام ہوگا۔
واضح ہے کہ یہ
پروگرام مدنی چینل پر براہ راست نشر بھی کیا
جائیگا۔