عثمان
عطاری کے گھر مدنی منے کی ولادت ہوئی
امیر اہل سنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے اپنے
آڈیو پیغام کے ذریعے عثمان عطاری سمیت سارے خاندان والوں کو مبارکباد دی۔ امیر اہل
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے خاتم النبیین صلَّی اللہ تعالٰی علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے
مبارک نام اور اس سے برکت حاصل کرنے کے لئے مدنی منے کا نام “محمد“ اور پکارنے کے
لئے صحابی رسول کی نسبت سے ”عفان“ رکھا جس معنیٰ ہے (بہت زیادہ پاک دامن) ۔ امیر
اہل سنت نے مدنی منی کی صحت و عافیت اور نیکیوں سے بھری طویل زندگی کے لئے دعائیں
کیں۔
عاشقان رسول
کی دینی معلومات میں اضافہ کرنے اور انہیں علمِ دین سے فیض یاب کرنے کے لئے
امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں
اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقانِ رسول کو
رسالہ ” صابِر بوڑھا “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے
والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا ربَّ المصطفٰے! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” صابِر بوڑھا “ پڑھ
یا سُن لے اسے مصیبتوں پر صبر کرنے کا حوصلہ عطافرما، اس کو پُل صراط سے سلامتی کے
ساتھ گزار اور اس کی بے حساب مغفرت فرما۔ اٰمِیْن بِجَاہِ النَّبِیِّ الْاَمِیْن صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ
وسلَّم
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کریں
(عطار
کا پیغام”مسجد“بنانے والے عاشقانِ رسو ل کے نام)
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رُکن ”حاجی
عبدالحبیب عطاری“نے امیراہلِ سنت کو 22جمادی الاولیٰ 1442 ہجری بمطابق 7جنوری2020
کو یہ خوشخبری دی کہ الحاج محمدانیس قادری(المعروف انیس بینک)،حاجی محمد عارف بن
ہاشم،حاجی احمدعطاری اورحاجی عدیل عطاری نے اللّٰہ پاک
کا عظیم الشان گھر ”مسجد“بنانے میں اپنے اپنے طور حصہ لینے کی نیت کی ہے،جس پر آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے بہت خوشی کا اِظہار فرمایا اوراِ ن کو کچھ یوں
دُعاؤں سے نوازا:
اللّٰہ کریم! آپ کی اِس کاوِش کو قبول فرمائے اوراِس مسجدکو آپ
کے لئے صدقۂ جاریہ بنائے، اللّٰہ پاک اپنا
پیا پیارا گھر بنانے کے عوض(یعنی بدلے میں) آپ کواپنے پیارے اورآخری نبی محمدِ عربی
صلَّی اللہ علیہ
واٰلہٖ وسلَّم کے پڑوس
میں جنت الفردوس میں ”عظیم الشان محل“عطافرمائے۔کاش! اللّٰہ پاک
کا یہ گھر ”جلد“تعمیر ہوکر نمازیوں سے آباد ہوجائے۔ (اٰمین) آپ دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے ”تذکرۃ الاولیاء“ کے حوالے سے ایک سبق
آموز حکایت بھی سنائی:
سا ت کے لئے
سات کافی(حکایت)
فیضانِ
سنت جلد2باب”نیکی کی دعوت“صفحہ241پرہے:حضر تِ حاتمِ اصم رحمۃ اللہ علیہ کی
خدمتِ میں ایک شخص حاضر ہو کر نصیحت کا طالب ہوا، آپ رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا:(1)اگر تُو رفیق یعنی ساتھی چاہتا ہے تو اللّٰہ پاک
کی ”یاد“ تیرا رفیق یعنی ساتھی کافی ہے(2) ہمر اہی چاہتا ہے تو”کراماً کاتبین“(یعنی اَعمال
لکھنے والے بزرگ فرشتے)تیرے لیے کافی ہیں (3)اگر تُو عبرت چاہتا ہے تو ”دُنیا کا فانی ہونا“عبرت
کے لیے کافی ہے(4)اگر
مُونِس و غم خوار دَرکار ہے تو ”قرآن ِکریم“کافی ہے(5)اگر ”شُغل“(یعنی کام)چاہیے تو”عبادت“کافی
ہے(6)اگر واعظ(یعنی نصیحت
کرنے والا)چاہتا ہے تو”موت“کافی ہے۔یہ چھ(6) باتیں اِرشاد فرمانے کے بعد ساتویں
نمبر پر اِرشاد فرمایا:”یہ باتیں اگر تجھے پسند نہیں ہیں تو دوزخ تیرے واسطے کافی
ہے۔“(نیکی کی دعوت ص ۱۴۲)
اللّٰہ رب
العزت کی ان پر رحمت اور اور ان کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللّٰہ علیہ والہ
وسلم
پیارے اِسلامی بھائیو! آخرت کی تیاری کیجئے،وقت
بڑی تیزی سے گزرتا جارہا ہے اور موت لمحہ بہ لمحہ قریب آتی جارہی ہے۔ الموت، الموت،
الموت
مرتے جاتے ہیں
ہزاروں آدمی عاقل
و نادان آخر موت ہے
بارہا علمیؔ تجھے
سمجھا چکے مان
یا مَت مان آخر موت ہے
اللّٰہ پاک!ہمارا
ایمان سلامت رکھے، مدینۂ منورہ میں زیرِ گنبدِ خضریٰ، جلوۂ محبوب میں شہادت، جنّت
البقیع میں مدفن اورجنت الفردوس میں پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے پڑوس میں مسکن (یعنی رہنا) نصیب فرمائے، بے
حساب مغفِرت کی دُعا کا مُلتجی ہوں۔
(یہ
مضمون امیراہلسنت کے پیغام سے روشنی لیتے ہوئے ضروری ترمیم کے ساتھ تیارکیا گیاہے)
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رُکن،نگران کراچی ریجن،حاجی محمد امین عطاری پچھلے دِنوں نئے مکان میں شفٹ ہوئے
،اِس پر اِنہوں نے امیراہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی خدمت میں گھر
میں خیروبرکت کے لئے دُعا کا عرض کیا:جس پر شیخِ طریقت امیراہلِ سنت حضرتِ علامہ
مولاناابوبلال محمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے ’’مدنی بیٹے‘‘کو دُعاؤں کے ساتھ
ساتھ قبرو آخرت کی یاد پر مشتمل نصیحتوں سے نوازتے ہوئے اِرشادفرمایا: اللّٰہ کریم!
آپ کے لئے نیا مکان بابرکت بنائے، اللّٰہ کرے!
آپ کا اِس مکان میں رہناآپ کی دُنیا وآخرت کے لئے بہتر ہو اور اللّٰہ پاک آپ کو اپنی رِضا کے سائے میں رکھے، نئے
مکان کی شفٹنگ میں قبر میں منتقل ہونے کی ’’یاد‘‘ ہے ، دُنیامیں نئے مکان کے
ڈیکوریشن کے لئے بڑی بھاگ دوڑ کی جاتی ہے، خُوب رنگ روغن کرکے سجایا جاتاہے،لیکن
آہ !اندھیری قبر کی روشنی کا کوئی انتظام نہیں کیا جاتا ۔
اللّٰہ پاک
آسانی کا معاملہ فرمائے ، اللّٰہ پاک
!بُرے خاتمے سے بچائے ،ایمان سلامت رکھے ، اللّٰہ پاک آپ
کی نئے مکان میں شفٹنگ اَمن واَمان کے ساتھ اپنی رحمت اوراپنے پیارے پیارے آخری
نبی صلَّی
اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کی نظرِ
کرم کے سائے میں فرمائے،آمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ والہ وسلم
عبرت
ناک حکایت
(امیراہل
سنت نے پچھلے دِنوں اپنے ایک صوتی پیغام میں یہ حکایت بیان فرمائی،جِسے موقع کی
مناسبت سے یہاں پیش کیا جارہا ہے)
سرکار ِ بغداد ،حضورِ غوثِ پاک ،شیخ عبدالقادر
جیلانی رحمۃ اللہ علیہ کا گزر ایک شخص
کے پاس سے ہوا جو مضبوط مکان تعمیر کروا رہا تھا ، آپ نے چند عربی اشعارپڑھے،جس کا ترجمہ یہ ہے:کیا تُو ہمیشہ
رہنے والوں جیسی عمارت تعمیر کر رہاہے ،تُوغورتوکر!تیرااِس میں رہنا بہت تھوڑا ہے
۔جس شخص نے یہاں سے چلے جانا(یعنی مرجانا)ہے اُس کے لئے پِیلوکے درخت کا سایہ(یعنی سادہ مکان) ہی کافی
ہے۔ (تنبیہ المغترین،اُردو،ص154)
اللّٰہ پاک
کی غوثِ پاک پر رحمت ہو اوراِن کے صدقے ہماری بے حساب مغفرت ہو۔اٰمین بجاہ النبی الامین صلی اللہ علیہ والہ وسلم
(یہ
مضمون امیراہل ِسنت کے پیغا م کی روشنی میں ضروری ترمیم کے ساتھ تیار کیا گیاہے)
ابوبنتین حافظ حسان عطاری مدنی کے ذریعے اطلاع
مِلنے پر امیراہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے احمدرضا عطاری کی شادی پر اِن
کو اوراِن کے گھر والوں کو مبارک باد عطافرماتے ہوئے دُعاؤں اوراپنے مدنی پھولوں
سے اِس طرح نوازا:
احمدرضا بھائی!آپ کو بہت بہت بہت مبارک ہو، اللّٰہ
کرے آپ کی شادی خانہ آبادی ہو، اللّٰہ پاک
آپ کو عافیت سے نیک اَولاد عطا فرمائے۔ (اٰمین)۔ والدین اورزوجہ سبھی کے حُقوق کا
خیال رکھئے گا، اللّٰہ پاک!
گھریلو لڑائی اور ساس بہو کے جھگڑوں سے محفوظ فرمائے، اللّٰہ کرے! آپ کا گھر اَمن کا گہوارہ بنارہے۔(اٰمین)
مدنی پھول:ایک روایت میں ہے کہ جوشخص شہوت (یعنی خواہش)سے کسی اجنبیہ کے حُسن و جمال کو دیکھے گا قیامت کے دن اُس کی
آنکھوں میں پگھلا ہواسیسہ ڈالا جائے گا۔ (ہدایہ،ج4،ص368)یاد رہے کہ”بھابھی“اجنبیہ
(یعنی غیر عورت کے حکم میں)ہے، اِس لئے دیور اور جیٹھ کو چاہئے کہ وہ بھابھی سے
دور رہیں اور پردہ کریں۔بھابھی اگر دیور کو چھوٹا بھائی اور جیٹھ کو بڑا بھائی کہہ
بھی دے تو اِس سے بے پردگی اور بے تکلفی جائز نہیں ہوجاتی بلکہ یہ اندازِ گفتگو ”فاصلے“
دور کرکے قریب لاتا ہے اوریوں دیور اور بھابھی بدنگاہی اور بے تکلفی، ہنسی مذاق وغیرہ
برائیوں کے دَلدل میں مزید دھنستے چلے جاتے ہیں یقینا جیٹھ اوردیورکااپنی بھابھی
سے گفتگو کرنا بھی مسلسل ”خطرے کی گھنٹی“بجاتا رہتا ہے۔ اگرخداناخواستہ آج
تک اِس طرح کی کوئی بے احتیاطی رہی ہے تو اللّٰہ پاک کے
عذاب سے ڈر کر فوراً سے پیشتر سچی توبہ
کرلیجئے۔
آنکھوں میں سرِ
حشر نہ بھر جائے کہیں آگ آنکھوں
پہ مِرے بھائی لگا قفلِ مدینہ
امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے
دعوتِ اسلامی کے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے، وہیں رات گزارنے،وہاں
تہجد کی نماز ادا کرنے، رقت انگیز دُعائے تہجد میں شریک ہونے اورہر ماہ تین دن کے
مدنی قافلے میں سفرکرنے،رسالہ:”نیک اعمال“ کے مطابق عمل کر کے روزانہ اپنے اعمال
کا ”جائزہ“ لیتے ہوئے رسالے کے خانے پُر کرکے اپنے یہاں کے”شعبۂ اصلاحِ اعمال“کے
ذمے دار کوہرماہ کی پہلی تاریخ کو جمع کروانے کی ترغیب بھی اِرشادفرمائی نیز گھر
کے بعض افراد کی اچھی نیتوں پر حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے دُعاؤں سے نوازا: آپ سب
دعوتِ اسلامی کے ”12دینی کام“ مل کرکرتے رہئے، اللہ پاک آپ
سب کو برکتیں عطافرمائے، اللّٰہ پاک!دونوں
جہاں کی بھلائیاں آپ سب کا مقدرفرمائے۔آمین بجاہ النبی الامین صلی اللّٰہ علیہ والہ وسلم
(یہ مضمون امیراہلسنت
اورمفتی فضیل صاحب کے پیغام کی روشنی میں ضروری ترمیم کے ساتھ تیارکیاگیاہے)
عاشقانِ رسول کی مدنی تحریک،”دعوتِ اسلامی“ کے
اہم ترین شعبے”دارالافتاء اہلسنت“کے مفتی فضیل عطاری صاحب مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے امیراہلِ
سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو16جُمادی الاولیٰ 1442ھ یہ خوشخبری سُنائی کہ دار
الافتاء اہلسنت(حیدر آباد،سندھ)کے ناظم، مولانا محمد سرفراز مدنی گزشتہ چھ سال سے
اپنی خدمات پیش کررہے ہیں، اَلْحَمْدُ لِلّٰہ!اِن کی بہترین کارکردگی پر اِن کو سینئرمتخصص (مُتَ۔ خَصْ۔
صِصْ) کا درجہ (گریڈ)دے دیا گیاہے۔شیخِ طریقت،امیراہلِ
سنت حضرتِ علامہ مولانا محمد الیاس عطارقادری رضوی ضیائی دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے اپنے
”مدنی بیٹے“کومبارکباد اوردُعاؤں سے نوازتے ہوئے کچھ یوں نصیحتیں
اِرشادفرمائیں:
اللّٰہ کرے!آپ
کے ذریعے اُمت کی خوب خدمت سر انجام پائے۔پیارے بیٹے!لوگوں سے اُن کی عقلوں
کے مطابق آسان اَنداز میں گفتگو فرمائیے،یہ ذہن بنائیے کہ ہمارا مقصد لوگوں کے
دِلوں میں اپنی علمیّت کا رُعب جمانا نہیں صِرف دینی ”بات“سمجھانا
ہے،دارالافتاء اہلسنت میں جو لوگ آپ سے شرعی مسائل پوچھنے آئیں گے،آپ اُن سے ایسی
گفتگو کیجئے جس سے اُن کو وحشت نہیں، اُنسیت حاصل ہواوروہ عُلَماءِ کرام کے مزید
قریب آئیں۔ اللّٰہ پاک
آپ کو خوب برکتیں عطافرمائے۔
پیارے بیٹے! چونکہ آپ کی ذمہ داری مزید بڑھ گئی ہے، اِس لئے اَب
اپنا نجی مطالعہ(Personal Study)اوربڑھائیے،جتنا مطالعہ کرتے رہیں گے، اُتنے
فقہی اُصول وقواعداورشرعی مسائل پختہ (یعنی مضبوط)ہوں گے۔ اَلْحَمْدُ
لِلّٰہ!میں نے فتاویٰ رضویہ اور
بہارِ شریعت کے کئی ایسے صفحات ہوں گے جن کے متعلق اگر مبالغہ کروں توشاید سوسوبار
پڑھے ہوں گے،آپ بھی بار بار شرعی مسائل کا مطالعہ کرتے رہیے۔ میرے لئے بھی دُعائے
برکت کیجئے، میں بھی آپ کے لئے دُعائے برکت کرتاہوں،اَلْحَمْدُ
لِلّٰہ!آپ کی ترقی سے مجھے خوشی
ہوئی، اللّٰہ پاک آپ کو جنت الفردوس میں بے حساب داخلہ دے کر
خوش کردے۔ اپنی دعوتِ اسلامی کا دینی کام بھی کرتے رہئے گا۔
عاشقان رسول
کی دینی معلومات میں اضافہ کرنے اور انہیں علمِ دین سے فیض یاب کرنے کے لئے
امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے
ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے امیرِ اہلِ سنت نے عاشقانِ رسول کو
رسالہ ” شانِ حافظِ مِلّت رحمۃ اللہ علیہ “ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں
کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک! جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ” شانِ
حافظِ مِلّت رحمۃ
اللہ علیہ “ پڑھ یا سُن لے اس کو اپنے نیک بندےحافظ ملت کی برکتیں عطاکر اور اس کی بے
حساب بخشش فرما۔امین
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کریں
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام ہر ہفتے کی رات کو
برد نمازِ عشاء ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوتا ہے جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت
علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہاپنے قیمتی ملفوظات عطا فرماتے ہیں۔
اسی سلسلے میں آج رات تقریباً ساڑھے نو بجے مین یونیورسٹی
روڈ کراچی پر واقع عالمی مدنی مرکزفیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا آغاز ہوجائے گا جس میں امیرِ
اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ
رسول کے سوالات کے حکمت بھرے جوابات ارشاد فرمائیں گے۔
تمام عاشقانِ
رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں شرکت کرکے علم دین کا ڈھیروں ڈھیر خزانہ حاصل
کریں۔
جانشین امیر اہل سنت نے حیدر آباد میں چار اسلامی بھائیوں
کا نکاح پڑھایا
4جنوری 2020ء کو حیدر آباد آفندی ٹاؤن میں قائم
مدنی مرکز فیضان مدینہ میں نکاح کی تقریب کا سلسلہ ہوا۔ جانشین امیر اہل سنت
مولانا عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے چار اسلامی
بھائیوں کا نکاح پڑھایا۔
اس تقریب میں دولہوں کے خاندان والے بھی شریک
تھے۔ اختتام پر جانشینِ امیرِ اہلِ سنت مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے دعافرماتے
ہوئے خاندانوں میں خیرو برکت کی دعا فرمائی۔
2 جنوری 2021ء کی شب ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا انعقاد، بانیِ دعوتِ اسلامی کے مدنی پھول
2 جنوری 2021ء کی شب عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ
ہوا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ مولانا محمدالیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ نے عاشقانِ رسول کو علم و حکمت سے بھرپور مدنی
پھول عطا فرمائے۔ عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں سینکڑوں جبکہ بیشتر مقامات
ہزاروں عاشقانِ رسول نے جمع ہوکر اس مدنی مذاکرے
میں شرکت کی سعادت حاصل کی۔
مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت نے مدنی پھول
دیتے ہوئے کہا کہ ہرمسلمان کا دل اورعزتِ نفس ہوتی ہے، اس لیے مسلمان کا ادب کرنا
چاہئےوہ چاہےغریب ہویا امیر،کسی کا بھی دل نہیں توڑنا چاہئے اورعزتِ نفس کو ٹھیس
نہیں پہنچانی چاہئے۔
انہوں نے مزید کہا کہ لوگوں سےمختلف چیزیں
باربار مانگنے سےعزّت کم ہوتی ہے، یہ عادت ہوتو نکال دینی چاہئے ۔
مدنی
مذاکرے کےمزید مدنی پھول ملاحظہ فرمائیں
سوال: کہا
جاتاہے کہ کسی کو گھرکا نمک نہیں دینا چاہئے، اس سےرزق میں کمی واقع ہوتی
ہے ،کیا یہ بات دُرست ہے ؟
جواب: یہ بات دُرست نہیں ،بلکہ حدیثِ پاک میں تونمک دینے کی ترغیب آئی ہے۔اُمُّ المؤمنین حضرت
ِعائشہرضی اللہ عنہانے سوال کیا: یا رسول
اﷲ (صلی اللہ علیہ وسلم)! وہ کون سی چیز ہے جس سے اِنکار کرنا جائز
نہیں۔فرمایا: پانی ،نمک اور آگ۔ کہا: یا رسول اﷲ(صلی اللہ علیہ وسلم)! پانی کی بات تو سمجھ میں آتی ہے۔ نمک اور آگ کا کیا مُعامَلہ
ہے؟آپ نے جواب فرمایا: حمیرا(حضرت عائشہ کا لقب)!جس نے آگ دے دی، گویا اس نے
آگ سے پکانے والی ہرچیز دے دی۔جس نے نمک دیا ، گویا اس نے نمک کا ذائقہ رکھنے والی
تمام اشیا دے دِیں۔جس نے کسی مسلمان کو پانی پلایا،ایسی جگہ پر جہاں پانی موجود
تھا ،گویا اس نے ایک غلام آزاد کیا اورجس نے مسلمان کو پانی پلایا،ایسی جگہ جہاں
پانی موجودہی نہ تھا ،گویا اس نے اسے زندگی بخشی۔ (ابن ماجہ، رقم 2474)
سوال: سردیوں
میں ویزلین (vaseline) لگائی جاتی ہے ،اس کو لگاتے ہوئے
کیا نیت کرنی چاہئے ۔
جواب: سردیوں میں پاؤں کی ایڑیاں وغیرہ پھٹ جاتی ہیں ،اس کے علاج کی نیت کرنی چاہئے کہ علاج کرنا سنت ہے ،اسی طرح عبادت پر قوت حاصل
کرنے کی نیت بھی ہوسکتی ہے۔
سوال: پُراَمن رہنے کے کیا فوائدہیں ؟
جواب: ہم
پُراَمن ہوجائیں ،اپنے ملک کی چیزوں کی حفاظت کریں تو
سکون ہوگا،عبادت کا ذوق شوق بھی بڑھ
جائےگا ،کاش !ہم سب اَمن سے جینا سیکھ جائیں ۔
سوال: کن چیزوں کو دیکھنا عبادت ہے ؟
جواب: حدیثِ پاک میں ہے : پانچ(5) چیزیں عبادت میں شامل ہیں:(1) کم کھانا(2) مسجد میں بیٹھنا(3) کعبہ کو دیکھنا(4) قرآنِ کریم دیکھنا(5) اور عالم کے چہرے کو دیکھنا۔(دیلمی شریف،195/2)
سوال: اِس ہفتے کارِسالہ’’ سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات ‘‘پڑھنے یاسُننے والوں
کو امیرِاہلِ ِسُنّت دَامَتْ بَرَکاتُہُمُ الْعَالِیَہنے کیا دُعا دی ؟
علم کی مجلس میں حاضر ہونا ہزار رکعت نَفْل
پڑھنے، ہزار جنازوں میں شرکت کرنے اور ہزار مریضوں کی عیادت کرنے سے بہتر ہے۔ (احیاء العلوم مترجم جلد 1،ص136) ۔مدنی مذاکرہ بھی علم دین حاصل کرنے کا بہترین
ذریعہ ہے ۔
اسی سلسلے میں آج رات 8:30 بجےمدنی چینل پر براہ
راست ہفتہ وار مدنی مذاکرے کا سلسلہ ہوگا جس میں بانیِ دعوتِ اسلامی حضرت علامہ
محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ عاشقانِ رسول کی جانب سے پوچھے
گئے سوالات کے جوابات ارشاد فرمائیں گے
واضح رہے کہ مدنی مذاکرے میں امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ فقہی سوالات کے جوابات، علم و حکمت سے لبریز مدنی
پھول اور اپنے ذاتی تجربات کی روشنی میں روز مرہ کے مسائل پر تفصیلی گفتگو فرماتے
ہیں۔
عاشقانِ رسول سے گزارش ہے کہ مدنی مذاکرے میں
اول تا آخر شرکت فرمائیں اور علمِ دین کی روشنی سے اپنے سینوں کو منور کریں۔
امیرِ اہلِ سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ ہر ہفتے
ایک رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلاتے ہیں اور رسالہ پڑھنےیاسننے والوں کو اپنی
دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔
اس ہفتے امیرِ اہلِ
سنت نے عاشقانِ رسول کو رسالہ ” سردی کے بارے میں دلچسپ معلومات “ پڑھنے / سننے کی
ترغیب دلائی ہے اور پڑھنے /سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔
دعائے عطار
یا اللہ پاک!
جو کوئی 17 صفحات کا رسالہ ”سردی کے بارے
میں دلچسپ معلومات “ پڑھ یا سُن لے اس کو جہنم کے ہر عذاب خُصوصاً جہنم کے ٹھنڈک
کے شدید عذاب سے بچاکر جنتُ الفردوس میں بے حساب داخلے سے نواز دے۔ امین
یہ رسالہ دعوتِ
اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے
رسالہ آڈیو میں
سننے کے لئے کلک کریں
Dawateislami