دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈاکے شہرمونٹریال( Montreal) میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 16 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ”وقت کا صحیح استعمال“ کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماع پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اپنے وقت کو نیکیوں میں گزارنے ، اپنی آخرت کو بہتر بنانے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام   پچھلے دنوں کینیڈاکے شہرمسی ساگا( Mississauga) میں بذریعہ اسکائپ مقامی زبان میں ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 30 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے A time will come کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو فتنوں سے بچنے، اپنی آخرت کو بہتر بنانے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں  کینیڈاکے شہربرامپٹن( Brampton) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 53 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغہ دعوت اسلامی نے ” رشتے داروں کے ساتھ حسن سلوک “ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رشتے داروں کے ساتھ صلہ رحمی اور حسن اخلاق سے پیش آنے کی ترغیب دلائی نیز دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے منسلک رہنے اور اپنی آخرت کو بہتر بنانے کے لئے نیک اعمال کرنے کا ذہن دیا۔


امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے و علم دین سیکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل ِسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔

پچھلے ہفتے امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے رسالہ”گھریلو جھگڑوں کا علاج“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔

اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی کم و بیش 1ہزار84 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” گھریلو جھگڑوں کا علاج“ پڑھنے/سننے کی سعادت حاصل کی۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں کینیڈاکے مختلف شہروں میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 43 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے ”والدین کے ساتھ حسن سلوک“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو اولاد کی صحیح تربیت کرنے کا ذہن دیا نیز یوم قفل مدینہ منانے اور خاموش شہزادہ رسالہ پڑھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام جولائی  2021ء کے پہلے ہفتے اسپین کے ڈویژن ترتوسا (Tartosa) کے مختلف علاقوں میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیاگیا جن میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے”رشتے داروں کےساتھ اچھا سلوک کیجیئے“ کے موضوع پر بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں کے بارے میں بریفنگ دیتے ہوئے دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہنے، ہفتہ وار اجتماع میں باقاعدگی سے شرکت کرنے اور دینی کاموں میں عملی طور پر شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔


شیخ طریقت امیر اہل سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ نے مسلمانوں کو گناہوں سے بچانے اور نیک بنانے کے تحت روزانہ کی بنیاد پر مختلف دینی کاموں کی تحریکوں کا آغاز فرمایا چنانچہ یورپین یونین ریجن میں مختلف دینی کاموں کی تحریک کی کارکردگی درجِ ذیل ہے:

45 اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

112 اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

212 اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

367 اسلامی بہنوں نے 313 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

149 اسلامی بہنوں نے 1200 مرتبہ درودپاک روزانہ پڑھے۔

205 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام09جولائی2021ء سے سویڈن( Sweden) میں ” فیضان ایمانیات کورس“ ہونے جارہا ہے جس کی مدت 7 دن ہے۔

اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کو عقائد ِتوحید ورسالت، ایمان و کفر کا بیان ، محشر جنت و دوزخ اور اس کے علاوہ بہت ساری معلومات فراہم کی جائیں گی۔

داخلہ کی خواہش مند اسلامی بہنیں اپنی متعلقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں سے رابطہ کریں۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام جولائی2021ء کے پہلے ہفتے بیلجیم (Belgium) میں بذریعہ اسکائپ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں انٹورپ (Antwerp) اور برسلز ( Brussel) کی کم و بیش 27 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

شارٹ کورسز پر مقرر کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے”رشتے داروں کے ساتھ اچھا سلوک کیجئے“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اس حوالے سے اہم نکات بیان کئے نیز حکایات اور بزرگوں کے واقعات بیان کئے۔


دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں امریکہ کے شہر ہیوسٹن(Houston) کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں نارتھ امریکہ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی فالواپ کرتے ہوئے تربیت کی اور دینی ماحول سے منسلک کی تعداد ، سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد ، مدرسۃ المدینہ بالغات کی تعداد اور مدرسات کی تعداد بڑھانے کے لئےمزید کوشش کرنے کا ذہن دیا۔انفرادی کوشش کرنے والیوں میں کمی کے حوالے سے پوچھ گچھ کے ساتھ اس دینی کام کو بڑھانےکے لئے مدنی پھول بھی بتا ئے گئے۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ ہفتے یوکے  برمنگھم ریجن کے ایسٹ اور ویسٹ مڈلینڈز کابینہ میں بذریعہ اسکائپ سنتوں بھرے اجتماعات کا انعقاد کیا گیاجن میں کم وبیش 877 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغات دعوت اسلامی نے”ایک زمانہ ایسا آئے گا“ کے موضوع پر سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہ کر نیکیاں کرنے اور برائیوں سے دور رہنے کا ذہن دیتے ہوئے پابندی سے سنتوں بھرے اجتماعات میں شرکت کی ترغیب دلائی ۔


نیکی کی دعوت کو عام کرنے کے جذبے کے تحت  30 جون تا06جولائی 2021ء تک گزشتہ ہفتے یوکے میں ہونے والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی چند جھلکیاں ملاحظہ فرمائیے:

391اسلامی بہنوں نے روزانہ ایک پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

478اسلامی بہنوں نے روزانہ آدھا پارہ پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔

529اسلامی بہنوں نے روزانہ گھر درس دیا۔

1ہزار 472 اسلامی بہنوں نے 313 درودپاک روزانہ پڑھے۔

835 اسلامی بہنوں نے 1200 درودپاک روزانہ پڑھے۔

571 اسلامی بہنوں نے 12 منٹ روزانہ مطالعہ کیا۔