کراچی کےعلاقے ولیکا میں بھی درجہ دورۃ الحدیث شریف
کاآغاز ،مفتی حسان عطاری نے افتتاح فرمایا
اَلْحَمْدُ لِلّٰہِ عَزَّ وَجَلَّ درسِ نظامی یعنی عالم
کورس والے طلبائے کرام کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مد نظر رکھتے ہوئے عالمی مدنی مرکز
فیضان مدینہ کے علاوہ اس سال کراچی کے ایک اور علاقے سائٹ ایریا ولیکا میں قائم
جامعۃ المدینہ فیضان غوث الاعظم میں بھی درجہ دورۃ الحدیث شریف کا آغاز کردیا گیا۔
شعبے کے ذمہ داران کی جانب سے جب اس کی اطلاع امیر اہلِ سنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کو دی
گئی تو امیر اہلِ سنت نے خوشی کا اظہار کیا اور اپنے آڈیو پیغام کے ذریعےشعبے کے
ذمہ داران کی حوصلہ افزائی فرماتے ہوئے دورۃ الحدیث شریف داخلہ لینے والے طلبہ کی
رہنمائی فرمائی اور دعاؤں سے نوازا۔
آڈیوپیغام امیر اہلِ سنت:
سبحان
اللہ الحاج سید ساجد شاہ صاحب نے بڑی پیاری خوشخبری دی کہ ولیکا میں دورۃ الحدیث
شریف کا درجہ شروع ہورہا ہے۔ سبحان اللہ آپ کو بہت بہت مبارک ہو، میرے مدنی بیٹوں!
جن کو داخلہ یہاں پر ملے، دل لگاکر پڑھنااور جتنا حدیث پاک کا ادب
کریں گےاستاذ الحدیث کا بھی احترام کریں گے، اِنْ شَآءَ اللہ عَزَّ وَجَلَّ اتنی آپ کو برکتیں ملیں گی،ثواب کی نیت رکھنا۔
آپ کےاساتذۂ کرام اللہ کے پیارے حبیب صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کے فرمان آپ کو سیکھائیں گے۔ اسکی کتنی اہمیت ہے
یہ ایک مسلمان کا دل جانتا ہے۔
اس
پرمسرت موقع پر استاذ الحدیث مفتی محمد حسان عطاری مدنی ، اساتذہ و طلبائے کرام،
اراکین شوریٰ حاجی محمد امین عطاری، حاجی محمد علی عطاری، شعبہ جامعۃ المدینہ کے
ذمہ داران اور دیگر عاشقان رسول نے شرکت کی۔
مفتی
محمد حسان عطاری مدنی نے طلبۂ کرام کی رہنمائی کرتے ہوئے فرمایاکہ علما نے یہ ادب
لکھا کہ جس کے لئے ممکن ہواسے چاہیئے کہ وہ استاد کے قریب سے قریب بیٹھے، علم کی
مجلس کے اندر علم بیان کرنے والےکے قریب سے قریب بیٹھےاس لئے کہ ایک تو اس میں ادب
ہےکہ بندہ قریب بیٹھے گا تو وہاں توجہ کے ساتھ سنے گا،
دوسرا بعض اوقات بہت ساری باتیں وہ ہوتی ہیں کہ جو صرف زبان سے نہیں سمجھی جاتی اس
میں اشارہ ٔ مفہمہ ہوتا ہے، سمجھانے والا اشارہ ہوتا ہے جب وہ ساتھ ساتھ اشارے
ہوتے جاتے تو بات سمجھ آتی چلی جاتی ہےتو آپ قریب بیٹھیں گے تو فائدہ ہوگا۔
اس
موقع پر ناظم جامعۃ المدینہ محمد شیراز عطاری مدنی کا کہنا تھا کہ اس دورۃ الحدیث
شریف میں تقریباً 100 طلبہ پڑھنے کی سعادت
حاصل کریں گے۔