دعوتِ اسلامی کے زیرِاہتمام پچھلے دنوں مولانا نواز عطاری مدنی (نگران شعبہ 12 دینی کام جامعۃ المدینہ پاکستان) نے جامعۃ المدینہ خانیوال کا دورہ کیا جہاں انہوں نے ناظمین اور اساتذۂ کرام کے درمیان مدنی مشورہ کیا۔

دورانِ مدنی مشورہ نگرانِ شعبہ نے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے آئندہ کے اہداف طے کئے جس پر اساتذۂ کرام نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔

بعدازاں نگرانِ شعبہ مولانا نواز عطاری مدنی نے جامعۃالمدینہ بوائز کے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں انہوں نے دعوتِ اسلامی کے 12 دینی کاموں کے متعلق گفتگو کی اور طلبۂ کرام کو بڑھ چڑھ کر دینی کاموں میں حصہ لینے کا ذہن دیا۔

اس موقع پر ملتان، بہاولپور اور ڈیرہ غازی خان کے 12 دینی کام ذمہ دار مولانا ندیم عطاری مدنی بھی موجود تھے۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوتِ اسلامی کے کے تحت یکم ستمبر 2022ء بروز جمعرات عصری علوم درجات شعبہ جامعۃا لمدینہ بوائز کے تعلیمی ذمہ دار اسلامی بھائیوں کا بذریعہ زوم مدنی مشورہ ہوا۔

اس مدنی مشورے میں حاجی مولانا گل رضا عطاری مدنی (نگران مجلس تعلیمی امورجامعۃ المدینہ بوائز) نے تعلیمی حوالے سے اہم امور پر کلام کیا جبکہ عصری علوم درجات کے نصاب، نصاب کی آوٹ لائن نیز ششماہی امتحانات کے متعلق گفتگو کی جس پر ذمہ داران نے اپنی اپنی رائے پیش کی۔(رپورٹ:محمد امیرحمزہ عطاری پروجیکٹ منیجرآئی ٹی ڈیپارٹمنٹ آف جامعۃ المدینہ بوائزپاکستان، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


گزشتہ روز دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے لاہور پاکستان کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن میں جڑانوالہ سے آئے ہوئے عاشقان رسول کے درمیان میٹ اپ کیا۔

اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے عاشقانِ رسول کی تربیت کرتے ہوئے مختلف موضوعات پر گفتگو کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے ہر دم وابستہ رہنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


پیارے آقاﷺ کی امت کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے والی عاشقانِ رسول کی عالمگیر تحریک دعوتِ اسلامی کے فلاحی شعبے FGRF کے تحت سیلاب زدگان کی امداد کے لئے جمع کئے گئے راشن، رقم اور ضروریاتِ زندگی کا سامان پاکستان کے مختلف شہروں میں روانہ کیا جارہا ہے۔

معلومات کے مطابق دعوتِ اسلامی کے مدنی مرکز فیضانِ مدینہ جوہر ٹاؤن لاہور میں قائم امدادی کیمپ میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے ایک پریس کانفرنس کی جس میں انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی امداد کے بارے میں بیان دیا۔رکنِ شوریٰ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دعوتِ اسلامی کی فلاحی خدمات سمیت عالمی سطح پر ہونے والی دینی خدمات کے بارے میں بھی بتایا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


2ستمبر2022ء  بروز جمعہ یوم دعوتِ اسلامی کے موقع پرشیخِ طریقت امیرِ اہلسنت حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری رضوی ضیائی دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب پرسیلاب زدگان کی خیر خواہی اور غم خواری نیز دینی امور کے حوالے سے رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کیا۔

یہ مدنی قافلہ پنجاب پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان کی جامع مسجد خیر الواریٰ پہنچا جہاں شرکائے مدنی قافلہ کی تربیت کے لئے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں رکنِ شوریٰ نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے عاشقانِ رسول کی فکر آخرت کے حوالے سے ذہن سازی کی۔

رکنِ شوری نے دورانِ بیان دعوت اسلامی کی دینی خدمات بالخصوص فلاحی شعبے FGFR دعوتِ اسلامی کی جانب سے پیارے آقاﷺ کی دکھیاری امت کے لئے مختلف مواقع پر کی جانے والی خدمات اور موجودہ سیلاب سے متاثرین افراد کی خیر خواہی کے بارے میں بتایا۔ مزید رکنِ شوریٰ نے مدنی قافلے کے شرکا کو دعوت اسلامی کے دینی ماحول سے ہمیشہ وابستہ رہنے کی ترغیب دلائی۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


یکم ستمبر 2022ء بروز جمعرات دعوتِ اسلامی کےتحت منعقد ہونے والے عظیم الشان اجتماع میں نگرانِ پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نےسنتوں بھرا بیان کیا۔

تفصیلات کے مطابق مدنی مرکز فیضان مدینہ موہری روڈ کھاریاں میں دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام عظیم الشان اجتماع منعقد کیا گیا جس میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے اراکین حاجی محمد اسد عطاری مدنی، حاجی محمد اظہر عطاری اور ذمہ داران سمیت قرب و جوار سے کثیر عاشقان رسول نے شرکت کی ۔

دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن و نگران ِپاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے پیارے آقا ﷺ کی امت کے ساتھ خیر خواہی اور دعوت اسلامی کی دینی خدمات کے حوالے سے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے بتایا کہ ہماری دعوت اسلامی کس طرح دینِ متین کی سربلندی کے لئے کام کر رہی ہے۔

مزید دعوت اسلامی کے فلاحی شعبے FGFR نے پیارے آقاﷺ کی دکھیاری امت کی کن کن مواقع پر خدمات سر انجام دی ہیں اس حوالے سے نگرانِ پاکستان مشاورت نے اسلامی بھائیوں کی ذہن سازی کی نیز FGFR کے ساتھ مل کر سیلاب زدگان کی مدد کرنے کا ذہن دیا۔

اسی طرح نگرانِ پاکستان مشاورت نے یوم دعوت اسلامی کے موقع پر عاشقانِ رسول کو 3 دن کے مدنی قافلے میں سفر کرنے کی ترغیب دلائی۔علاوہ ازیں نگران پاکستان مشاورت حاجی محمد شاہد عطاری نے رقت انگیز دعا کروائی اور صلوٰۃ و سلام بھی پڑھا۔اجتماع کے اختتام پر شخصیات سمیت دیگر عاشقانِ رسول نے نگران پاکستان مشاورت سے ملاقات کی اور انہیں مدنی پھولوں سے نوازا۔(رپورٹ:عبدالخالق عطاری نیوز فالو اپ ذمہ دار، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


یکم ستمبر 2022ء بروز جمعرات لوگوں کی دینی و اخلاقی تربیت کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے زیرِا ہتمام پنجاب پاکستان کے شہر خانیوال میں قائم مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی بھائیوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں مرکزی مجلسِ شورٰی کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے سنتوں بھرا بیان کیا اور وہاں موجود اسلامی بھائیوں کی دینی و اخلاقی تربیت کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


دعوت اسلامی پہلے دن سے ہی پاکستان بھر میں بارش اور  سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں بڑھ چڑھ کر امدادی سرگرمیاں کررہی ہے۔دعوت اسلامی کا عزم ہے کہ متاثرین کی نہ صرف کھانے، پینے کی اشیاء کے ذریعے مدد کرنی ہے بلکہ ان کے گھروں کو بھی تعمیر کرنا ہے اور ساتھ ساتھ ان کے کاروبار کو بھی بحال کرنا ہے۔

شیخ طریقت، امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ترغیب کے بعد اسی سلسلے کو آگے بڑھاتے ہوئے 2 ستمبر 2022ء کو ”یوم دعوت اسلامی“ کے موقع پر صرف شہر کراچی سے کھانے، پینے اور دیگر سامان سے لدے200 سے زائد ٹرک کو شرکائے قافلہ کے ہمراہ سندھ کے متاثرہ علاقوں کی جانب روانہ کیا گیا۔ نہ صرف کراچی بلکہ پنجاب سے بھی سامان سے بھرے سینکڑوں ٹرک ڈیرہ اسماعیل خان، بالائی علاقے بحرین، کلام اور سوات وغیرہ کی طرف مدنی قافلے کے ہمراہ روانہ ہوئے۔ اس کے ساتھ ساتھ سامان کا بہت بڑا قافلہ جنوبی پنجاب بھی پہنچا ہے۔

ایسے دشوار گزار علاقے جہاں پہنچنا بہت مشکل ہے ان علاقوں میں سامان کو مستحقین تک پہنچانے کے لئے پاکستان آرمی اور پاکستان نیوی FGRF کی مدد کررہی ہے اور بذریعہ ہیلی کاپٹر متاثرین کو کھانا پہنچایا جارہا ہے۔

اس کے علاوہ FGRF ، 3 ستمبر 2022ء کو ائیر فورس کے ساتھ C-130 جہاز کے ذریعے سامان لے کر جیکب آباد Air baseپہنچے گاجہاں سے پھر ان شاءاللہ دیگر شہروں میں امدادی سامان تقسیم کیا جائیگا۔

FGRF کی امدادی سرگرمیوں کا دوسرا مرحلہ یہ ہے کہ متاثرین کے گھروں کو بھی تعمیر کیا جائیگا۔ جنوبی پنجاب ڈیرہ غازی خان، تونسہ شریف اور اطراف کے علاقوں میں اللہ کے فضل و کرم سے پانی اترنے کے بعد متاثرین اپنے گھروں کے طرف روانہ ہونا شروع ہوگئے ہیں۔ FGRFنے ان علاقوں میں گھروں کی بحالی کے لئےبھی کام شروع کردیا ہے۔


گزشتہ روز شعبہ  رابطہ برائے شخصیات ملتان ڈویژن کےذمہ دارفداعلی عطاری کی ذمہ داران کےہمراہ اسسٹنٹ کمشنرفرحان مجتبیٰ سےان کے آفس میں ملاقات ہوئی۔

دوران ملاقات ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کی فلاحی خدمات اورسیلاب ریلیف کےکاموں کےحوالےسے بریف کیااورامدادی کیمپ پروزٹ کی دعوت دی جو انہوں نےقبول کی۔

اسسٹنٹ کمشنرفرحان مجتبیٰ نے امدادی کیمپ کاوزٹ کیا،بڑےپیارےانداز میں ذمہ داران کی حوصلہ افزائی کی،کیمپ میں ذمہ داران کےساتھ کھڑے ہوکر ڈونرزسےعطیات وصول کئے، اپنےہاتھوں سےرسیدیں بنائیں اوردعوتِ اسلامی کی کوششوں کوبھی خوب سراہا۔ (رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی ڈسٹرکٹ لودہراں، کانٹینٹ:رمضان عطاری)


دعوتِ  اسلامی کے شعبہ اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے تحت ایسٹ ڈسٹرکٹ گلشن ٹاؤن 1 فیضانِ عطار مسجد میں ہفتہ وار سیکھنے سکھانے کے حلقے کا انعقاد ہوا جس میں ڈسٹرکٹ ایسٹ ذمہ دار وسیم احمدعطاری نے والدین کی خدمت، اطاعت و عزت سے متعلق موضوعات پر اشاروں کی زبان میں گونگے بہرے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی۔( کانٹینٹ:رمضان عطاری)


1 دسمبر 2022ء   بروز جمعرات جامع مسجد رضائے مصطفی کورنگی کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں اسپیشل پرسنز کی شرکت ہوئی۔ اجتماع کی اشاروں کی زبان میں ترجمانی کی جس میں اشاروں کی زبان میں بیان محمد شاہد عطاری ڈسٹرکٹ کورنگی ذمہ دار نے کیا ۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری ، کانٹینٹ:رمضان عطاری)


دعوتِ اسلامی کے شعبہ مدرسۃ المدینہ گرلز کے تحت 31 اگست  2022ء بروز بدھ یومِ دعوتِ اسلامی کے حوالے سے ملک و بیرونِ ملک ہفتہ واراجتماعات کا برانچ وائز انعقاد کیا گیا جس میں مدرسۃ المدینہ گرلزمیں پڑھنے والی بچیاں طالبات اوراسٹاف کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

ہفتہ وار اجتماعات کو باقاعدہ تیاری کے ساتھ منعقد کیا گیا۔ اس موقع پردعوتِ اسلامی اورامیراہل سنت دامت برکاتہم العالیہ کی قربانیوں کے موضوع پربیان کیا گیا نیز خصوصی کلام:’’ اللہ کی نعمت ہے یہ دعوتِ اسلامی‘‘ اور’’ شکریہ عطار‘‘کا پڑھا گیا۔ آخر میں امیراہلسنت دامت برکاتہم العالیہ،دعوتِ اسلامی اور سیلاب متاثرین کے لئے خصوصی دعا بھی کی گئی۔