19 جمادی الاولٰی, 1446 ہجری
پنجاب ملتان ریجن میں رکن شوری حاجی محمد عقیل عطاری مدنی کا مدنی مشورہ
Thu, 20 May , 2021
3 years ago
شعبہ ائمہ
مساجد دعوتِ اسلامی کے زیر اہتمام یکم مئی2021 ء بروزہفتہ پنجاب ملتان ریجن ، خان
پور زون ، خان پور کابینہ میں رکن شوری
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے مدنی مشورہ کیا جس میں نگران ریجن محمد اسلم عطاری اور ریجن ذمہ دار مولانا مامون عطاری مدنی نے شرکت کی۔
رکن شوری
حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے راہ خدا میں
خرچ کرنے کے فضائل پر بیان کرتے ہوئے شرکا کو اموال کی مکمل زکوۃ بروقت نکالنے
اور فطرہ اعلی قسم یعنی کشمش یا کھجور کے اعتبار سے ادا کرنے کی ترغیب دلائی۔اس موقع پر فیضان مدینہ خان پور میں ذمہ داران سے ملاقات بھی کی
اور شعبہ ائمہ مساجد کو خود کفیل کرنے کے
حوالے سے ذمہ دارن کی ذہن سازی کی۔ (رپورٹ: محمدعابد عطاری مدنی)