دعوتِ اسلامی کے شعبہ کفن دفن للبنات کے زیر اہتمام کراچی بفرزون میں کفن دفن تربیتی اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون سطح کی کفن دفن ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اورتربیتی اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو کفن کاٹنے اور پہنانے کا طریقہ سکھایا اور غسل میت کا طریقہ بیان کیا نیز اسلامی بہنوں کو کفن دفن ٹیسٹ دینے اور دینی کام کرنے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کا اظہار بھی کیا۔