میرپور
خاص زون کی جھڈو کابینہ کی ڈویژن کوٹ غلام محمد میں مدنی مشورے کا انعقاد
اسلامی
بہنوں کےشعبہ شارٹ کورسز کے تحت گزشتہ
دنوں میرپور خاص زون جھڈو کابینہ کی ڈویژن کوٹ غلام محمد میں مدنی
مشورے کا انعقاد ہوا جس میں ریجن تا علاقہ سطح تک کی کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے
شرکت کی۔ ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نےاسلامی بہنوں کے سابقہ دینی کام کاجائزہ
لیتےہوئےانہیں آئندہ کےلئے اہداف دیئےاور
تقسیم کاری کےفوائد بتائے۔آخر میں اچھی کارکردگی پر حوصلہ افزائی کرتے ہوئے تبرکات کے تحائف بھی پیش
کئے ۔
شعبہ اصلاح اعمال للبنات کے تحت پچھلے دنوں
شکارپور، کوٹ غلام محمد اور عمر کوٹ ڈویژنز میں مدنی
مشوروں کاانعقادہوا جن میں کابینہ تا علاقائی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
ریجن
و کابینہ نگران اسلامی بہنوں نےاسلامی بہنوں کونیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے کاذہن دیااورمدنی مشورے میں شریک اسلامی
بہنوں کی کارکردگی کا فالو اپ کرتے ہوئے تربیت کی ۔اس کےعلاوہ دینی کاموں کو مضبوط بنانے اور زیادہ سے زیادہ
اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کرنے کا ذہن دیا۔
نواب
شاہ زون میں قائم الصبا پبلک اسکول مریم روڈ میں اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ کا
آغاز
دعوت
اسلامی کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں نواب شاہ زون میں قائم الصبا پبلک اسکول مریم
روڈ میں 1گھنٹہ 12 منٹ کے اسلامی بہنوں کےمدرسۃ
المدینہ کا آغاز کیا گیاجس میں 20 طالبات سمیت
اسکول کی ٹیچرز نے بھی ایڈمیشن لیا ۔اسکول کی انتظامیہ نے مدرسہ
کی آباد کاری کےلئے بھر پور دعوت عام
کرنےاورتعاون کی یقین دہانی بھی کروائی نیز اسکول میں دعوت اسلامی کے تحت ہونےوالی
محفل نعت رکھنے کی نیت بھی پیش کیں ۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت
گزشتہ دنوں سکھر زون کی کابینہ پنو عاقل میں دعائے صحت
اجتماع منعقد ہواجس میں زون ، کابینہ اور بستہ ذمہ دار سمیت مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون
نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو دعوت اسلامی کےشعبہ
جات کےبارے میں بتاتےہوئے انہیں دینی کاموں
میں حصہ لینے کاذہن دیانیز بیمار،پریشان
حال اور مسائل میں گہرے ہوئےمسلمانوں کی خوش حالی اور صحت کےلئےدعا ئیں کروائی گئی
۔آخر میں اسلامی بہنوں کے لئے روحانی علاج کا بستہ بھی لگایا گیا جس سے اسلامی
بہنوں نے تعویذات عطاریہ حاصل کئے۔
اس
کےبعد زون،
کابینہ اور بستہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کامدنی مشورہ ہوا جس میں زون نگران اسلامی
بہن نے انہیں بستوں کی کارکردگی میں مزید بہتری لانےکےحوالے سے نکات بتائے گئےاورنئےمقامات
پر بستے کھولنےکےاہداف دیئے۔
ہالا سندھ میں قائم کنزالایمان مسجد نیو ہالامیں
سات (7)دن
کا فیضانِ نماز کورس
دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدنی کورسز کے زیرِ اہتمام
ہالا سندھ میں قائم کنزالایمان مسجد نیو ہالامیں ساتھ( 7)دن کا فیضانِ نماز کورس (جزوقتی)
کاانعقاد کیاگیا جس میں اسلامی
بھائیوں کی وقتاًفوقتاً تربیت کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی سلسلے میں 26ستمبر2021ءبروزاتوار نگرانِ زون قاری محمدعامر
عطاری نے نماز کی اہمیت پر سنتوں بھرا بیان کیا نیز نماز کی اہمیت پر تربیت کرتے
ہوئےنماز کی پابندی کرنے کا بھی ذہن دیا۔
بعدازاں شرکائے کورس نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا اور پابندی کے ساتھ نماز پڑھنے کا پختہ عزم کیا۔(رپورٹ: قاری محمد عرفان عطاری رکن ریجن جزوقتی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
سر گودھا علی ٹاؤن میں شعبہ روحانی علاج کے تحت
تین دن کا روحانی علاج کورس
شعبہ روحانی علاج
دعوتِ اسلامی کے تحت 26،27،28ستمبر2021ءبروز
بروز اتوار ، پیر ، منگل مدنی مرکز فیضانِ مدینہ سر گودھا علی ٹاؤن میں تین دن کا روحانی علاج کورس ہوا جس میں شرکا کو
تعویذات لکھنے ، تعویذات دینے اورامت کی خیر خواہی کرنے کا ذہن دیا گیا۔
مبلغِ دعوت اسلامی نے دعوتِ اسلامی کے 12دینی
کاموں میں شمولیت اختیار کرنے کی ترغیب دلائی جس پر شرکا نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔(رپورٹ: سمیر علی عطاری دفتر ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی کی زیرِنگرانی ٹریننگ سیشن کا سلسلہ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ ڈونیشن سیل ڈیپارٹمنٹ
کی زیرِنگرانی عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں دو دن کا ٹریننگ سیشن ہوا
جس میں کراچی اور حیدرآباد ریجن کےزون ذمہ
داران، شعبہ ذمہ داران اور سپروائزر اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ شعبہ ڈاکٹر عبدالقیوم نیازی
عطاری نے شعبے کے کام میں نظام کو مضبوط کرنے کا ذہن دیا اور پاکستان سافٹ ویئر ذمہ
دار عارف عطاری نے بستہ سافٹ ویئر کے متعلق رہنمائی کی۔
اس کے علاوہ پاکستان پیرول ذمہ دار مسعود عطاری مدنی نے پیرول کے نظام کے بارےمیں مدنی
پھول دیئے۔بعدازاں ٹریننگ سیشن کے اختتام پر سپروائزر اسلامی بھائیوں کے امتحانات
کا بھی سلسلہ رہا ۔(رپورٹ: محمد
ارشد ہارون عطاری سپروائزر ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ساہیوال میں امیرِاہل سنت کی والدہ کےایصالِ
ثواب کےلئےسنتوں بھرے اجتماع کاا نعقاد
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے
زیرِ اہتمام ساہیوال سٹی میں امیرِ اَہل
سنت دامت
برکاتہم العالیہ کی والدہ کے
ایصالِ ثواب کے سلسلے میں سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد ہوا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل
پرسنز نے شرکت کی۔
اس موقع پر نگرانِ جڑانوالہ زون نے سنتوں بھرا بیان کیا جس کی رکنِ ریجن فیصل آباد سلطان عطاری نے اشاروں کی
زبان میں ترجمانی کی اور
رکنِ زون ساہیوال محمدزبیر عطاری
نے اشاروں کی زبان میں دعا بھی کروائی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کےذمہ داران کا بیلہ میں قائم جامعۃالمدینہ کا وزٹ
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے تحت نگرانِ شعبہ اسپیشل
پرسنز ڈیپارٹمنٹ نے دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کے ہمراہ بیلہ بلوچستان میں قائم
جامعۃ المدینہ کاوزٹ کیا جہاں انہوں نے
جامعۃالمدینہ کے ناظم، اساتذۂ کرام اور طلبۂ کرام سے ملاقات کا سلسلہ کیا۔
اس موقع پر ذمہ داران نے سنتوں بھرابیان کرتے
ہوئے شعبے کا تعارف پیش کیا ، ساتھ ہی چند اشارے بھی سکھائے۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ(دعوتِ اسلامی)کےتحت پچھلے
دنوں اسپیشل پرسنز (گونگے بہرےاسلامی بھائیوں )کا مدنی قافلہ فیضان عثمان غنی مسجد بیلہ
بلوچستان میں گیا ۔
امیرِ قافلہ محمدوسیم عطاری نے محمدسمیر عطاری
کے ہمراہ اسپیشل پرسنز کی تربیت کی نیز سرکارﷺکی حیاتِ مبارکہ کے حوالے سے سنتوں
بھرابیان کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر
ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی کا پچھلے دنوں کراچی ایسٹ
ملیر کی گلزارہجری کابینہ کا شیڈول رہا جہاں انہوں نے دعوتِ اسلامی
کے مختلف دینی کاموں میں شرکت کی۔
اس دوران نگرانِ شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
محمد حنیف عطاری نے دیگر ذمہ داران سمیت اسپیشل پرسنز کےہمراہ نیکی کی دعوت کا
سلسلہ کیا نیز اسلامی بھائیوں کے مدرسۃالمدینہ اور چوک درس میں شرکت کی۔
اس کے علاوہ اسپیشل پرسنز کے لئے دینی حلقے کا
بھی انعقاد کیا گیاجس میں نگرانِ شعبہ نے سنتوں بھرا بیان کیا۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پچھلے دنوں اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوتِ اسلامی
کے زیرِ اہتمام مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میرپور کشمیر میں
اسپیشل پرسنز کے لئے سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیاجس میں اسپیشل پرسنز (گونگے ،بہرے اور نابینا افراد ) نے شرکت کی۔
اس اجتماعِ پاک میں مبلغ دعوت اسلامی اسکندر عطاری مدنی نےسنتوں
بھرا بیان کیا جس کی اشاروں کی زبا ن میں رکن ِریجن اسلام آباد محمد عمیر ہاشمی
عطاری نے ترجمانی کی ۔
آخر میں رکنِ زون میر پور کشمیر سلمان عطاری نے اشاروں کی زبان میں دعا کروائی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)