دعوت اسلامی کے شعبہ رابطہ برائے شخصیات کے ذمہ داران نےحیدر آباد ڈسٹرکٹ میں  اسسٹنٹ کمشنر سٹی مطہر وٹو سے ملاقات کی۔

ذمہ داران نے انہیں دعوت اسلامی کے مختلف جات کا تعارف پیش کیا اور عرس اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے موقع پر ہونے والے دستار فضیلت اجتماع میں شرکت کرنے کی دعوت دیتے ہوئے مکتبۃ المدینہ کا رسالہ ”بدشگونی“ تحفے میں پیش کی۔


گزشتہ دنوں عالمی مدنی مرکز فیضانِ مدینہ کراچی میں  ہونے والے ہفتہ وار سنتوں بھرےاجتماع کےبعد اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں کثیر تعداد میں اسپیشل پرسنز(گونگے ،بہرےاورنابینا اسلامی بھائیوں)نے شرکت کی۔

اس دوران مرکزی مجلسِ شوریٰ کے رکن حاجی محمد فضیل رضاعطاری اسپیشل پرسنز کے ہمراہ سنتوں بھرے اجتماع میں شریک تھے،اجتماعِ پاک کے اختتام پر اسپیشل پرسنز نے رکنِ شوریٰ سے ملاقات بھی کی۔

واضح رہے اسپیشل پرسنز کے لئےہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں اشاروں کی زبان میں ترجمانی بھی کی گئی۔(رپورٹ: محمد سمیر ہاشمی عطاری اسپیشل پرسنز ڈیپارٹمنٹ ،کانٹینٹ:غیاث الدین عطاری)


شعبہ رابطہ برائے شخصیات تحت  شعبہ تعلیم کراچی ریجن اور حیدر آباد ریجن کے ذمہ داران نےایڈیشنل سیکرٹری (ایڈمن اینڈ اسکولز) محمد ندیم صاحب سے ملاقات کی۔ ذمہ داران نے انہیں تعلیمی میدان میں دعوت اسلامی کےتحت ہونے والی خدمات کے متعلق بریفنگ دی اور تعلیمی اداروں میں دینی کاموں کے ساتھ ساتھ اجتماع میلاد منعقد کرنے پر گفتگو کی۔ندیم صاحب نے ذمہ داران کو مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور صوبے بھر کے ڈائریکٹرز اور D.E.O,s کو خود فون کرکے رضا مند کرنے کی نیت کی۔


عرس داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہکے موقع پر شعبہ رابطہ برائے شخصیات دعوت اسلامی کے ذمہ دار محمد لیاقت عطاری نے دیگر ذمہ داران کے ہمراہ مزار شریف پر حاضری دی اور ایصالِ ثواب کے لئےفاتحہ خوانی کرتے ہوئے دعائیں کیں۔

بعد ازاں محمد لیاقت عطاری نے عرس شریف میں ڈیوٹی پر مامور 1122 ریسکیو ایلیٹ فورس اور پولیس اہلکاروں سے ملاقاتیں کیں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے انہیں مکتبۃ المدینہ کا شائع کردہ رسالہ ”فیضان داتا علی ہجویری“ تحفے میں پیش کی۔


دعوت اسلامی کے زیرِ اہتمام آسٹریلیا  کے شہر سڈنی کابینہ میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ماہانہ ڈویژن دینی حلقے کا انعقاد کیا گیا جس میں 21 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور دینی حلقے میں شریک اسلامی بہنوں کو پردے کی اہمیت کے بارے میں نکات فراہم کئے نیز دینی کاموں کو مزید بڑھانے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں آسٹریلیا کے شہر میلبورن میں امِّ عطار رحمۃ اللہ علیہا کے لئے ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 20 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے امِّ عطار رحمۃ اللہ علیہا کی سیرت کے بارے میں بیان کیااور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کا تعارف بھی کروایا نیز اپنے اعمال کا جائزہ کی اہمیت اور فضائل کے بارے میں بتاتے ہوئے روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش کاکس بازار زون جوڑا ڈویژن میں اصلاحِ اعمال اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 8 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

اِصلاح اعمال کی ذیلی سطح ذمہ دار اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شرکت کرنے والی اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کا تعارف بھی کروایا نیز اپنے اعمال کا جائزہ کی اہمیت اور فضائل کے بارے میں بتاتے ہوئے روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش CTG فینی زون میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 201 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یہ اجتماعات میں 11 مقامات پر منعقد کئے گئے۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام گزشتہ دنوں بنگلہ دیش موہنگر زون ڈویژن وائس میں اصلاح اعمال اجتماعات کا انعقاد کیا گیا جن میں کم و بیش 434 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔ یہ اجتماعات میں 13 مقامات پر منعقد کئے گئے۔

مبلغاتِ دعوتِ اسلامی نے سنتوں بھرے بیانات کئے اور اجتماعات میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کے بارے میں معلومات فراہم کرتے ہوئے رسالہ نیک اعمال پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ شارٹ کورسز کے زیرِ اہتمام  ستمبر 2021ء میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں5 دن پر مشتمل ”تفسیر سورة الرحمٰن کورس“ كا انعقاد كيا گیا جس میں كم و بیش 67 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ سطح کی شارٹ کورسز ذمہ دار اسلامی بہن نے سورة الرحمن کی تلاوت ، ترجمہ اور تفسير صراط الجنان بيان كى جس میں شرکت کرنے والی اسلامى بہنوں نے نور قرآن سے اپنے دلوں کو منور کرنے کی سعادت حاصل کی ۔

اسلامی بہنوں نے ہاتھوں ہاتھ آنے والے تفسیر سورۂ ملك کورس میں داخلہ بھی لے لیا اور كئی اسلامی بہنوں نے اپنی انفرادی کوشش سے مزید اسلامی بہنوں کو نیکی کی دعوت کے ذریعےہونے والے کورس تفسیر سورۂ ملك میں ایڈمیشن دلوانے کی نیتیں بھی پیش کی جبکہ 9 اسلامی بہنوں نے اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں داخلہ لینے کی سعادت بھی حاصل کی ۔


دعوت اسلامی کے زیر اہتمام ستمبر 2021ء میں آسٹریلیا کے شہر سڈنی کے مختلف ڈویژنز( Auburn, Blacktown, Lakemba, and Liverpool )میں بذ ریعہ انٹرنیٹ مدنی مشوروں کا انعقاد کیا گیا جن میں ڈویژن سطح کی نگران اسلامی بہنوں اور مشاورات نے شرکت کی۔

ڈویژن سطح اسلامی بہنوں نے مركزى مجلسِ شوریٰ کے جون 2021ء میں ہونے والے مدنی مشورے كے مدنی پھول بیان کرنے کی سعادت حاصل كى۔ مشاورت اسلامی بہنوں کو کتاب آدابِ دعا کے مطالعے كا ہدف دیا اور چندہ کرنے کی شرعی اور تنظیمی احتياطيں کتاب کے ٹیسٹ کے لئے ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے شعبہ اصلاحِ اعمال (اسلامی بہنیں)کے زیر اہتمام آسٹریلیا کے شہر سڈنی میں امِّ عطار رحمۃ اللہ علیہا کے لئے ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کم و بیش 42 اسلامی بہنوں نےشرکت کی۔

اصلاح اعمال کی ذمہ دار اسلامی بہن نے امِّ عطار رحمۃ اللہ علیہا کی سیرت کے بارے میں بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو رسالہ نیک اعمال کا تعارف بھی کروایا نیز اپنے اعمال کا جائزہ کی اہمیت اور فضائل کے بارے میں بتاتے ہوئے روزانہ نیک اعمال کا رسالہ پُر کرنے اور عاملاتِ نیک اعمال بننے کا ذہن دیا۔