دعوتِ اسلامی کے  زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں بریڈفورڈ ریجن کی کابینہ ساؤ تھ اور ویسٹ یارکشائر(South and West Yorkshire )میں بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں 3 ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

ساؤ تھ اور ویسٹ یارکشائر کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور کارکردگی وقت پر جمع کروانے کا ذہن دیا نیز ہفتہ وار رسالہ کارکردگی کو بہتر بنانے کے حوالے سے نکات پیش کئے ۔


مَزارَاتِ اَولیَاء کی حِکایات

(مؤلف: ابو رجب محمد آصف عطاری مدنی)

اِس رسالے کی چندخصوصیات:

٭دیدہ زیب ودلکش سرورق(Title)وڈیزائننگ(Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیش نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے ’’علامات ترقیم ‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭تقریباً ہرآیت مبارکہ میں ترجمہ ٔکنزالایمان کا التزام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭فکرِآخرت پرمشتمل اِصلاحی موادکی شمولیت ٭قراٰنی آیات مع ترجمہ ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، احادیث ودیگر عبارات کےحوالوں(References) کا خاص اہتمام ٭ایک ہی نظرمیں رسالے کے عنوانات دیکھنے کیلئے کتاب کے آخر میں فہرست(Index) ٭جن کتب کا حوالہ دیا گیا ہے ان کے مصنفین، مکتبوں اورشہرطباعت کی ’’ماخذومراجع‘‘میں تفصیل ٭پورےرسالے کی دارالافتاء اَہلِ سنت کے مفتیانِ کرام سے شرعی تفتیش ٭اَغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے مکمل رسالےکی کئی بار پروف ریڈنگ

50 صفحات پر مشتمل یہ رسالہ2012ء سے اب تک5مختلف ایڈیشنز میں تقریباً50 ہزار500کی تعداد میں پرنٹ ہو چکاہے۔

اس رسالے کی PDF دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔

Download Now



گزشتہ دنوں رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری صاحب کے گھر پر سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں  تاجروں نے خصوصی طور پر شرکت کی۔

رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو معاشرے میں دعوتِ اسلامی کی اہمیت سے آگاہ کیا اور تعاون کرنے کا ذہن دیا جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ: مجلس رابطہ برائے تاجران پاکستان) 

گزشتہ دنوں لاہور میں جنرل سیکٹری انجمن تاجران منٹگمری وایبٹ روڈ( خدمت گروپ) چیئرمین سٹینڈنگ کمیٹی آٹوز  لاہور چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے گھر مدنی حلقہ کا سلسلہ ہوا جس میں شخصیات نے شرکت کی۔

نگران مجلس تاجران پاکستان ندیم عطاری نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے شرکا کو نیکی کی دعوت دی اور دعوتِ اسلامی کا تعارف پیش کرتے ہوئے اپنے عطیات کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے ساتھ تعاون کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: مجلس رابطہ برائے تاجران پاکستان)

شعبہ رابطہ برائے وکلا ء دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہزارہ زون میں جدول  کا سلسلہ ہوا جہاں وکلا ء میں مدنی حلقے کی صورت میں نیکی کی دعوت دی گئی۔ مزید اس موقع پر شرکا کو فیضان مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور وزٹ کی دعوت بھی پیش کی گئی۔آخر میں ذمہ داران کا مدنی مشورہ بھی ہوا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے وکلا ہزارہ زون)

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 19 مئی 2021ء بروز بدھ  لاہور ریجن، حافظ آباد زون، اطراف پنڈی بھٹیاں کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں ذیلی تا کابینہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔

نگران زون حافظ آباد زون محمد وسیم عطاری نے 12 دینی کاموں کے حوالے سے مدنی پھول عطا فرمائے بالخصوص صدائے مدینہ کا ذہن دیا اور رمضان کے حوالے سے تحائف پیش کئے گئے ۔(رپورٹ: محمد جواد حسن عطاری)

شعبۂ تعلیم دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  گزشتہ دنوں 16 مئی 2021ء بروز بدھ لاہور ریجن ، گوجرانوالہ زون ،نارووال اطراف کابینہ،ڈھبلی والا ڈویژن میں بلڈ کیمپ لگایاگیاجس میں مقامی اسلامی بھائیوں سمیت علمائے کرام و گورنمنٹ اسٹاف نے شرکت کی۔

نگران کابینہ شفقت عطاری نے دکھیاری امت کی خیر خواہی کےلئے بلڈ کیمپ میں آنے والے اسلامی بھائیوں کو دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے بلڈ کیمپ کی اہمیت و افادیت پر مدنی پھول دئیے۔(رپورٹ: ڈاکٹر ساجد مشتاق عطاری گوجرانوالہ زون زمہ دار شعبہ تعلیم)

شعبہ کورسز دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 16 مئی 2021 ء بروز اتوار فیصل آباد ریجن،  پاکپتن زون، عارف والا کابینہ میں مدنی مشورہ کا سلسلہ ہوا جس میں شعبہ مدنی کورسز کے ریجن ذمہ داران نے شرکت کی۔

نگران مجلس کورسزو اعتکاف محمد طارق عطاری نے لاک ڈاؤن اور رمضان کے بعد کورسز رہائشی و جزوقتی کی پلاننگ پر گفتگو کی اور مدنی عطیات کی کارکردگی کا جائزہ لیا۔مزید اس موقع پر تقرر،فعال، رہائشی و جزوقتی کورسز اور دیگر مدنی پھولوں پر کلا ہوا۔ (رپورٹ: رکن مجلس کورسز محمداحمدسیالوی عطاری)

شعبہ تحفظ اوراق مقدسہ دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام  19 مئی 2021ء کو پنجاب ، ریجن اسلام آباد، زون چکوال میں مقدس اوراق شعبے کے کام کا آغاز ہوا جس میں رکن کابینہ خادم اوراق مقدسہ اور رکن مالیات چکوال رفاقت عطاری نے شرکت کی۔

رکن زون اوراق مقدسہ سید نعمان مدنی عطاری نے اوراق مقدسہ کے ادب کے موضوع پر مدنی پھول دیتے ہوئے مقدس اوراق کے اداب کا ذہن دیا۔ (رپورٹ: رکن کابینہ جہلم کابینہ اوراق مقدسہ عثمان عطاری )

شعبہ ائمہ مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم مئی2021 ء بروزہفتہ پنجاب ملتان ریجن ، خان پور   زون ، خان پور کابینہ میں رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مدنی مشورہ کیا جس میں نگران ریجن محمد اسلم عطاری اور ریجن ذمہ دار مولانا مامون عطاری مدنی نے شرکت کی۔

رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے راہ خدا میں خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو اموال کی مکمل زکوۃ بروقت نکالنے اور فطرہ اعلی قسم یعنی کشمش یا کھجور کے اعتبار سے ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر فیضان مدینہ خان پور میں ذمہ داران سے ملاقات بھی کی اور شعبہ ائمہ مساجد کو خود کفیل کرنے کے حوالے سے ذمہ دارن کی ذہن سازی کی۔ (رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)


بین الاقوامی امور دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام 14 مئی 2021ء  کو سینٹرل افریقہ ریجن، یوگینڈا کے شہر ایگانگا میں 1 ماہ اعتکاف کے اختتام پر مدنی قافلوں کا سلسلہ ہوا جس میں معتکف و دیگر اسلامی بھائیوں نے عید الفطر پرریجن نگران محمد ندیم عطاری و نگران کابینہ منظور عطاری کے ہمراہ 3 دن کے مدنی قافلوں میں سفر کیا۔(رپورٹ: محمد ندیم عطاری ریجن ذمہ دار)

پچھلے دنوں دعوت اسلامی کا فلاحی شعبہ فیضان گلوبل ریلیف فاؤنڈیشن کے تحت کراچی کے اولڈ ایج ہاؤس میں نیکی کی دعوت کا سلسلہ ہوا۔

ذمہ داران نے تلاوت قرآنِ پاک اور کلام پاک پڑھےاور بزرگوں سے بھی پڑھوائے۔ اس موقع پر ذمہ دار اسلامی بھائی نے ان بزرگوں میں بیان بھی کیا اور انہیں پانچوں نماز باجماعت پڑھنے کی ترغیب دلائی۔ FGRF کے ذمہ دار اسلامی بھائی نے بزرگوں میں عیدی بھی تقسیم کی جبکہ ان کے لئے کھانے کا اہتمام بھی کیا گیا۔

آخر میں درود وسلام پڑھا گیا اور دعا کا سلسلہ بھی ہوا۔