مطالعہ استعداد کی کنجی اور صلاحیتوں کو بیدار کرنے کا بہترین آلہ ہے نیز کتب بینی بہتر اور کثیر معلومات حاصل کرنے کے اہم ذرائع میں شمار کیا جاتا ہے، مُطالَعَہ کرتے رہنا چاہئے ،اس طرح ذِہن کُھلتا ہے لیکن علمی کمالات و استعداد اور علم میں ترقی کا راز بامقصد او ردرست طریقے سے مطالعہ کرنےمیں مضمر ہے لہذا مندرجہ ذیل طریقے سے مطالعہ کرنا زیادہ برکتوں کے حصول کا ذریعہ بن سکتا ہے ۔

(۱)اللہ عَزَّوَجَلَّ کی رضا اور حُصولِ ثواب کی نیَّت سے مُطالَعَہ کیجئے۔

(۲)مُطالَعَہ شروع کرنے سے قبل حمد و صلوٰۃ پڑھنے کی عادت بنایئے۔

(۳)مناسب وقت میں جبکہ ذہنی طور پر نشاط بھی ہو مطالعہ کیجئے ،صُبْح کے وقت مُطالَعہ کرنابَہُت مُفِید ہے کیونکہ عُمُوماًاِس وَقت نیند کا غَلَبَہ نہیں ہوتا اورذِہن زیادہ کام کرتا ہے ،اُونگھتے اُونگھتے پڑھنا غَلَط فَہمیوں میں ڈال سکتا ہے۔

(۴) جلد بازی یا ٹینشن (یعنی پریشانی)کی حالت میں نہ پڑھیں ، ایسے وقت میں آپ کا ذہن کام نہیں کرے گا اور غلط فہمی کا اِمکان بڑھ جائے گا ۔

(۵) کسی بھی ایسے انداز پر جس سے آنکھوں پر زور پڑے مَثَلاً بَہُت مدھم یا زیادہ تیز روشنی میں یا چلتے چلتے یا چلتی گاڑی میں یا لیٹے لیٹے یا کتاب پر جُھک کر مُطالَعَہ کرنا آنکھوں کے لیے مُضِر (یعنی نقصان دہ)ہے ، وقفے وقفے سے آنکھوں اور گردن کی ورزش کر لیجئے،کوشش کیجئے کہ روشنی اُوپر کی جانب سے آرہی ہو ، قبلہ رُو بیٹھئے،لیٹ کر مطالعہ نہ کریں ۔

(۶) صرف آنکھوں سے نہیں زبان سے بھی پڑھئے کہ اس طرح یاد رکھنا زیادہ آسان ہے ۔

(۷) ایک بار کے مُطالَعے سے سارا مضمون یاد رہ جانا بَہُت دُشوار ہے کہ فی زمانہ ہاضمے بھی کمزوراور حافِظے بھی کمزور ! لہٰذا دینی کتب ورسائل کا بار بارمُطالَعَہ کیجئے ۔

(۸) جو بھلائی کی باتیں پڑھی ہیں ثواب کی نیّت سے دوسروں کو بتاتے رہئے ، اس طرح اِنْ شَآءَاللہ عَزَّ وَجَلَّآپ کو یاد ہو جائیں گی۔[علم و حکمت ۱۲۵ مدنی پھول ۷۰-۷۴ملتقطا]

(۹) بامقصد مطالعہ کریں ،یہ غور کریں کہ جو کچھ پڑھ رہا ہوں اسے پڑھ کرمجھے علم و عمل کےاعتبار سے کیا فائدہ حاصل ہوگا۔

(۱۰)زیادہ بھوک اور زیادہ سیری کی حالت میں نہ پڑھیں ۔

(۱۱) دوران ِمطالعہ بلاضرورت بات چیت نہ کریں ۔

(۱۲)پہلے طبعی حاجت اور دیگر ضروری کاموں سے فراغت حاصل کرلیں تاکہ توجہ،دل جمعی سے مطالعہ ہوسکے۔

(۱۳)کتاب کو اولاً اجمالی نظر سے دیکھ لیں پھر گہری نظر سے مطالعہ کریں ۔

(۱۴)مطالعہ کے وقت کاغذ وقلم اپنے ساتھ رکھیں جو نئی اور اہم بات معلوم ہو اسے نوٹ کریں ۔

(۱۵)اگر کوئی بات سمجھ نہ آئے اہلِ علم سے معلوم کرنے میں عار محسوس نہ کریں کہ یہ عار علم کی ترقی میں رکاوٹ ہے۔


مطالعہ کرنے کے کچھ آداب ہیں کہ جب آپ مطالعہ کریں تو سب سے پہلے یہ سوچ لیں کہ میں مطالعہ کیوں کر رہا ہوں کہ اس کا کوئی مقصد  بھی ہے یا ویسے ٹائم پاس کر رہا ہوں جب آپ یہ سوچیں گے کہ میں مطالعہ علم حاصل کرنے کے لیے کر رہا ہوں یا کوئی معلومات حاصل کرنے کےلئے مطالعہ کر رہا ہوں کہ مجھے اس فائدہ ا بھی حاصل ہو گا جب آپ یہ سوچیں گے کہ میں نے کوئی مقصد حاصل کرنا ہے تو آپ بامقصد مطالعہ کریں بے مقصد یعنی فضول مطالعہ کرنا چھوڑ دیں مثلاً ایسا مطالعہ جس سے آپ کو کوئی فائدہ ہی نہیں ملے گا تو اس مطالعہ کو چھوڑ دیں گے تو آپ اپنی مقصدیت پہ آ جائیں گے ایک تو یہ بات نوٹ فرما لیں اب دوسری بات جو ہے کہ جب بھی آپ مطالعہ کرنے بیٹھیں کہ اتنی آپ کو بھوک نہ نہ لگی ہو اور نہ پیٹ بھر کر کھانا کھائیں کیونکہ ساری توجہ اس طرف چلی جائے گی اگر پانی پینا ہے تو پانی پی لیں واشروم کی حاجت ہے تو اس سے فارغ ہو کہ بیٹھے شور والی جگہ سے ہٹ کے بیٹھیں کہ توجہ ادھر چلی جائے اور مطالعہ کرنے کا وقت وہ رکھیں جس میں آپ کا جسم دماغ وغیرہ تروتازہ ہوتا ہے تو اس وقت آپ کی توجہ باقی رہتی ہے جب ان چیزوں کو مدنظر رکھیئں گے تو آپ کا مطالعہ بہت ہی اچھے انداز میں ہو گااور جس کتاب کا مطالعہ کرنے کیلئے بیٹھ گے ہیں تو اس کتاب میں سب سے پہلے فہرست پڑھ لیں اب سارے چیپٹروں کا سرسری مطالعہ کر لیں اس کے بعد پوری کتاب کو مکمل پڑھ لیں پھر آخر میں فہرست دیکھیں کہ اس میں کون سی بات ہے جو مجھے سمجھ نی آی اب اس کو جا کہ دوبار پڑھ لیں اور جو خاص خاص باتیں ہوتی ہیں ان کو اپنی ڈائری میں نوٹ کر لیں یا اس پر نشان لگا دیں جب آپ کا اس طرح مطالعہ ہو گا کہ جسے آپ نے پوری کتاب کو نچوڑ کر اپنے اندر ڈال دیا اور یہ سب سے اچھا طریقہ ہے مطالعہ کرنے کا ۔


علم دین ایک پیش بہا قیمتی خزانہ ہے، جب علم کو مال کے تقابل میں رکھا جاتا ہے تو مال کے بارے میں کہا جاتا ہے کہ انسان کو  مال کی حفاظت کرنا پڑتی ہے، جبکہ علم ایسا بہترین خزانہ ہے جو انسان کی حفاظت کرتا ہے، علم حاصل کرنے کے مختلف ذرائع ہیں، جن میں سے ایک ذریعہ مطالعہ کرنا بھی ہے، جس طرح ہر چیز کا ایک مقام ہوتا ہے، کہ وہ شے اپنے مقام میں اچھی لگتی ہے، اِسی طرح ہر کام کا الگ طریقہ ہوتا ہے، اہل ِعلم نے مطالعہ کرنے کا طریقہ بیان فرمایا ہے:

چنانچہ اِبتداء میں تسمیّہ پڑھ لیں، کیونکہ سرکارِ مدینہ صلی اللہ علیہ و سلم نے ارشاد فرمایا:" جو بھی اَہم کام بسم اللہ الرحمن الرحیم کے ساتھ شروع نہیں کیا جاتا وہ ادھورا رہ جاتا ہے۔"

(الدر المنثور، ج1، ص26، فیضان بسم اللہ، مکتبۃ المدینہ)

٭پھر حمدو صلوۃ پڑھیں کیونکہ فرمانِ مصطفی صلی اللہ علیہ و سلم ہے:"جس نیک کام سے قبل اللہ پاک کی حمد اور مجھ پر درود نہ پڑھا گیا، اس میں برکت نہیں ہوتی۔"

٭مطالعہ رضائے الہی عزوجل کی اور حصولِ ثواب کے لیے ہو۔

٭ شور و غُل سے دور پر سکون جگہ ہو۔

٭ ذہن حاضر اور طبیعت تروتازہ ہو۔

٭ہاتھ میں قلم ضرور ہو تاکہ اہم بات تحریر میں لائی جا ئے، مشکل الفاظ کے معانی جاننے والے سے پوچھ لیں۔

٭ آنکھوں پر زور پڑنے والے انداز میں مطالعہ نہ فرمائیں۔

٭صبح کے وقت، مغرب کے بعد، سحر(سحری)کے وقت مطالعہ کرنا زیادہ مفید ہے، کیونکہ اس وقت ذہن تروتازہ ہوتا ہے۔

٭ جلد بازی اور پریشانی کی حالت میں مطالعہ نہ فرمائیں، کیونکہ ذہن دیگر سوچوں یا کاموں میں مصروف ہونے کی وجہ سے صحیح کام نہیں کرتا ا ور آپ ہاں کو نہ اور نہ کو ہاں سمجھ بیٹھیں گے۔

٭ روشنی اُوپر کی جانب سے متوسط ہو، نہ زیادہ تیز کہ آنکھوں پر اثر پڑے گا اور نہ ہی کم ہو۔

٭دورانِ مطالعہ آنکھیں زیادہ دیر بھی نہ جمائیں، دورانِ مطالعہ آنکھوں اور گردن کی ورزش (ادھر اُدھرگھُمانے)کا اہتمام بھی کریں۔

٭الفاظ صرف نظروں سے مت گزاریں بلکہ زبان سے بھی پڑھیں، تا کہ سماعت کی وجہ سے الفاظ دماغ میں اچھی طرح بیٹھ جائیں۔

٭بات سمجھ نہ آنے کی صورت میں فَسْـئـلُوْۤا اَهْلَ الذِّكْرِ اِنْ كُنْتُمْ لَا تَعْلَمُوْنَۙ(۴۳)۔(پارہ 14، سورۂ نحل آیت نمبر43)اہلِ علم سے سوال کرو اگر تم نہیں جانتے، پر عمل کرتے ہوئے اساتذہ یا مفتی صاحب وغیرہ سے رُجوع فرمائیں۔

٭تکرار کا بھی اہتمام کریں اور اچھی بات دوسروں کو بھی سنائیں۔

( علم و حکمت کے125 مدنی پھول مع اضافہ، ص72 سے 76، مکتبۃ المدینہ)

اللہ ہمیں عمل کی توفیق دے۔اٰمین


Under the supervision of ‘Majlis short courses for Islamic sisters’, an 8-day course, namely ‘Routine of Ramadan’ came to an end in America (North America Region) on 3rd April 2021. Approximately, 30 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual course.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan and briefed the attendees (Islamic sisters) about fasting, Tarawih and A’tikaf. Furthermore, she described them on welcoming the month of Ramadan, attaining the blessings of the Qadr Night and a lot more.


یہ ایک حقیقت ہے کہ مطالعہ کی عادت انسان کے لئے زندگی کی تمام مشکلات اور غم و فکر سے دور ایک محفوظ پناہ گاہ تعمیر کر دیتی ہے،  مطالعہ کے لئے سازگار ماحول کا ہونا بہت ضروری ہے ، درج ذیل طریقوں پر عمل کرکے ہم مفید انداز میں مطالعہ کرنے میں کامیاب ہو سکتے ہیں:

1۔ سب سے پہلے اور اہم بات یہ ہے کہ اللہ عزوجل کی رضا اور حصولِ ثواب کے لیے مطالعہ کیا جائے اور شروع کرنے سے قبل حمدو صلوۃ پڑھنے کی عادت ہے بنائی جائے۔

2۔سنت پر عمل کرتے ہوئے کہ قبلہ رو بیٹھ کر مطالعہ کیجئے، اِس کے فوائد آپ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔

3۔ صبح کے وقت مطالعہ کرنا بے حد مفید ہے کیونکہ عموماً اس وقت نیند کا غلبہ نہیں ہوتا اور ذہن زیادہ کام کرتا ہے۔

4۔ شور و غُل سے دور پر سکون جگہ پر بیٹھ کر مطالعہ کیجیئے۔

5۔مطالعہ کرنے کے وقت ذہن حاضر اور طبیعت تروتازہ ہونی چاہئے۔

6۔ صرف آنکھوں سے نہیں زبان سے مطالعہ کیجئے کہ اس طرح یاد رکھنا زیادہ آسان ہے۔

7۔ اگر جلد بازی یا ٹینشن(یعنی پریشانی) کی حالت میں پڑھیں گے مثلاً کوئی آپ کو پُکار رہا ہے اور آپ پڑھے جا رہے ہیں، یا استنجاء کی حاجت ہے اور آپ مسلسل مطالعہ کئے جا رہے ہیں، تو ایسے وقت میں آپ کا ذہن کام نہیں کرے گا اور غلط فہمی کا امکان بڑھ جائے گا۔

8۔کسی بھی ایسے انداز پر کہ جس سے آنکھوں پر زور پڑے، مثلاً مدھم یا تیز روشنی میں، یا چلتے چلتے یا چلتی گاڑی میں یا لیٹے لیٹے یا کتاب پر جھک کر مطالعہ کرنا آنکھوں کے لئے مُضر یعنی نقصان دہ ہے۔

9۔ کوشش کیجئے کہ روشنی اُوپر کی جانب سے آ رہی ہو، پچھلی طرف سے آنے میں بھی حرج نہیں مگر سامنے سے آنا نقصان دہ ہے۔

10۔ مُشکل الفاظ پر بھی نشان لگا لیجئے اور کسی جاننے والے سے پوچھ لیجئے۔

11۔ تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد آنکھوں اور گردن کی ورزش کر لیجئے، کیونکہ کافی دیر تک مسلسل ایک ہی جگہ دیکھتے رہنے سے آنکھیں تھک جاتی ہیں اور بعض اوقات گردن میں بھی درد ہو جاتا ہے۔

12۔ آخری اور اہم بات یہ ہے کہ ایک بار کے مطالعہ سے سارا مضمون یاد رہ جانا بہت دُشوار ہے کہ فی زمانہ حافظے بھی کمزور ہیں اور ہاضمے بھی، لہذا دینی کتب کا بار بار مطالعہ کیجئے۔

اللہ جل شانہ ہمیں درست اور اچھے انداز میں مطالعہ کرنے کی توفیق عطا فرمائے۔اٰمین

Under the supervision of ‘Majlis short courses for Islamic sisters’, an 8-day course, namely ‘Routine of Ramadan’ was conducted in Italy (European Union Region) on 3rd April 2021. Approximately, 35 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual course.

In the course, the attendees (Islamic sisters) learned about fasting, Tarawih and A’tikaf. Furthermore, they had the opportunity of learning on welcoming the month of Ramadan, attaining the blessings of the Qadr Night and a lot more.


ہر کام کو درست طریقے سے سر انجام دینے کے کچھ اصول وضوابط ہوتے ہیں اگر انہیں ان اصولوں کے مطابق کیا جائے تو اس کام کے حقیقی ثمرات حاصل ہوتے ہیں ، ورنہ بعض اوقات تو نقصان اٹھانا پڑتا ہے۔

کچھ اسی طرح کا معاملہ مطالعہ کا بھی ہے، ہمارے معاشرے میں ایک تعداد ہے جو مطالعہ نہیں کرتی، پھر جو کرتے ہیں ان میں سے بھی بڑی تعداد مطالعہ کے درست طریقہ سے ناآشنا ہے ، آئیے مطالعہ کرنے کے چند اصول جانتے ہیں ۔

مطالعہ شروع کرنے سے پہلے کی کچھ ضروری گزارشات :

1 :سب سے پہلے تمام ضروری حاجات سے فارغ ہو لیں تاکہ دل ودماغ ان میں مشغول نہ رہیں

2 : با وضو، قبلہ رو ہو کر بیٹھیں، بسم اللہ شریف ، درود شریف اور دعائیں پڑھ لیں ۔

3 :مطالعہ شروع کرنے سے پہلے اچھی اچھی نیّتیں کر لیں،كيونكہ جتنی اچھی نیّتیں زیادہ ہوں گی اتنا ثواب بھی زیادہ ہوگا۔

دوران مطالعہ چند ضروری ہدایات :

1 : بہت زیادہ یا بہت کم روشنی میں نہ پڑھیں نیز ایسے انداز اور زاویۂ نگاہ سے بچیں جس سے آنکھوں پر دباؤ پڑے ۔

2 : خوب توجہ اور یکسوئی سے مطالعہ کریں، ناسازگار ماحول مثلاً شوروغل والی جگہ مطالعہ اکثر سود مندثابت ثابت نہیں ہوتا ۔

3 ۔ تھوڑی تھوڑی دیر بعد کتاب سے نظریں ہٹا کر کسی دور کی چیز کو تقریباً 20 سیکنڈ تک دیکھیں اس سے آنکھوں کو راحت و آرام ملے گا یوں ہی 45 سے 50 منٹ سے زیادہ مسلسل مطالعہ نہ کریں بلکہ 5منٹ چہل قدمی کرلیں۔

4 ۔ اپنے پاس قلم، ہائی لائیٹر اور نوٹ بک رکھیں تاکہ دورانِ مطالعہ اہم نکات کو نوٹ کیا جا سکے، یہ نکات آپ کو بیان وتحریر کے ساتھ ساتھ اور بہت سی جگہوں پر کام آئیں گے۔

بعد مطالعہ ذہن نشین رکھنے والی باتیں:

جو کچھ مطالعہ کیا اس کی بقا کا ایک طریقہ یہ ہے کہ اس کو دوسروں تک پہنچائیں.

جو نکات لکھے ہیں ان کو وقتاً فوقتاً دہراتے رہیں.

مطالعہ میں کی جانے والی چند غلطیاں:

بہت سے لوگ ساری کتاب پڑھ لیتے ہیں مگر مقدمہ، ابتدائیہ یا پیش لفظ نہیں پڑھتے حالانکہ مقدمہ میں مصنف کتاب لکھنے کے اسباب، موضوع کے حوالے سے بنیادی معلومات اور بہت سی اہم باتیں لکھتے ہے.

کچھ لوگ ایسے بھی ہوتے ہیں کہ جنہیں مصنف کا نام بھی معلوم نہیں ہوتا مگر کتاب پوری پڑھ لیتے ہیں مصنف کے حالات بھی پڑھنے چاہیے.

کچھ لوگ ہر ایرے غیرے کی کتاب پڑھ ڈالتے ہیں جبکہ بد مذہبوں کی کتابیں پڑھنا ناجائز و حرام ہے لہذا ہمیں ہمیشہ علماء اہلسنت کی کتب کا ہی مطالعہ کرنا چاہیے.

مطالعے کا درست طریقہ سیکھنے کا ایک ذریعہ مطالعہ کرنے کا تجربہ ہونا بھی ہے،اور یہ تجربہ حاصل کرنے کا آسان طریقہ یہ ہے کہ امیر اہلسنت کی طرف سے ہر ہفتے کو ملنے والے رسالے کا مطالعہ کیا جائے اللہ نے چاہا تو بہت کچھ سیکھنے کو ملے گا


Under the supervision of ‘Majlis short courses for Islamic sisters’, an 8-day course, namely ‘Routine of Ramadan’ was conducted in London Region, UK on 3rd April 2021. Approximately, 30 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual course.

In the course, the attendees (Islamic sisters) learned about fasting, Tarawih and A’tikaf. Furthermore, they had the opportunity of learning on welcoming the month of Ramadan, attaining the blessings of the Qadr Night and a lot more.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a weekly Sunnah-inspiring Ijtima’ was held in Mississauga, Canada in previous days via Skype. Approximately, 21 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Ijtima’.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan on the topic ‘blessings of forgiveness’ and gave the attendees (Islamic sisters) the mindset of forgiving others.


7 اپریل 2021ء بروز  بدھ لاہور ، جوہر ٹاؤن میں دار الافتاء اہل سنت کی نئی برانچ کا افتتاح کیا گیا ۔ اس پُر وقار تقریب میں خصوصی طور پر استاذ الحدیث مفتی ہاشم خان عطاری مدنی ، رکنِ شوریٰ حاجی عبد الحبیب عطاری، رکن شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری اور دیگر ذمہ داران و مدنی علماء کرام نے شرکت کی۔

واضح رہے کہ پہلے دار الافتاء اہل سنت کی کل 12 برانچیں تھیں۔ یوکے کی ایک برانچ ، افتاء مکتب لاہور اور کراچی ملاکر یوں کل 15 برانچیں ہوگئی ہیں جن میں 3 نئی ہیں۔

دار الافتاء اہل سنت سے شرعی رہنمائی کےلئے دن 10 بجے تا شام 4 بجے تک ان نمبرز پر رابطہ فرماسکتے ہیں۔

0311-3993312

0311-3993313

0311-7864100


Under the supervision of Dawat-e-Islami, a weekly Sunnah-inspiring Ijtima’ was held in Calgary, Canada in previous days via Skype. Approximately, 9 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Ijtima’.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan on the topic ‘blessings of forgiveness’ and gave the attendees (Islamic sisters) the mindset of taking part in the religious activities of Dawat-e-Islami and put Infiradi Koshish (individual effort) on new Islamic sisters.


Under the supervision of Dawat-e-Islami, with the passion of spreading the call towards righteousness, a Tarbiyyati Halqah was held in Montreal, Canada in previous days via Skype. 10 Islamic sisters had the privilege of attending this spiritual Halqah.

The female preacher of Dawat-e-Islami delivered a Sunnah-inspiring Bayan and encouraged the attendees (Islamic sisters) to give the call towards righteousness and make other Islamic sisters associate with the religious environment of Dawat-e-Islami.