دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں شمالی لاہور زون میں مدنی حلقے کاانعقاد ہوا جس میں پاک سطح کی علاقائی دورہ ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کواحساس ذمہ داری اور وقت کی قدر کرنے کا ذہن دیا نیز شعبہ پر تقرری کےاہداف دیئے جس پر اسلامی بہنوں نےاپنی اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔


اسلامی  بہنوں کےشعبہ ڈونیشن بکس کےتحت گزشتہ دنوں ڈیرہ اسماعیل خان کابینہ میں2 دن کا مدنی مشورہ منعقد ہوا جس میں ڈونیشن بکس کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے ذمہ دار اسلامی بہنوں کو اجتماع پاک اور ماہانہ ڈویژن مدنی حلقے میں شرکت کرنےکاذہن دیا اور گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کی ترغیب دیتے ہوئےاسلامی بہنوں کودینی کاموں کےاہداف دیئے جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نےاپنی نیتوں کااظہار کیا۔ 


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  جنوبی لاہور واپڈا ٹاؤن کابینہ اور بحریہ ٹاؤن لاہوراور قصور زون کے علاقہ فیروز پور و شمالی لاہور کی کابینہ ڈیفنس و لاہور ریجن علاقائی دورہ ذمہ دار اسلامی بہن کےگھرمیں مدنی حلقے کا انعقاد ہوا جن میں کثیر اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

جن میں صاحبزادی عطار سلمھا الغفار نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کے حوالے سے معلومات فراہم کیں اور ڈونیشن جمع کرنے کے حوالے سے اسلامی بہنوں کو ذہن دیا نیز رمضان کورس میں داخلہ لینے کےاہداف دیئےجس پر اسلامی بہنوں نے اپنی نیتوں کااظہار کیا ۔آخر میں صاحبزدی عطار سلمھا الغفار نےاسلامی بہنوں کو تحائف بھی پیش کئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں  شمالی لاہور زون کاہنہ سینٹرل پارک میں سنتوں بھرے اجتماع کاانعقاد ہواجس میں صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفارنے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دینی کاموں کےحوالے سے معلومات فراہم کیں اور ڈونیشن جمع کرنے کی ترغیب دلاتےہوئے اسلامی بہنوں کواہداف دیئے نیز صاحبزادیِ عطار سلمھا الغفار نے ایک شخصیت کے گھر جاکر ملاقات کی اور نیکی کی دعوت پیش کی جس پر اسلامی بہن نے اپنی اچھی نیت کااظہارکیا۔


اسلامی بہنوں کے شعبہ اصلاحِ اعمال کےتحت گزشتہ دنوں ملتان ریجن حاصل پور میں اصلاح ِاعمال اجتماع کا انعقاد ہواجس میں 52 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اصلاحِ اعمال ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن نے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیک اعمال رسالہ کارکردگی کے حوالے سے نکات بتاتےہوئے نیک اعمال کا جائزہ لینے کی ترغیب دلائی اور ہر ماہ نیک اعمال کا رسالہ جمع کروانے کاذہن دیا جس پراسلامی بہنوں نے اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون لیاری کابینہ میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں زون مشاورت شعبہ دارالسنہ سمیت دیگر نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور شعبے کے دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے۔ 


دعوت ِاسلامی کے تحت پچھلے دنوں بہاولنگر کی ڈویژن منچن آباد میں شخصیات اجتماع کاانعقاد ہوا جس میں 50 اسلامی بہنوں  نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے اجتماع میں شریک اسلامی بہنوں کو دعوتِ اسلامی کے شعبہ جات کا تعارف پیش کیااور ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور دینی کاموں میں دعوتِ اسلامی کا ساتھ دینے کی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اپنی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام  گزشتہ دنوں کوئٹہ کی ذمہ دار اسلامی بہنوں کاآن لائن مدنی مشورہ ہوا جس میں عالمی مجلس مشاورت نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور دوران تربیت جائزہ و جدول پر عمل کا طریقہ سکھایا نیز رمضان کے عطیات اور مدارس بڑھانے کے اہداف دئیے۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں  کراچی کے علاقے کھارادر میں کابینہ نگران اسلامی بہن نے اپنی مشاورت ذمہ دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ لیاجس میں 30 ذمہ دارا اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور صدقہ کرنے کے فضائل کے مو ضوع پر ترغیبی بیان کیا نیز ہر منسلک اسلامی بہن کے گھر گھریلو صدقہ بکس رکھوانے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی کے علاقے صدر میں ذمہ  دار اسلامی بہنوں کا مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ مشاورت اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کی کارکردگی کاجائزہ لیتے ہوئے تربیت کی اور تنظیمی فوائد کے حوالے نکات بیان کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے اہداف دئیے۔


دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصيات کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ناظم آباد کابینہ میں سیلف کرومنگ سیشن   کا انعقاد کیا گیا جس میں زون تا علاقہ ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

سیشن میں شریک اسلامی بہنوں کی جدید تقاضوں کے مطابق دینی کام کرنے کے حوالے سے تربیت کی گئی اور دینی کاموں کو مزید بڑھانے اور اس میں بہتری لانے کے حوالے سے نکات فراہم کئے گئے۔


 دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ زون 1 لیاری کابینہ میں”حبّ العربیہ کورس“ کا اختتام ہوا جس میں 34 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ مشاورت شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور کورس میں شریک اسلامی بہنوں کودینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے شارٹ کورسز کروانے، مدرسۃ المدینہ بالغات پڑھانےاور ہفتہ وار اجتماع میں شرکت کی نیت پیش کیں۔