دعوتِ اسلامی کے شعبہ تعلیم کے  تحت گزشتہ دنوں اسلام آباد ریجن کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کا بذریعہ اسکائپ مدنی مشورہ ہوا جس میں اسلام آباد ریجن و زون نگران اور شعبہ ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

پاکستان سطح شعبہ تعلیم ذمہ داراسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی سابقہ کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے آئندہ دینی کام کرنے سے متعلق مدنی پھول دیئے اور اہداف بھی طے کئے جس پر اسلامی بہنوں نےاچھی اچھی نیتوں کااظہار کیا۔