
دعوت اسلامی کے شعبہ
جامعۃ المدینہ کے تحت ہونے والے 6سالہ درس ِنظامی میں داخلے کا سلسلہ
جاری ہے۔
تعلیم حاصل کرنے والے
طلبہ کو کھانا، رہائش اور فری میڈیکل کی سہولت فراہم کی جائے گئی جبکہ فارغ
التحصیل ہونے کے بعد عصری علوم، میٹرک، F.A، B.A اور H.E.C سے منظور شدہ ڈبل ایم اےکی سرٹیفکیٹ بھی دی جائے گی۔
داخلے کی آخری تاریخ
26 شوال المکرم 1442ھ ہے۔
داخلہ
کے خواہشمند اسلامی بھائی اس نمبر پر رابطہ کریں:Uan:051-111252692
برطانیہ گورنمنٹ کی جانب سے دعوت اسلامی کے ذمہ داران کو
تعریفی لیٹر جاری

برطانیہ گورنمنٹ کی
جانب سے دعوت اسلامی کے ذمہ داران کو کرونا وبائی امراض کے دوران شاندار فلاحی
خدمات پیش کرنے پر سات تعریفی لیٹر پیش
کئے گئے ہیں۔
برطانیہ حکومت کی جانب
سے تعریفی لیٹر پیش کئے جانے والے ذمہ داران کے نام:
افتخار عطاری (شعبہ تعلیم)، غلام فرید عطاری (شعبہ ایف جی آر ایف)، وسیم عطاری (شعبہ ایف جی آر ایف)، عتیق
عطاری (شعبہ کفن دفن)، عبدالحنان عطاری (شعبہ کفن دفن)، منیب شاہ عطاری(شعبہ کفن
دفن)، علی طلحہ عطاری (شعبہ کفن دفن)

سوڈان کے شہر خرطوم
میں نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجنز نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ علمائے کرام
شیخ مصطفےٰ احمد اردیب التجانی مالکی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی ، شیخ مختار
احمد آدم مالکی مَدَّظِلُّہُ
الْعَالِی اور بزنس مین محمد عرفان سے ملاقات کی۔
نگران سینٹرل ایشیاء افریقن عرب ریجنز نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ہونے والے دینی و
فلاحی کاموں کے بارے میں بریف کیا اور سوڈان میں دعوت اسلامی کی دینی کاموں کو
مزید بڑھانے اور بہتر بنانے کے حوالے سے گفتگو کی جس پر ان شخصیات نے دینی و فلاحی
کاموں کو سراہا اور اپنے تعاون کی یقین دہانی بھی کرائی اور آخر میں دعا بھی کرائی
گئی۔

امیراہل
سنّت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کی جانب سے
عطاکردہ
ہفتہ وار
رسالہ
ارشاداتِ
امام احمد رضا رحمۃُ
اللہِ علیہ
اِس رسالے کی چندخصوصیات:
٭دیدہ زیب ودِلکش سرورق (Title) وڈیزائننگ (Designing) ٭عصرحاضرکے تقاضوں کے پیشِ نظرجدید کمپوزنگ وفارمیشن ٭عبارت کے معانی ومفاہیم سمجھنے کیلئے
’’علاماتِ ترقیم‘‘(Punctuation Marks) کا اہتمام ٭اُردو،
عربی اور فارسی عبارتوں کو مختلف رسم الخط (Fonts)میں لکھنے کا اہتمام ٭پڑھنے والوں کی دلچسپی برقرار رکھنے کیلئے عنوانات (Headings) کا قیام ٭بعض جگہ عربی عبارات مع ترجمہ کی
شمولیت ٭آیات کے ترجمہ میں کنزالایمان کی شمولیت ٭حسب
ضرورت مشکل اَلفاظ پر اِعراب اور بعض پیچیدہ اَلفاظ کے تلفظ بیان کرنے کا اہتمام ٭قرآنی آیات مع ترجمہ
ودیگر تمام منقولہ عبارات کے اصل کتب سے تقابل(Tally) کا اہتمام ٭آیات، اَحادیث،توضیحی عبارات، فقہی جزئیات کےحوالوں (References) کا خاص اہتمام ٭ اغلاط کوکم سے کم کرنے کیلئے
پورے رسالے کی کئی بار لفظ بہ لفظ پروف ریڈنگ۔
17صفحات پر
مشتمل یہ رسالہ 2021ءمیں اردو زبان کے1st ایڈیشن میں30ہزار کی تعداد میں پرنٹ ہو چکا ہے۔
اس رسالے کی PDF
دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے مفت ڈاؤن لوڈ بھی کی جاسکتی ہے۔
سیالکوٹ زون اور مظفر آباد زون میں بذریعہ اسکائپ و کال ماہانہ مدنی مشوروں کاسلسلہ

دعوت ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلام
آباد ریجن کی سیالکوٹ زون اور مظفر آباد زون میں مختلف
اوقات میں بذریعہ اسکائپ و کال ماہانہ
مدنی مشوروں کاسلسلہ ہوا جن میں زون نگران،
کابینہ نگران و زون مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
اسلام آباد ریجن نگران اسلامی بہن
نےاسلامی بہنوں کی سالانہ ڈونیشن کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے
اہداف کو مکمل کرنے کے حوالے سے نکات بیان کئے نیز ماہانہ کارکردگی کا جائزہ لیتے
ہوئے مختلف دینی کاموں کے اہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔

دعوت
ِاسلامی کےتحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن میں بذریعہ اسکائپ ماہانہ مدنی مشورہ ہواجس میں زون
نگران اور ریجن سطح شعبہ
جات ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
ریجن نگران اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کی انفرادی و مختلف دینی کاموں کی کارکردگیوں کا
جائزہ لیتے ہوئے بہتر کارکردگی پر اسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کی اور دینی کاموں
کے اہداف بھی دئیے نیز آئندہ 3 ماہ میں کابینہ سطح پر تقرری مکمل کرنے ، نئے ڈویژن
و علاقوں میں کام کا آغاز کرنے کےاہداف بھی دیئے۔
پاکستان اپریل
2021ء اسلامی بہنوں کے ماہانہ دینی
کاموں کارکردگی ایک نظر میں

اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے مدنی ماحول سے
منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1597
روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد : 8 ہزار
179
روزانہ امیر اہلسنت دامت بر کا تہم العالیہ کا بیان /مدنی مذاکرہ سننے
والوں کی تعداد : 10 ہزار 9 سو 23
مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد : 323
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد : 3 ہزار 723
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد: 1 ہراز
560
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 42
ہزار 25
ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شریک اسلامی بہنوں کی
تعداد : 23 ہزار 22
وصول ہونے والے مدنی انعامات کے رسائل کی تعداد
: 6 ہزار 108

اسلامی بہنوں کے مدنی کاموں کا
اجمالی جائزہ :
اس ماہ انفرادی کوشش کے ذریعے
مدنی ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 1597
روزانہ گھر درس دینے والوں کی تعداد
: 8 ہزار 179
روزانہ امیر اہلسنت دامت بر کا تہم العالیہ کا بیان /مدنی مذاکرہ سننے
والوں کی تعداد : 10 ہزار 9 سو 23
مدرستہ المدینہ بالغات کی تعداد : 323
مدرستہ المدینہ بالغات میں پڑھنے
والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 3 ہزار 723
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کی تعداد: 1 ہراز 560
ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 42 ہزار 25
ہفتہ وار علاقائی دورہ برائے نیکی کی دعوت میں شریک اسلامی بہنوں کی
تعداد : 23 ہزار 22
وصول ہونے والے مدنی انعامات کے
رسائل کی تعداد : 6 ہزار 108

دعوتِ اسلامی
کےشعبہ تعلیم کےزیر اہتمام گزشتہ دنوں بذریعہ انٹرنیٹ اجتماع کاانعقادہواجس میں شعبہ تعلیم سے وابستہ اسلامی بہنوں نےشرکت کی ۔
عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے شعبہ
تعلیم سے وابستہ اسلامی بہنوں کے درمیان اوصاف امیر اہل سنت پر بیان کیا مزید اس
سیشن میں صاحبزادئی عطار سلمہ الغفار
سے امیر اہلسنت کی ذاتی زندگی سے متعلق سوالات کئے گئے جس پر
صاحبزادئی عطار سلمھا
الغفار نے جوابات دیئے ۔
نیز ایک اور مقام پر عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ
مدنی مشورہ لیاجس میں ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نےاسلامی
بہنوں کو فیضانِ زکوٰۃ کورس کرنے، فنانس ڈیپارٹمنٹ کو ٹیسٹ دینے اور ڈونیشن جمع کرنے کا ذہن دیا ۔

دعوتِ اسلامی کےشعبہ آن لائن اکیڈمی کےتحت گزشتہ دنوں تربیتی سیشن کاانعقادہوا جس میں آن لائن اکیڈمی کی معلمات
نے شرکت کی جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران
اسلامی بہن نے ایک معلمہ کے کیا اوصاف ہونے چاہیے کےموضوع پر بیان کیااور طالبات کی تربیت کےحوالےسے مدنی پھول دیئے ۔

دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیر اہتمام گزشتہ
دنوں ہند دہلی ریجن ،جموں زون کے شہر مہنڈر میں فیضانِ
تلاوتِ قرآن کورس کا انعقاد ہوا جس میں مدرستہ المدینہ بالغات کی تقریباً 26 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
اس کورس میں تلاوتِ قرآن پاک سنانے کے ساتھ ساتھ
قرآنی واقعات سنانے، سورتوں کا تعارف کروانےاور مختلف دعائیں سکھانے کا سلسلہ ہوا۔

دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں ہند دہلی ریجن مرادآباد زون میں آٹھ دن پر مشتمل فیضان ِایمانیات کورس کاانعقاد
ہوا جس میں مرادآباد زون کی مختلف کابینہ
کی مدرسۃ اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
مبلغہ ٔ اسلامی بہن نے کورس میں شریک اسلامی
بہنوں کو دینی عقائد و اصلاح ِاعمال کے حوالے سے دینی معلومات فراہم کیں اور
اسلامی بہنوں کو ٹیسٹ دے کر ہر کابینہ میں اس کورس کا آغاز کرنے کاذہن دیا جس پر
اسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کااظہار کیا۔