ہمارے پیارے دینِ اسلام نے ہمیں مسلمانوں کی خیر خواہی حسنِ
سلوک اور غریبوں کی مدد کرنے کا درس دیا ہے اسی لئے ہر سال صاحبِ نصاب افراد پر
چند شرائط پائی جانے کی صورت میں زکوٰۃ فرض فرمائی۔ نفلی صدقات کے فضائل بیان فرما
کر لوگوں کو سخاوت کا درس دیا اور بخل کی مذمّت بیان فرمائی ۔ بخل کے بارے میں 5
احادیث پڑھئے:
(1) رسولُ اللہ
صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا: سخاوت جنّت میں ایک درخت ہے ، جو سخی
ہے، اس نے اس کی ٹہنی پکڑ لی ہے وہ ٹہنی اس کو نہ چھوڑے گی جب تک جنّت میں داخل نہ
کروا لے اور بخل جہنّم میں ایک درخت ہے ،جو بخیل ہے، اس نے اس کی ٹہنی پکڑ لی ہے
وہ ٹہنی اسے جہنّم میں داخل کئے بغیر نہ چھوڑے گی۔ (شعب الایمان،7/435،حدیث:10877)
(2)اللہ پاک کے آخری نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے
فرمایا: مؤمن میں دو خصلتیں کبھی جمع نہیں ہوتیں کنجوسی اور بَد خُلقی۔(ترمذی،
3/387، حدیث:1969) مراٰةُالمناجيح میں ہے: یعنی ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی کامل مؤمن
بھی ہو اور ہمیشہ کا بخیل اور بد خُلق بھی ہو،اگر اتفاقاً کبھی اس سے بخل یا بد
خلقی صادر ہو جائے تو فوراً وہ پشیمان ہو جاتا ہے۔ (مراٰۃ المناجیح،3/75)
(3) پیارے نبی صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم کا فرمانِ حقیقت
نشان ہے:اگر ابنِ آدم کے پاس سونے کی 2 وادیاں بھی ہوں تب بھی یہ تیسری کی خواہش
کرے گا اور ابنِ آدم کا پیٹ قبر کی مٹی ہی بھر سکتی ہے۔(مسلم،ص404،حدیث:2415) حضرت
علامہ علی قاری رحمۃُ اللہِ علیہفرماتے ہیں:اس حدیث میں اس بات کی تنبیہ ہے کہ
انسان کی فطرت میں ایک بخل ہوتا ہے جو اسے لالچی بناتا ہے۔(مرقاۃ المفاتیح،9/124)
(4)حضورِ اکرم صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم نے فرمایا:کنجوسی
سے بچو، کیونکہ کنجوسی نے تم سے پہلے والوں کو ہلاک کر دیا، کنجوسی نے انہیں رغبت
دی کہ انہوں نے خون ریزی کی، حرام کو حلال جانا۔ (مشکاۃ،1/354،حدیث:1865)
(5)فرمانِ مصطفٰے صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم :ایسا کوئی
دن نہیں جس میں بندے سویرا کریں اور دوفرشتے نہ اتریں، ان میں سے ایک تو کہتا ہے:
الٰہی سخی کو زیادہ اچھا عوض دے اور دوسرا کہتا ہے کہ الٰہی بخیل کو بربادی
دے۔(مشکاۃ،1/353،حدیث:1860) حکیمُ الاُمّت مفتی احمد یار خان رحمۃُ اللہِ علیہاس
حدیثِ پاک کی شرح میں فرماتے ہیں: یعنی سخی کےلئے دعا اور کنجوس کےلئے بددعا،
روزانہ فرشتوں کے منہ سے نکلتی ہے جو یقیناً قبول ہے اور تجربہ دن رات ہو رہا ہے
کہ کنجوس کا مال حکیم، ڈاکٹر، وکیل یا نالائق اولاد برباد کرتی ہے۔(مراٰۃ المناجیح،3/70
ملتقطاً)
پیارےاسلامی بھائیو!اگر آپ صدقہ و خیرات کا ذہن پانا چاہتے
ہیں تو دعوتِ اسلامی کے دینی ماحول سے وابستہ ہو جائیے اِن شآءَ اللہ اس کی برکت
سے بخل کی بیماری کے ساتھ ساتھ دیگر برائیوں سے بھی چھٹکارا نصیب ہو گا اور نیک
بننے کا جذبہ نصیب ہو گا۔اِن شآءَ اللہ
کراچی کے علاقے
اورنگی ٹاؤن میں قائم جامع مسجد نورالاسلام میں تدفین کورس کا
انعقاد
5 ستمبر 2022ء بروز پیر شعبہ کفن دفن دعوتِ
اسلامی کے زیرِا ہتمام کراچی کے علاقے اورنگی ٹاؤن میں قائم جامع مسجد نورالاسلام میں تدفین کورس کا انعقاد کیا گیا جس میں مسجد کے نمازی حضرات سمیت دیگر
عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔
اس کورس میں شعبے کے ڈسٹرکٹ ذمہ دار مزمل عطاری
نے غسلِ میت کی فضیلت بیان کرتے ہوئے شرکائے کورس کو نمازِ جنازہ کے چند ضروری
مسائل سکھائے۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائی نے وہاں موجود
عاشقانِ رسول کو دعوتِ اسلامی کے دینی
ماحول سے ہر دم وابستہ رہتے ہوئے اسلامی تعلیمات کے مطابق زندگی گزارنے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:عزیر عطاری رکن شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت 5 ستمبر 2022ء بروز پیر عالمی
مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں جامعۃالمدینہ بوائزکے طلبۂ کرام کے لئے سیکھنے
سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں کفن دفن کے مسائل سکھائے گئے۔
دورانِ حلقہ سٹی ذمہ دار یاسر عطاری اور رکنِ
شعبہ کفن دفن عزیر عطاری نے اسلامی
بھائیوں کی تربیت کرتے ہوئے غسلِ میت دینے، کفن کاٹنے اورپہنانے کا طریقہ سکھایا
نیز نمازِ جنازہ کے چند ضروری مسائل بتائے۔
بعدازاں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے شرکائے کورس کو
12 دینی کاموں میں عملی طور پر حصہ لینے کا ذہن دیا۔(رپورٹ:شعبہ کفن دفن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
5 ستمبر 2022ء بروز پیر عالمی مدنی مرکز
فیضانِ مدینہ کراچی میں سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا گیا جس میں 63 دن کے تربیتی کورس اور 7 دن کے
فیضانِ نماز کورس کے شرکا نے شرکت کی۔
دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن ابو
ماجد حاجی محمد شاہد عطاری مدنی نے ”امامت“ کے موضوع پر سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے
شرکائے کورس کی دینی، اخلاقی اور تنظیمی اعتبار سے تربیت فرمائی نیز رکنِ شوریٰ نے
انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں میں بڑھ
چڑھ کر حصہ لینے کا ذہن دیا جس پر انہوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:جہانزیب عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت
پچھلے دنوں شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کی گوجرانوالہ
میں مشیر برائے وزیر اعلیٰ پنجاب چودھری محمد عرفان احسان
سے ملاقات ہوئی۔
دورانِ ملاقات ذمہ داران نے چودھری محمد عرفان احسان کو دعوتِ اسلامی کے
مختلف شعبہ جات کا تعارف کروایا اور انہیں مدنی مرکز فیضانِ مدینہ گوجرانوالہ کا
وزٹ کرنے کی دعوت دی جس پر انہوں نے خوشی کا اظہا رکیا۔(رپورٹ:شعبہ رابطہ برائے شخصیات، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے تحت شعبہ FGRF کے اسلامی
بھائی سیلاب زدگان اور بارشوں سے متأثرہ لوگوں کی مدد کے لئے ریلیف کے کاموں میں مصروفِ عمل ہیں۔
تفصیلات کے مطابق 3 ستمبر 2022ء بروز ہفتہ
پاکستان کے شہر میرپور خاص میں واقع خان گوٹھ میں سیکورٹی
ڈپیارٹمنٹ اور شعبہ ایف جی آر ایف کے ذمہ دار
اسلامی بھائیوں نے سیلاب زدگان کے درمیان راشن اور پینے کا صاف پانی تقسیم کیا۔
اس کے علاوہ ذمہ دار اسلامی بھائیوں نے جھڈو کے
مصیبت زدہ عاشقانِ رسول کو کھانا اور پینے کا صاف پانی دیا جس پر مقامی لوگوں نے دعوتِ اسلامی کا شکریہ
ادا کیا۔(رپورٹ:ضیاء عطاری میرپور خاص ڈویژن، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
لوگوں کی تربیت کرنے اور انہیں نماز و روزوں کے
مسائل سکھانے والی عاشقانِ رسول کی دینی تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت 5 ستمبر 2022ء
بروز پیر لاہور میٹروپولیٹن میں ہونے والے 7 دن کے فیضانِ نماز کورس جزوقتی کا
اختتام ہوا۔
اس موقع پر گلبرگ ٹاؤن لاہور کی جامع مسجد نورانی غوثیہ میں تقسیم اسناد
اجتماع منعقد کیا گیا جس میں علاقے کے اسلامی بھائیوں سمیت تاجر حضرات نے شرکت کی۔
مبلغِ دعوتِ اسلامی محمد ابو بکر عطاری مدنی نے
شرکائے اجتماع کے درمیان سنتوں بھرا بیان کیا اور اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے
تربیت کی نیز نماز کے احکامات اور نماز کے واجبات سمیت دیگر اہم مسائل سے آگاہ کیا۔بعدازاں کورس مکمل کرنے والے
عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پنجاب پاکستان کے شہر سانگلہ ہل ضلع ننکانہ میں دعوتِ اسلامی کے تحت اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ کے ذمہ داران نے دینی کاموں کے سلسلے میں اسپیشل پرسنز سمیت اُن کے سرپرستوں
سے ملاقات کی۔
ضلعی ذمہ دار علی حسن عطاری اور تحصیل ذمہ دار محمد اشرف عطاری نے اسپیشل پرسنز کو نیکی کی دعوت
دیتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی جبکہ چوک درس کا بھی شیڈول
رہا۔
بعدازاں ذمہ داران نے سیکھنے سکھانے کا حلقہ لگایا جس میں مبلغِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرا بیان کرتے
ہوئے وہاں موجود اسلامی بھائیوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی دعوت دی۔(رپورٹ:محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ،
کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
5 ستمبر 2022ء بروز پیر عاشقانِ رسول کی دینی
تحریک دعوتِ اسلامی کے تحت بذریعہ آن لائن مدنی
مشورہ ہوا جس میں شعبہ فیضان آن
لائن اکیڈمی ہوم کلاسز کے شفٹ ناظمین شریک ہوئے۔
اس مدنی مشورے میں رکنِ شعبہ مولانا محمد عامر
سلیم عطاری مدنی نے ناظمین سے چند اہم امور پر کلام کرتے ہوئے لرننگ مینجمنٹ سسٹم
سافٹ ویئر سمیت اس میں نئی اپڈیٹس کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا۔
مزید رکنِ شعبہ نے ہوم کلاسز کی شفٹوں کے حوالے
سے دیگر دینی کاموں کی کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کے اہداف دیئے جس پر ناظمین
نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔(رپورٹ:محمد وقار یعقوب عطاری
مدنی برانچ ناظم فیضان آن لائن اکیڈمی، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
پاکستان کے مختلف شہروں میں سیلاب اور بارشوں سے
متأثرہ عاشقانِ رسول کی امداد کے لئے شعبہ ایف جی آر ایف دعوتِ اسلامی کے ذمہ
داران فلاحی کاموں میں دن رات کوششیں کر رہے ہیں۔
اس دوران دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے
رکن حاجی یعفور رضا عطاری نے ٹک ٹاکرز اور یوٹیوبرز سمیت دیگر اسلامی بھائیوں
کےہمراہ پاکستان کے شہر سوات میں سیلاب سے متأثرین کی مدد کے لئے اُن کے درمیان
راشن اور رقم تقسیم کی۔بعدازاں رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے مصیبت زدہ عاشقانِ رسول کے لئے دعا کروائی۔(رپورٹ:محمد ابوبکر عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور
رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
سیلاب زدگان کی امداد اور اُن کی خیر خواہی کرنے
کے لئے پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی یعفور رضا عطاری
سوات شہر صوبہ
خیبر پختونخواہ کے شیڈول پر تھے۔
اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی یعفور رضا عطاری نے شعبہ
ایف جی آر ایف کے ذمہ داران کے ہمراہ سوات
کے پریشان حال لوگوں کی امداد کرتے ہوئے اُن کی خیر خواہی کی اور سیلاب زدگان کے
درمیان رقم کے ساتھ ساتھ ضروریاتِ زندگی کا سامان بھی تقسیم کیا۔بعدازاں وہاں
موجود لوگوں نے دعوتِ اسلامی کی دینی و فلاحی خدمات کو سراہتے اپنی نیک خواہشات کا
اظہار کیا۔(رپورٹ:محمد ابوبکر
عطاری معاون رکن شوری حاجی یعفور رضا عطاری، کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی کی سیلاب سے متأثرہ لوگوں سے ملاقات
دعوتِ اسلامی کے زیرِ اہتمام پچھلے دنوں ہونے
والی بارشوں کے سبب مصیبت زدہ اور پریشان حال لوگوں کی امداد کے لئے شعبہ ایف جی
آر ایف کے اسلامی بھائی فلاحی کاموں میں مصروفِ عمل ہے۔
اسی سلسلے میں رکنِ مرکزی مجلسِ شوریٰ حاجی محمد
عقیل عطاری مدنی نے ذمہ دار اسلامی بھائیوں کے ہمراہ پنجاب پاکستان کے شہر ڈیرہ
غازی خان میں بارش اور سیلاب سے متأثرہ لوگوں سے ملاقات کی۔
اس دوران رکنِ شوریٰ حاجی محمد عقیل عطاری مدنی
نے سیلاب متأثرین کی مدد کرتے ہوئے اُن کے درمیان ضروریاتِ زندگی کا سامان اور
نقد رقم تقسیم کی۔ ( کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
Dawateislami