مصیبت زدہ مسلمانوں کی خیر خواہی کا جذبہ رکھنے
والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 3 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ
پاکستان کے شہر ڈیرہ غازی خان میں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار فدا علی
عطاری نے عمران اکبرعطاری کےہمراہ DPO محمدعلی وسیم سے اُن کے آفس میں ملاقات کی۔
اس دوران ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے انہیں دعوت اسلامی کے تحت ضلع بھرمیں سیلاب زدگان کے
لئے ہونے والے فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی نیز کچھ امدادی کیمپس
میں پیش آنیوالے مسائل پر میٹنگ کی جس پر انہوں
نےضلع بھرکےتمام ایس ایچ اوزکواپنے اسٹاف آفیسرز کے ذریعے دعوتِ اسلامی کے امدادی کیمپس اور سامان کے ٹرکوں کے ساتھ تعاون
کرنے کا حکم دیا۔آخر میں DPO محمدعلی وسیم نے دعوتِ اسلامی کی فلاحی
خدمات کو سراہا اور اس حوالے سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
عالمِ اسلام کی دینی تحریک دعوت ِاسلامی کا شعبہ
FGRF (فیضان گلوبل ریلیف
فاؤنڈیشن) حالیہ باریشوں اور سیلابی صورتحال کے پیشِ نظر
اُمّت کی خیر خواہی کے لئے میدانِ عمل میں
ہے ۔بانی دعوت اسلامی حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ کی ہدایات پر FGRF کے رضاکار
شہر بہ شہر گاؤں بہ گاؤں پکا پکایا کھانا، پینے کا صاف پانی، خیمے اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی چیزیں پیش کر رہے
ہیں۔
سیلابی صورتحال اور مسلسل پانی رہنے کی وجہ سے
انسانوں اور جانوروں میں مختلف امراض پھیل
رہے ہیں دعوتِ اسلامی شعبہ FGRF کے تحت صوبہ سندھ کی تحصیل چمبڑ اور اطراف میں میڈیکل
کیمپس لگائے گئے جس میں مریضوں کا مفت مُعائِینَہ اور ادویات بھی دی گئیں۔
اس کےساتھ ساتھ دعوتِ اسلامی کے شعبہ لائیو
اسٹاک کے تحت جانوروں کے کیمپس بھی لگائے گئے ۔میڈیکل اور لائیو اسٹاک ریلیف
کیمپ میں ذوالفقار ستار بچانی MNA، ہیلتھ آفسیر ڈاکٹر محمد ابراہیم، ڈپٹی ڈائریکٹر لائیو اسٹاک ڈاکٹر مظہر، ترجمان رینجرز
عنایت، پاک آرمی ایڈمینسٹریٹر، چمپڑ شکیل کےکے، اسسٹنٹ کمشنر چمبڑ اور مقامی رہنما چیرمین
جبران نے وزٹ کیا۔ خدمات دعوت اسلامی کے حوالے سے گفتگو بھی کی۔
اس موقع
پر پاکستان سطح کے نگران رضوان احمد عطاری، صوبائی ذمہ دار ڈاکٹر امید علی عطاری،مدثر عطاری
ڈویژنل ذمہ دار FGRF، تحصیل و ڈسٹرکٹ نگران اور رضا کار بھی موجود تھے۔ ( کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع فیصل آباد میں سیلاب متاثرین کی امداد کے لئے سامان روانہ
پچھلے دنوں عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام شعبہ ایف جی آر ایف
کے اسلامی بھائیوں نےپنجاب پاکستان کے شہر ٹوبہ ٹیک سنگھ ضلع فیصل آباد میں سرکاری ضلع
انتظامیہ کے ہمراہ سیلاب متاثرین کی امداد
کے لئے سامان روانہ کیا۔
اس دوران ڈسٹرکٹ نگران ٹوبہ قاری محمد عمر عطاری
نے ڈپٹی کمشنر ٹوبہ زاہد سہیل کو شعبہ ایف
جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے فلاحی کاموں کے بارے میں بریفنگ دی جس پر ڈپٹی کمشنر نے
مصیبت زدہ اور پریشان حال لوگوں کی امداد
کے لئے دعوتِ اسلامی کی جانب سے ہونے والی کاوشوں کو سراہا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
شعبہ کفن دفن کے زیر اہتمام پچھلے دنوں عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں کفن
دفن کا عملی طریقہ سکھایا گیا جس میں انڈسٹریل ایریا فیکٹری سے آئے ہوئے اسلامی بھائیوں نے شرکت کی۔
عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن نے غسل میت کی فضیلت اور اہمیت کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کیا۔بعدازاں رکنِ شعبہ نے غسل میت دینے کا عملی طریقہ بتاتے ہوئے نمازِ جنازہ اور تدفین کے حوالے
سے شرعی معلومات فراہم کیں۔آخر میں شرکا
کو آخرت کی تیاری کا ذہن دیتے ہوئے انہیں ہفتہ وار اجتماع میں آنے اور
مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔ (رپورٹ: عزیر عطاری رکن
مجلس کفن دفن ، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
لوگوں کو نیکی کی دعوت دینے، اُن کی اصلاح کرنے
اور انہیں اسلامی تعلیمات سے آگاہ کرنے کے لئے عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوت
اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوری ٰکے رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے سوات میں صوبائی وزیر
لائیو اسٹاک محب اللہ خان سے اُن کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
اس موقع
پر رکنِ شوریٰ نے انہیں صوبہ خیبر پختونخواہ کے علاقے مدین،
بحرین اور کالام میں حالیہ سیلاب کے سبب پریشان حال مسلمانوں کی امداد کے لئے شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کی فلاحی خدمات
کو بیان کیا۔بعدازاں محب اللہ خان نے دعوتِ اسلامی کی فلاحی خدمات کو سراہتے ہوئے
اپنی جانب سے ہر ممکنہ تعاون کی یقین دہانی کروائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں جوہر ٹاؤن لاہور میں واقع مدنی مرکز فیضانِ مدینہ میں نیو سوسائٹی
ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ ہوا۔
اس مدنی مشورے میں مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن
حاجی یعفور رضا عطاری نے ذمہ داران سے گفتگو کرتے ہوئے نئی مساجد بنانے اور اُن مساجد میں امام صاحبان کو
اجیر رکھوانے کے حوالے سے اہم نکات پر مشاورت کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ نے اسلامی
بھائیوں کو مزید احسن انداز میں دینی کام کرنے کا ذہن دیا جس پر انہوں نےاچھی اچھی
نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد
ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
فیضانِ مدینہ کھاریاں میں مرکزی مجلس شوری کے رکن و نگران ِپاکستان مشاورت
حاجی محمد شاہد عطاری نے سنتوں بھرا بیان فرمایا جس
میں کثیر عاشقان رسول سمیت اسپیشل پرسنز نے
بھی شرکت کی۔
اس موقع پر اسپیشل پرسنز کی آسانی کے لئے محمد وقاص عطاری (گوجرانوالہ
ڈویژن ذمہ دار )نے اشاروں کی
زبان میں اجتماع پاک کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ:
محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ:رمضان رضا
عطاری)
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے ہفتہ وار اجتماع میں اسپیشل پرسنز کی شرکت
عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی کے ہفتہ وار
سنتوں بھرے اجتماع میں مرکزی مجلس شوری کے رکن حاجی عبدالحبیب عطاری نے سنتوں بھرا
بیان فرمایا۔
اس موقع
پر دیگر عاشقان رسول کے علاوہ کثیر تعداد میں گونگے بہرے اور نابینا اسلامی بھائیوں نے بھی شرکت کی۔ ان کی آسانی کے لئے اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ
کے تحت محمد فیضان عطاری اور سیّد عامر عطاری نے اشاروں کی زبان میں اجتماع کی ترجمانی کی۔ (رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی
عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی، کانٹینٹ:رمضان رضا عطاری)
3 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ سیلاب زدگان کی خیر
خواہی، غم خواری اور دینی امور کے سلسلے میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد عقیل عطاری مدنی نے ذمہ داراسلامی
بھائیوں کے ہمراہ ڈیرہ غازی خان پنجاب کے قریب بستی گامن والا کا دورہ کیا۔
اس دوران رکنِ شوریٰ نے دعوتِ اسلامی کے فلاحی
شعبے FGFR کے اسلامی بھائیوں کے ساتھ سیلاب سے متأثرہ لوگوں کی خیر خواہی
کرتے ہوئے اُن کے لئے دعائے خیر فرمائی جس پرلوگوں
نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ ادا کیا۔(کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے بانی و امیر حضرت علامہ مولانا محمد الیاس عطار قادری دامت بَرَکَاتُہمُ العالیہ تحریری کاموں کے لئے بیرونِ
ملک تشریف لے گئے۔
بیرونِ ملک روانگی سے قبل امیرِ اہل سنت نے عاشقانِ رسول کے نام ویڈیو پیغام جاری فرمایا جس میں ان کا
کہنا تھا کہ ”الحمدللہ میں اس وقت ایئرپورٹ کی طرف جارہا ہوں، باہر ملک روانگی
ہے، دعا کیجیئے میں بعافیت سفر کروں اور بعافیت کراچی واپس آکر ربیع الاول شریف کا
چاند کراچی میں دیکھوں کہ بار مدنی مذاکرے
اِن شآءَ اللہ مسلسل کرنے ہیں، اِن شآءَ اللہ “
بیرونِ ملک پہنچنے کے بعد
امیرِ اہلِ سنّت نے ایک اور ویڈیو کلپ جاری کیا جس میں فرمایا کہ میں خیر و
عافیت سے عرب امارات پہنچ چکا ہوں۔
بیرونِ ملک روانگی سے قبل
امیرِ اہلِ سنت نے سچل گوٹھ کراچی میں FGRF کی جانب سے لگائے گئے امدادی کیمپ کا دورہ کیا اور وہاں ہونے والے امدادی
کاموں کا جائزہ لیا۔ امیراہلِ سنت نے اس موقع پر سیلاب اور بارشوں سے پریشان حال پاکستانیوں کے لئے دعائے عافیت
کی۔
علم حدیث کی اشاعت وترویج کا سنہری سلسلہ محدثین کی شبانہ روز محنت
کے نتیجے میں پوری دنیا تک پھیلا اور ہر
گزرتے زمانے کے ساتھ علما حدیث رسول کی اشاعتی خدمت کو اپنا قیمتی سرمایہ سمجھتے
رہے۔یہی وجہ ہے آج متلاشیان حدیث کو احادیث کے بارے میں جتنی بھی
معلومات ہیں وہ سب محدثین کی مرہون منت
ہے کہ جن کی لازوال مساعی جمیلہ سے احادیث کی گرانقدر کتابوں کی اشاعت کے سلسلے
جاری وساری ہیں اور اس سلسلے کی ایک کڑی مکتبۃ المدینہ دعو ت اسلامی کی احادیث پر مشتمل مطبوعہ کتابیں بھی ہیں۔
بانیِ دعوت اسلامی، امیر اہلسنت دامت
بَرَکَاتُہمُ العالیہ نے سنت رسول کی تبلیغ کا بیڑا اٹھایا اور اپنے
نعرہ ”مجھے اپنی اورساری دنیا کے لوگوں کی اصلاح کی کوشش کرنی ہے‘‘ سے پوری
دنیا میں سنت رسول کا پرچار کیا۔امت کو سنت رسول کے سانچے میں
ڈھالنے، حضور علیہ الصلاۃ و السلام کی محبت سے سرشار، گم کردہ راہ کو راہ حق پر گامزن اور سیرتِ رسول محتشم کی اداؤ ں
سے امت کو آگاہ کرنے کے لئے مقبول زمانہ کتاب ’’فیضان سنت‘‘ متعارف کروائی اور یہ سلسلہ بڑھتا چلاگیا۔آج بے
شمار تحقیق شدہ کتابیں دعو ت اسلامی کے
اشاعتی ادارے مکتبۃ المدینہ سے چھپ (Publish) کر افادۂ عام
کے لئے جگمگارہی ہیں۔
اسی طرح
مکتبۃ المدینہ کے شانہ بشانہ دعوتِ اسلامی کی دینی، علمی، روحانی، اصلاحی اور تنظیمی خدمات وثمرات کو آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ (I T Department) ڈیجیٹلائزیشن (Digitalization ) کے ذریعے
پوری دنیا کے مسلمانوں تک عام کررہاہے۔لاکھوں عاشقان رسول آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی پیش کردہ موبائل ایپلی کیشنز (Mobile
Applications) سے مستفید ہورہے ہیں۔چنانچہ قراٰن
و تفسیر ِقراٰن، علم فقہ اور بے شمار علمی ایپلی کیشنز کے بعد آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت
اسلامی ایک اور سنگ میل کو عبور کرتے ہوئے علما،خطبا، طلبا Islamic
Scholar , Researchers, اور خاص طور پر علمِ حدیث سے شغف رکھنے والے عاشقانِ رسول
کے لئے ’’ فیضان حدیث موبائل ایپلی کیشن‘‘ متعارف کررہا ہے۔
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ کی پیش کردہ یہ ایپلی
کیشن ’’فیضان علم حدیث‘‘ کی ڈیجیٹلائزیشن ( Digitalization ) اشاعتی
خدمت ہے۔یہ ایپلی کیشن مجموعہ کُتُب
احادیث کا وہ خوبصورت گلدستہ ہے جس میں محدثین کے علمی شہ پارے (بخاری ومسلم ، ترمذی وابو داؤد، ابن
ماجہ و سنن نسائی اورمشکٰوۃ المصابیح وغیرہ) عنقریب مہکتے نظر آئیں گے۔
’’فیضان حدیث موبائل ایپلی کیشن‘‘ کا آغاز کُتُب احادیث کی جامع کتاب مشکٰوۃ المصابیح اور اس کی شرح مرأۃ المناجیح سے کیا
جارہا ہے۔مشکٰوۃ شریف جو فن حدیث میں ’’عالم کورس‘‘ یعنی درس نظامی کی وہ جامع کتاب ہے جس میں کثیر احادیث کا ذخیرہ موجود ہے۔عرب و عجم میں موجود بیشتر
دینی ادارے میں مشکٰوۃ شریف کا درس دیا جاتا ہے۔اسی اہمیت کے پیش نظر آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی ہر عاشقانِ رسول خواہ وہ طلبہ ہو یاعلما، عام
ہو یا خاص تمام شائقینِ حدیث کےلئے یکساں مفید کتاب مشکٰوۃ شریف کو اس کی شرح مرأۃ المناجیح کے ساتھ پیش کرکے امت ِمسلمہ کو ”فیضانِ حدیث
موبائل ایپلی کیشن“ کا تحفہ پیش کررہاہے۔
مفسِّرِ شہیر، حکیم الا ُمت، مفتی احمد یار خان نعیمی علیہ رحمۃ اللہ الغنی کے رشحات قلم سے لکھی ہوئی حدیث کی شرح مرأۃ المناجیح شرح مشکٰوۃ المصابیح کی آٹھ جلدوں کے پھولوں سےآراستہ اور علمی جواہر سے مزین و منور اس اپیلی کیشن میں احادیث کی ترتیب کو اسلوب کتاب کے مطابق رکھا گیا۔ اس ایپلی کیشن میں حدیث کی ترتیب کتاب وائز اور ابواب وائز ہو گی۔یوں ایپلی کیشن میں موجود کسی بھی حدیث کی کتاب میں سرچنگ کرنا ناصرف آسان ہوگا بلکہ موضوع کی تلاش بھی ممکن ہوگی۔
فیضانِ حدیث موبائل ایپ کی دیدہ زیب خصوصیات :
•فیضانِ
حدیث موبائل ایپلی کیشن کے خوبصورت سر ورق
پر مرأۃ المناجیح شرح مشکٰوۃ المصابیح کی آٹھ ضخیم جلدیں،
•ہر
جلد پر کلک کرنے سے موضوعات کی فہرست،
•ہر
موضوع کے تحت ذکر کردہ ابواب کی تفصیل ،
•باب الحدیث پر کلک کرنے سے باب میں موجود تمام احادیث ترتیب وار ترجمہ کے ساتھ عیاں ،
•حدیث
کے ترجمہ پر کلک کرنے سے عربی متنِ حدیث ، ترجمۂ حدیث اور شرح ِحدیث ایک ساتھ اسکرین پر ذوق مطالعہ کےلئے،
•عربی
متن اعراب اور بغیر اعراب کے ساتھ پڑھنے
کی سہولت،
•حدیث
، ترجمہ یا شرح میں الفاظ سرچنگ کےلئے مختلف انداز،
•حدیث
نمبر، لفظ بلفظ، مختلف الفاظ اور مکمل جملہ سرچ کرنے کا جدید طریقہ،
•سرچ
کردہ الفاظ کی فہرست،
•اور
شیئرنگ کی سہولت
’’فیضان علم حدیث موبائل ایپلی کیشن‘‘ آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کی تفسیر ِقراٰن کے بعد دوسری بڑی علمی خدمت ہے۔یہ
ایپلی کیشن جدید سرچنگ ، خوبصورت لے آؤٹ ، کُتُبِ حدیث کی ترتیب اوراردو یونی
کوڈ فاؤنٹ (ٹیکسٹ
رائٹنگ اسٹائل) کے علاوہ بہت ساری خوبیوں کے ساتھ مزین۔یہ ایپلی کیشن نہ صرف اہلِ علم حضرات کے لئے
کار آمد ہوگی بلکہ عام مطالعہ ٔحدیث کے
شائقین بھی اس ایپلی کیشن سے مستفید ہو سکیں گے۔
حضور
تاجدارِ ختم نبوت صَلَّی
اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم نے ارشاد فرمایا : اللہ عَزَّوَجَلَّ اس شخص کو تروتازہ رکھے جس نے ہم سے کوئی حدیث سنی پھر اسے یاد کر لیا یہاں
تک کہ اسے ( دوسروں تک) پہنچا دیا۔( ابو
داود ، کتاب العلم ، باب فضل نشر العلم ، ۳
/ ۴۵۰ ، حدیث : ۳۶۶۰ )
آئی ٹی ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی آپ کی خدمت میں یہ اپیلی کیشن آپ کے علمی
استفادہ کےلئے پیش کررہاہے۔آپ تمام عاشقانِ رسول حدیث پر عمل کرتے ہوئے رسول اللہ صَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلَیْہِ وَاٰلِہٖ وَسَلَّم کی باتیں خود پڑھیں، یاد کریں اور دوسروں تک شیئر
کریں۔
For downloading
https://play.google.com/store/apps/details?id=com.dawateislami.islam.sunnah.hadees
سیال ایئر لائن کے چیئرمین فضل جیلانی سے رکن حاجی یعفور
رضا عطاری کی ملاقات
دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ
برائے تاجران کے تحت پچھلے دنوں مرکزی
مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری کی سیالکوٹ میں سیال ایئر لائن کے چیئرمین فضل جیلانی سے ملاقات
ہوئی۔
دورانِ ملاقات رکنِ شوریٰ نے انہیں دعوت اسلامی کا تعارف کرواتے ہوئے عالمی سطح پر ہونے والی خدمات
کے بارے میں بریفنگ دی جس پر چیئرمین فضل جیلانی نے دعوتِ اسلامی کی کاوشوں کو
سراہا اور اپنی نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
آخر میں رکنِ شوریٰ نے چیئرمین فضل جیلانی
کوشعبہ مکتبۃ المدینہ دعوتِ اسلامی سے شائع ہونے والی کتابیں تحفے میں پیش کیں۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے تاجران ، کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
Dawateislami