اسلامی
بہنوں کے شعبہ فنانس ڈیپارٹمنٹ للبنات کے
تحت گزشتہ دنوں پاکپتن زون فرید کوٹ کابینہ کی ڈویژن ورسین میں مدنی مشورہ ہوا
جس میں ڈویژن ذمہ دار اسلامی بہنوں نے
شرکت کی ۔
زون ذمہ دار اسلامی بہن نے مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کاموں کےحوالے
سے اَپ ڈیٹ مدنی پھول بتائے اور کارکردگی
فارم سمجھایانیز اسلامی بہنوں کو دینی کام احسن انداز سے کرنے کاذہن دیا۔
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام گزشتہ دنوں جھنگ
زون کی کابینہ نگران اسلامی بہن نے شوگر میل ڈویژن کی نگران اسلامی بہنوں کا بذریعہ کال مدنی مشورہ کیا۔مدنی مشورےمیں ڈویژن میں ہونے والے ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات اور شارٹ کورسز کےحوالےسے مدنی
پھول دیئے گئے نیز ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماعات
میں تعدادبڑھانے کا ذہن دیا گیاجس پر اسلامی بہنوں نے
اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔
فیصل
آباد ریجن ٹوبہ زون میں اگست 2021ء میں ہونے والے
دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی
دعوتِ
اسلامی کے زیرِ اہتمام فیصل آباد ریجن کی ٹوبہ زون میں ماہ اگست 2021ء میں ہونے
والے اسلامی بہنوں کے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ کیجئے:
دینی
ماحول سے منسلک ہونے والی اسلامی بہنوں کی تعداد : 33
روزانہ
گھر درس دینے والی اسلامی بہنوں کی تعداد :892
روزانہ
امیر اہل سنت دَامَتْ
بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ کا بیان/مدنی مذاکرہ سننے والی اسلامی
بہنوں کی تعداد : 1ہزار886
اسلامی
بہنوں کےمدرسۃ المدینہ کی تعداد : 134
اِن
میں پڑھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 1ہزار376
ہفتہ
وار سنتوں بھرے اجتماعات کی تعداد :180
اِن میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 3ہزار289
ہفتہ
وار علاقائی دورہ میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد: 116
ہفتہ
وار رسالہ پڑھنے / سننے والی اسلامی بہنوں کی کم وبیش تعداد: 14ہزار615
وصول
ہونے والے نیک اعمال کے رسائل کی تعداد :1ہزار218
لیاری
کابینہ اور گوجرہ روڈ اور رحمے شاہ ڈویژنز میں قائم ٹیوشن سینٹرز میں تربیتی سیشن کاانعقاد
اسلامی
بہنوں کے شعبہ تعلیم للبنات کے تحت گزشتہ دنوں کراچی ساؤتھ 1 کی لیاری کابینہ میں اور
ٹوبہ زون، سمندری اطراف کابینہ کی گوجرہ روڈ اور رحمے
شاہ ڈویژنز میں قائم ٹیوشن سینٹرز میں(7th ہجری فتح خیبر ) کےسلسلے میں تربیتی
سیشن کاانعقادہواجن میں ٹیچرز اور طالبات نے شرکت کی ۔اس موقع پر مبلغہ دعوتِ اسلامی نے
سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے طالبات کو دینی کاموں میں حصہ لینے کی ترغیب دلائی
جس پر طالبات اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی
نیتوں کا اظہار کیا۔
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے
تاجران کے تحت نیوکراچی میں مدنی مشورے کا انعقاد ہوا ۔اس موقع پر ریجن ذمہ دار حمزہ علی عطاری نے مقامی فیکٹری میں دینی حلقے اور بڑے عمر کے
اسلامی بھائیوں کے لئےمدرسۃالمدینہ کا آغاز کرنے کاذہن دیا۔
دوانِ مدنی مشورہ ریجن ذمہ دار نے عُرس ِاعلیٰ
حضرت امام احمد رضا خان رحمۃاللہ علیہ کے موقع
پر عالمی مدنی مرکز فیضان مدینہ کراچی میں منعقد ہونے والےسنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنےکا ذہن دیا ۔(رپورٹ: شعبہ رابطہ برائے تاجران ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کےشعبہ ائمہ مساجد کے زیرِ اہتمام
28ستمبر2021ءبروزمنگل مرکزی مجلسِ شوریٰ کےرکن حاجی محمد عقیل عطاری نے عالمی مدنی
مرکز فیضان مدینہ کراچی سےبذریعہ انٹر نیٹ مدنی مشورہ کیا جس میں نگران ِریجن ابراہیم عطاری،نگران ِکابینہ سیّدشریف عطاری
اورناظم ِاعلیٰ شعبان عطاری شریک تھے۔
رکنِ شوریٰ نے مسجد کی تعمیرات ، امام صاحب کی فیملی رہائش گاہ بنا نےاور شرعی اصولوں کے مطابق
مساجد کو آباد کرنے کے حوالے سے تربیت کی۔
اس کے علاوہ نیپال میں موجود مساجد پر تین رکنی مجلس کے قیام اور انہیں فعال
کرنے کا ذہن بھی دیا۔اس دوران ملکی مشاورت
کے ذمہ دار شمس عطاری سمیت دیگر ذمہ
داران بھی شریک تھے۔ (رپورٹ: محمدشعبان عطاری مدنی ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
28 ستمبر 2021ء بروز منگل میڈیا ڈیپارٹمنٹ دعوتِ
اسلامی کے زیر اہتمام رکن کراچی
ریجن محمد شجاعت عطاری اور رکن مجلس محمود عطاری نے نجی میڈیا گروپ کے آفس کا دورہ کیا جس میں سی
ای او یاسر راجپوت اور ڈائریکٹر شمیم قریشی ودیگر سے ملاقات کی۔
ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں نیکی دعوت دی
اور دعوتِ اسلامی کے تحت دنیا بھر میں ہونے والے دینی و فلاحی خدمات سے آگاہ کیا،
ملاقات کے اختتام پر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے انہیں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کا وزٹ کرنے کی دعوت پیش بھی کی۔ (رپورٹ: اسرار عطاری میڈیا ڈیپارٹمنٹ آفس ذمہ دار ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملتان ریجن کے پراپرٹی اینڈ کنسٹرکشن ڈیپارٹمنٹ
کے ذمہ داران کا مدنی مشورہ
گزشتہ دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ نیو سوسائٹیز ڈیپارٹمنٹ
کی زیرِ نگرانی ملتان ریجن کے&
Construction Departments Property کا مدنی مشورہ ہوا ۔
اس موقع پر مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد
علی عطاری نےذمہ داران سے شعبے کی سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیتے ہوئے شعبے کے کام
میں مزید بہتری لانے کے لئے مدنی پھول دیئےجس پر ذمہ داران نے اچھی اچھی نیتوں کا
اظہار کیا۔ (رپورٹ:عبدالقادر عطاری معاون رکنِ شوریٰ حاجی محمدعلی
عطاری،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
ملیر کورٹ میں ڈپٹی ڈسٹرکٹ اٹارنیزاوروکلا سے ملاقات،دستارِ فضیلت اجتماع کی دعوت
دعوتِ اسلامی کے تحت ذمہ داران نے 29ستمبر2021ءبروزبدھ ملیر کورٹ میں 2 ڈپٹی
ڈسٹرکٹ اٹارنیز،12 وکلا اور5 اسٹاف سے ملاقات کی اور انہیں دعوتِ اسلامی کی دینی وفلاحی
خدمات سے آگاہ کیا۔
اس کے علاوہ ذمہ داران نےاُنہیں جامعۃ المدینہ بوائزدعوتِ
اسلامی کے تحت 3اکتوبر2021ءکو ہونے والے دستارِ فضیلت اجتماع میں شرکت کی دعوت پیش
کی۔
بعدازاں ملیر بار میلاد کمیٹی کے سربراہ سے
ملاقات کے دوران ملیر بار میں سالانہ
منعقد ہونے والے سنتوں بھرےاجتماع ِمیلاد
کے حوالے سےگفتگو کی گئی۔ (رپورٹ: محمد
صہیب یوسف عطاری ایڈووکیٹ شعبہ رابطہ برائے وکلاء ملیر کابینہ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
گزشتہ دنوں شعبہ مدنی کورسز(دعوتِ اسلامی)کے تحت ربیع
الاول کے آمد کے موقع پر مدنی کورسز آفس کراچی میں 12مدنی مذاکروں میں شرکت
کےحوالے سے مختلف شہروں سے آنے والے عاشقان رسول کی دینی واخلاقی تربیت کرنے کے
لئے مدنی مشورے کا سلسلہ ہوا۔
اس مدنی مشورے
میں دعوتِ اسلامی کی مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل رضاعطاری نے نگرانِ
شعبہ مدنی کورسز واراکین اور کراچی ریجن کےزون
ذمہ داران کی تربیت و رہنمائی کی۔(رپورٹ:
ابو یاسر قاری محمد ناصر رضا عطاری رکنِ زون مدنی کورسز ،کانٹینٹ:غیاث الدین
عطاری)
پچھلے دنوں دعوتِ اسلامی کے شعبہ تاجران کی زیرِ
نگرانی لاہور مشینری مارکیٹ داروغہ والا کے ایک تاجر کے گھر سنتوں بھرے اجتماع
کااہتمام کیا گیاجس میں کئی تاجران نے شرکت
کی۔
اس اجتماعِ پاک میں نگرانِ شعبہ رابطہ برائے
تاجران پاکستان محمدندیم عطاری نے سنتوں بھرا
بیان کرتے ہوئے اسلامی بھائیوں کی تربیت کی نیز انہیں دعوتِ اسلامی کے دینی کاموں
کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے دینی
ماحول سے وابستہ رہنے اور سنتوں بھرے اجتماع میں شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔ (رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن نگران محمود
آباد ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)
دعوتِ اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال کے زیرِ
اہتمام گزشتہ دنوں حنفیہ مسجد محمودآباد نمبر 3 کراچی میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا
انعقاد کیا گیا جس میں مقامی اسلامی
بھائیوں نے شرکت کی۔
شعبہ اصلاحِ اعمال کے کراچی ریجن ذمہ دار سید نوید عطاری نے سنتوں
بھرا بیان کیا اور اسلامی بھائیوں کو72نیک اعمال پر عمل کرنے ،مدنی قافلوں میں سفر
کرنے، اسلامی بھائیوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے اور تہجد و سحری اجتماع میں
شرکت کرنے کی ترغیب دلائی۔
اس اجتماعِ پاک میں اراکین کابینہ، ڈویژن نگران، علاقہ نگران اورائمہ مساجد
سمیت دیگر ذمہ دارانِ دعوتِ اسلامی نے شرکت کی۔(رپورٹ: محمد اشفاق علی عطاری ڈویژن نگران محمود آباد ،کانٹینٹ:غیاث
الدین عطاری)