یہ
ایک حقیقت ہے کہ مطالعہ کی عادت انسان کے لئے زندگی کی تمام مشکلات اور غم و فکر
سے دور ایک محفوظ پناہ گاہ تعمیر کر دیتی ہے، مطالعہ کے لئے سازگار ماحول کا ہونا بہت ضروری
ہے ، درج ذیل طریقوں پر عمل کرکے ہم مفید انداز میں مطالعہ کرنے میں کامیاب ہو
سکتے ہیں:
1۔
سب سے پہلے اور اہم بات یہ ہے کہ اللہ عزوجل
کی رضا اور حصولِ ثواب کے لیے مطالعہ کیا جائے اور شروع کرنے سے قبل حمدو صلوۃ پڑھنے کی عادت ہے بنائی جائے۔
2۔سنت
پر عمل کرتے ہوئے کہ قبلہ رو بیٹھ کر مطالعہ کیجئے، اِس کے فوائد آپ اپنی آنکھوں سے دیکھیں گے۔
3۔
صبح کے وقت مطالعہ کرنا بے حد مفید ہے کیونکہ عموماً اس وقت نیند کا غلبہ نہیں
ہوتا اور ذہن زیادہ کام کرتا ہے۔
4۔
شور و غُل سے دور پر سکون جگہ پر بیٹھ کر
مطالعہ کیجیئے۔
5۔مطالعہ
کرنے کے وقت ذہن حاضر اور طبیعت تروتازہ ہونی چاہئے۔
6۔
صرف آنکھوں سے نہیں زبان سے مطالعہ کیجئے کہ اس طرح یاد رکھنا زیادہ آسان ہے۔
7۔
اگر جلد بازی یا ٹینشن(یعنی پریشانی) کی حالت میں پڑھیں گے مثلاً کوئی آپ کو پُکار
رہا ہے اور آپ پڑھے جا رہے ہیں، یا استنجاء
کی حاجت ہے اور آپ مسلسل مطالعہ کئے جا
رہے ہیں، تو ایسے وقت میں آپ کا ذہن کام
نہیں کرے گا اور غلط فہمی کا امکان بڑھ جائے گا۔
8۔کسی
بھی ایسے انداز پر کہ جس سے آنکھوں پر زور
پڑے، مثلاً مدھم یا تیز روشنی میں، یا چلتے چلتے یا چلتی گاڑی میں یا لیٹے لیٹے یا
کتاب پر جھک کر مطالعہ کرنا آنکھوں کے لئے مُضر یعنی نقصان دہ ہے۔
9۔
کوشش کیجئے کہ روشنی اُوپر کی جانب سے آ رہی ہو، پچھلی طرف سے آنے میں بھی حرج نہیں مگر سامنے سے آنا نقصان دہ ہے۔
10۔
مُشکل الفاظ پر بھی نشان لگا لیجئے اور کسی جاننے والے سے پوچھ لیجئے۔
11۔
تھوڑی تھوڑی دیر کے بعد آنکھوں اور گردن کی ورزش کر لیجئے، کیونکہ کافی دیر تک مسلسل ایک ہی جگہ دیکھتے
رہنے سے آنکھیں تھک جاتی ہیں اور بعض اوقات گردن میں بھی درد ہو جاتا ہے۔
12۔
آخری اور اہم بات یہ ہے کہ ایک بار کے مطالعہ سے سارا مضمون یاد رہ جانا بہت دُشوار ہے کہ فی زمانہ حافظے بھی کمزور ہیں اور ہاضمے بھی، لہذا دینی کتب کا بار بار مطالعہ کیجئے۔