اسلامی بہنوں کی مجلس رابطہ و شعبۂ تعلیم کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں اسکاٹ لینڈ ریجن  گلاسگو (Glasgow)میں کورس بنام” جنت و دوزخ کیا ہیں؟“ کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی 22 شخصیات خواتین نے شرکت کی۔

کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو جنت و دوزخ کیا ہیں؟، جنت و دوزخ کہاں ہیں؟، کیا جنت و دوزخ پیدا ہو چکی ہیں؟، جنت کی نعمتیں کیسی ہوں گی، دوزخ کا عذاب کیسا ہو گا، جنت و دوزخ کے بارے میں ایک مسلمان کا کیا عقیدہ ہونا چائیے؟،جنت ودوزخ میں لے جانے والے اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کی گئیں نیز سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت کرنے اور مزید شارٹ کورسز میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی گئی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ بالغات کے  زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں ہالینڈ ( Holland )میں 41 روزہ ”معلمہ مدنی قاعدہ کورس جاری“ ہےجس میں اٹلی (Italy) اور ہالینڈ( Holland) کی 9 طالبات نے اس کورس میں ایڈمیشن لیا۔

اس کورس کی خصوصیات: مدنی قاعدہ تجوید کے ساتھ پڑھایا جائے گا، اذکار نماز پڑھائے اور یاد کروائے جائیں گے نیز فرض علوم اور اسلام کی بنیادی باتیں بیان کی جائینگی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام04 دسمبر2020ء کو  رکن مجلس بیرون ملک فنانس ذمہ دار اسلامی بہن کا یوکے کی فنانس ذمہ دار اسلامی بہن کے ہمراہ مدنی مشورہ ہوا جس میں یوکے کی معاون برائے فنانس اسلامی بہن اور ریجن فنانس ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مدنی مشورے میں شعبہ فنانس کے ٹیسٹ کے حوالے سے تربیت کی گئی اور رسید بکس کو درست انداز میں فِل کرنے کا ذہن دیا گیا نیز فنانس کے ٹیسٹ کی اہمیت بتائی گئی اور ذمہ دار اسلامی بہنوں سے ٹیسٹ لینے کے لئے ٹائم مقرر کیا گیا۔ذمہ دار اسلامی بہنوں کو نیچے سطح تک فنانس کے ٹیسٹ کو رائج کرنے کے اہداف دئیے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ماہ نومبر2020ء میں نارتھ امریکہ کے ملک کینیڈا کے ڈویژن مانٹریال(Montreal)، اوٹوا (Ottawa)،مسی ساگا(Mississauga)،برمپٹن(Brampton)، کلگری(Calgary)، سرے(Surrey)،تھورن کلف(Thorncliffe) میں اسلامی بہنوں نے ٹیلی تھون میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

ذمہ دار اسلامی بہنوں نے بھر پور ترغیب دلائی اور اپنے مدنی عطیات دعوت اسلامی کو پیش کئے۔2 اسلامی بہنوں نے اپنے زیورات بھی مدنی عطیات میں پیش کئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 4 دسمبر 2020 ءبروز جمعہ کینیڈا (Canada)کے شہر سرے (surrey) میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”حسنِ اخلاق“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اچھے اخلاق اپنانے کی ترغیب دلاتے ہوئے روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی نیز گھر میں دینی ماحول بنانے کےلئے گھر درس شروع کرنے کا ذہن دیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن(امریکہ+کینیڈا) کی تقریباً 927 اسلامی بہنوں نے رسالہ اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے ڈویژن نیو یارک میں 4 مختلف مقامات کونی آئی لینڈ ایوینیو، برائٹن بیچ ایوینیو، بینسن ہرسٹ ایوینیو، اوقیانوس ایونیو(Coney Island Avenue, Bensonhurst Avenue, Brighton Beach Avenue, Ocean Avenue) میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں کم و بیش 92 مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوتِ اسلامی نے ”اولیاء کرام کے پاکیزہ اوصاف“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو بزرگان دین کی سیرت پر عمل کرتے ہوئے نیک اعمال اجتماع میں شرکت کرنے اور نیک اعمال رسالہ پُر کرنے کا ذہن دیا۔


اسلامی بہنوں کی مجلس علاقائی دورہ  کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر ہیوسٹن( Houston) میں بذریعہ اسکائپ مدنی دورہ کے حوالے سے تربیتی سیشن ہوا جس میں جملہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

تربیتی سیشن میں مدنی دورہ کی نیتیں ،مدنی دورہ کے آداب، طریقہ بتائے گئے جبکہ مدنی دورہ کے اختتام پر اجتماعی دعا بھی کروائی گئی اور 41 منٹ نیکی کی دعوت دینے کی نیتیں بھی کروائی گئی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2020ء کو امریکہ کے شہرہیوسٹن( Houston) اوربالٹی مور( Baltimore) میں اسلامی بہنوں نے نگران شوریٰ مولانا حاجی عمران عطاری مدظلہ العالی کی خالہ جان کے ایصال ثواب کے لئے ایصالِ ثواب کا تحفہ پیش کیا جن کی تفصیل درجِ ذیل ہے:

درود پاک:1 لاکھ 26 ہزار 676

کلمہ طیبہ:98 ہزار 600

عمرہ کا ثواب:1

قراٰن کریم :14

سورہ بقرہ:02

سورہ فاتحہ:2ہزار100

سورہ رحمن :58

سورہ ملک:75

سورہ محمد:2

سورہ یٰس:81

سورہ اخلاص:200

سورہ مزمل:82

ذکر اللہ: 2 ہزار

ختم قادریہ:3

استغفار:100

نوافل: 12 رکعتیں


دعوت اسلامى کے زیر اہتمام 3 دسمبر 2020ءکو کینیڈا (Canada)میں ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں تمام ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کینیڈا نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شہرت کی خواہش سے بچنے اور اخلاص اپنانے کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے نیز ٹیلی تھون کے اہداف کا جائزہ لیااور آٹھ مدنی کاموں کو مزید بڑھانے کے حوالے سے کلام کیا۔


ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں “ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں یوکے مانچسٹر یجن سے 2ہزار782 ، لندن ریجن سے 2ہزار209، بریڈ فورڈ ریجن سے 8ہزار158، برمنگھم یجن سے 5ہزار 917، آئرلینڈ سے 103 اور اسکاٹ لینڈ ریجن سے 320 اسلامی بہنوں نے پڑھنے یا سننے کی سعادت حاصل کی۔

مجموعی طور پر تقریبًا19ہزار489اسلامی بہنوں نے رسالہ اللہ پاک کے 99 ناموں کی برکتیں “ پڑھنے/ سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام 25 نومبر2020ء تا یکم دسمبر 2020ء تک یوکے لندن ریجن میں مختلف مقامات ہیرو سڈبری،ولزڈن گرین، ٹوٹنگ ،ہنزلو ،ایسٹ ہیم ،ایلفورڈ،والتھم سٹو ،ریڈنگ ،ووکنگ ،سلاؤ ،چشم ، ملٹن کینس ،واٹفورڈ،ہائی وکمب ،لوٹن ،آئلسبری(Harrow, Sudbury, Willesden Green, Tooting, Hounslow, East Ham, Ilford, Walthamstow, Reading, Woking, Slough, Chesham, Milton Keynes, Watford, High Wycombe, Luton, Aylesbury)میں آن لائن سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں449اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامى نے ”غوث اعظم رضى الله عنہ اور ان كے خاندان کی سیرت“ کے موضوع پربیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے مدنی کاموں سے متعلق آگاہی فراہم کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے اور مدنی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی۔ آخر میں اجتماعی دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔