دعوت
اسلامی کے زیر اہتمام کراچی ایسٹ زون 1
لانڈھی کابینہ کی 6 ڈویژنز میں ماہانہ دینی حلقوں کاسلسلہ ہوا جن میں کم و بیش 427 اسلامی بہنوں
نے شرکت کی ۔
کابینہ
، ڈویژن، اور علاقہ سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے الگ الگ ڈویژنز جاکر’’شرعی پردہ کیجئے‘‘کے موضوع پر بیانات کئے اور رسائل تقسیم کرنے کی ترغیبات دلائیں نیز معلمات ومبلغات کی تربیت پر بیانات کئے۔ اس کےعلاوہ”ایک ذمہ دار کو کیسا ہونا چاہیے اور کیا
کیا چیزیں اپنانی چاہئیں؟“ کے بارے میں
نکات بتائے نیز محفلِ نعت منعقد کرنےپر مدنی پھول بیان کئے ۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت کراچی ایسٹ زون 1 لانڈھی کابینہ
بابرمارکیٹ میں مکتبۃالمدینہ للبنات کی ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہن کے گھر
محفل نعت منعقد ہوئی جس میں زون تا ڈویژن سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
زون ذمہ داراسلامی بہن نے ’’ لمبی امیدیں (طول
اَمل )‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اوراسلامی بہنوں کو مدنی
انعامات پر عمل کرنے اورہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کا ذہن دیا نیز ماہ
ربیع النور کی آمد کی خوشی میں اسلامی بہنوں کو جھنڈے لگانے ، نیک اعمال بڑھانے و
درود شریف کی کثرت کرنےکی ترغیب دلائی جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں۔
ملیر
کابینہ میں دارالسنہ للبنات کے افتتاح کے
سلسلے میں اجتماع کا انعقاد
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ایسٹ زون
1 ملیر کابینہ میں
دارالسنہ للبنات کے افتتاح کے سلسلے میں
اجتماع کا انعقاد ہواجس میں ڈویژن وکابینہ
نگران مع مشاورت کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔
صاحبزادیِ عطار سلمھاالغفار نے ’’حیاء‘‘کے
موضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو شرعی پردہ کرنے اور مدنی برقع پہننے کا ذہن دیا جس پر اسلامی
بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں پیش کیں ۔آخر میں صاحبزادیِ عطار نے دعا کروائی
اور ذمہ داراسلامی بہنوں کو تحائف دیئے۔
دعوت اسلامی کے شعبہ کفن
دفن للبنات کے تحت جہلم چکوال زون میں
مدنی مشورےکاانعقاد ہواجس میں زون تا علاقائی سطح کی ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو دینی کام کرنےکےحوالےسےنکات سمجھائے اور اہداف دیئے نیز انہیں دینی کاموں کی ذمہ داریاں بھی دیں نیز ٹیسٹ دینے کاذہن
دیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کااظہارکیا۔
دعوتِ
اسلامی کے تحت گزشتہ دنوں پاکستان کے شہر
گوادر میں مدنی مشورےکاانعقاد کیاگیا جس
میں ریجن تا کابینہ سطح کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان
نگران اسلامی بہن نے ’’ مبلغہ ہر جگہ مبلغہ ہوتی ہے ‘‘ کے موضوع پر بیان کیا
اوردینی کاموں کے لئے وقت مینجمنٹ کرنےپر نکات بتائے نیز تقرری کرنے کےحوالے سے مدنی پھول دیئے۔اس
کےعلاوہ کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے، ماہانہ مدنی مشورہ لینے اور تقرری مکمل کرنے کے اہداف دیئے نیز سفر ی شیڈول بنانے کی ترغیب دلائی ۔
٭اسلامی
بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت پچھلے دنوں کراچی ایسٹ
زون2 ناظم آباد کابینہ میں 12 دن پرمشتمل کورس
بنام’’ ناظرہ قراٰن ‘‘ کاانعقاد
ہواجس میں مقامی اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔
پاکستان ذمہ
دار اسلامی بہن نےطالبات کودرجے میں شیڈول کے مطابق چلنے کاذہن دیا اور کورس کےبعداسلامی بہنوں کے مدرسہ میں
پڑھانےکی ترغیب دلائی ۔اس کے بعد مدرسات سےمدنی مشورے ہواجس میں رزلٹ اجتماع کے
حوالے سے تبادلہ خیال کیا ۔
٭دوسری
طرف اسلامی بہنوں کے مدرستہ المدینہ کے تحت مختلف زونز میں ہونے والے رہائشی کورسز کے مقامات پر پاکستان ذمہ دار اسلامی بہن نے بذریعہ انٹر نیٹ ’’ علم دین کے فضائل‘‘ کےموضوع پر بیانات
کئے۔
٭صحرائے
مدینہ زون گلشن معمار کابینہ میں بھی 12
دن کا معلمہ کورس ہواجس میں پاکستان مشاورت ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان
کیااوراسلامی بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتےہوئے انہیں دل لگا کر کورس کرنے کاذہن دیا ۔
٭اسی طرح اسلامی بہنوں کے مدرستہ المدینہ کے تحت مدنی
قاعدہ کورس ہواجس میں پاکستان مشاورت ذمہ
دار اسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیا۔آ خر میں اسلامی
بہنوں کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں امتحان میں کامیابی کے بعد تدریسی خدمات سر
انجام دینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی
اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کےتحت گزشتہ دنوں سکھر زون خیرپور کابینہ میں ڈویژن سطح پر مدنی مشورہ ہوا جس میں کابینہ تا
علاقہ سطح کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت
کی ۔
زون
ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں سے گزشتہ ماہ کی کارکردگی کا فالو اپ لیا اور
کارکردگی میں اضافے کی بنا پر حوصلہ افزائی کی ۔ اس کے علاوہ امِّ عطار رحمۃ اللہ علیھا کے
عرس کے موقع پر اصلاح اعمال اجتماع منعقد کرنےکا ذہن دیا جس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ دارالسنہ للبنات کے تحت پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن میں قائم دارالسنہ میں فیضانِ قراٰن کورس کا انعقاد ہوا
جس میں اسلامی بہنوں کو وضو وغسل کے مسائل بتائےگئے، مدنی قاعدہ اور 10سورتیں تجوید کے ساتھ یاد کروائی گئی ۔مزید
ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع میں شرکت
کرنےاور نمازوں کی پابندی کرنےکاذہن دیا گیا نیزاس کورس میں8اسلامی بہنوں
نے شرعی پردہ جبکہ دیگر اسلامی بہنوں نے دینی کام کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی نیتیں
بھی پیش کیں۔
اسلامی
بہنوں کے شعبہ روحانی علاج للبنات کے تحت گزشتہ دنوں حیدر آباد ریجن کی نواب شاہ زون میں تربیتی سیشن ہوا جس میں ریجن اور زون ذمہ
دار اسلامی بہنوں نے شہداد پور اور ہالا کابینہ میں قائم روحانی علاج کے بستوں کا وزٹ کیا اور اسلامی بہنوں کو شعبہ کےاپڈیٹ نکات کے حوالے سے بریفنگ دی۔اس کےعلاوہ روحانی علاج
کے بستوں پر دینی کام کرنے کا طریقہ کار بھی سمجھایا جس پر اسلامی بہنوں نے اچھی
اچھی نیتیں پیش کیں ۔
دعوت
اسلامی کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے تحت پچھلے دنوں حیدرآباد ریجن کے ڈیرہ اللہ یار زون میں مدنی
مشورےکا انعقاد ہوا جس میں ڈیرہ الہ یار زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ اس مدنی مشورے میں شعبہ فنانس کی ریجن ذمہ دار اسلامی بہن نے ڈیرہ اللہ یار زون کی ذمہ داراسلامی بہنوں کو شعبے کے نیو نکات سمجھائے اور ای- رسید کے بارے میں اہداف دئیے نیز ڈونیشن
کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔
نواب
شاہ زون کابینہ کی ڈویژن تھاروشاہ میں 12 دن کا رہائشی مدنی
قاعدہ کورس کا سلسلہ
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کے
تحت گزشتہ دنوں حیدرآباد ریجن کی ڈویژن تھارو شاہ میں 12 دن کے مدنی قاعدہ
کورس کا انعقاد ہواجس میں16 طالبات نے کورس مکمل کرنےکی سعادت حاصل کی۔ اختتامی تقریب
میں معلمہ،طالبات،کابینہ نگران ، شخصیات، لیڈی ڈاکٹر اوراسکول ٹیچرزنے شرکت کی۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور طالبات کو دعوت اسلامی کے دینی کام میں
حصہ لینے کےحوالےسے ذہن سازی کی جس پر اسلامی بہنوں نے مدرسۃ المدینہ کھولنے اور ان میں دینی کاموں کی دھوم دھام مچانے کی نیتیں پیش
کی۔ آخر میں طالبات میں اسناد اور تحائف تقسیم
کئے گئےجبکہ شخصیات خواتین میں رسائل تقسیم کئے گئے۔
دعوتِ
اسلامی کے شعبہ
رابطہ برائے شخصیات للبنات کےتحت پچھلے دنوں حیدرآباد
زون لطیف آباد نمبر 11 میں قائم ٹریننگ سینٹر میں ون ڈے سیشن کاانعقاد کیا گیا
جس میں سینٹر کی کمپیوٹر کلاسز کی طالبات نے شرکت کی ۔
مبلغہ
دعوت اسلامی نے’’ فضائلِ نماز ‘‘ کے موضوع پر بیان کیااور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کےبارے میں بریفنگ دیتےہوئےانہیں ہفتہ وار رسالے کے مطالعے کی ترغیب دلائی۔
آخر میں اسلامی بہنوں کےدرمیان مکتبۃالمدینہ
کےمطبوعہ رسائل تقسيم کئے گئے ۔