23 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
امت مسلمہ کو علم دین سے مستفید کرنے و علم دین
سیکھانے کے آسان ذرائع فراہم کرنے کے لئے ہفتہ وار مدنی مذاکرے میں امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ
الْعَالِیَہ کسی ایک مدنی رسالے کے
مطالعے کی ترغیب ارشاد فرماتے ہیں اور رسالہ پڑھنے اور سننے والوں کو اپنی دعاؤں
سے بھی نوازتے ہیں۔ مطالعہ کرنے یا سننے والے خوش نصیبوں کی کارکردگی امیر اہل
ِسنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی
بارگاہ میں پیش بھی کی جاتی ہے۔
پچھلے
ہفتے امیر اہل سنت
دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ
نے رسالہ”گھریلو جھگڑوں کا علاج“ پڑھنے یا سننے کی ترغیب دلائی۔
اسی سلسلے میں نارتھ امریکہ ریجن (امریکہ +کینیڈا) کی کم و
بیش 1ہزار84 اسلامی بہنوں نے رسالہ ” گھریلو جھگڑوں کا علاج“ پڑھنے/سننے کی
سعادت حاصل کی۔