دعوت اسلامی کے زیراہتمام ستمبر 2021کے آخری ہفتےسویڈن( Sweden )کے شہر ہیگاسٹرا(Hagsätra) میں ماہانہ سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 14 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے” اچھی اور بُری لالچ“ کے موضوع پر بیان کرتے ہوئے اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو نیکوں کی حرص پیدا کرنے کا ذہن دیا نیز انہیں نیکی کی دعوت دینے اور مدنی مذاکرہ دیکھنے کی ترغیب دلائی۔


دعوت اسلامی کے زیراہتمام ستمبر   2021ء کے آخری ہفتے میں سویڈن( Sweden) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں 15 اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

مبلغۂ دعوتِ اسلامی نے”اعلیٰ حضرت کی کرامات“کے موضوع پر بیان کیا اور اجتماعِ پاک میں شریک اسلامی بہنوں کو اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ کی سیرت و کردار ، ان کی دینی خدمات اور ان کی کرامات کے بارے میں نکات فراہم کئے نیزاسلامی بہنوں کو ہفتہ وار سنتوں بھرے اجتماع میں باقاعدگی کے ساتھ شرکت کرنے کا ذہن دیا۔


دعوت اسلامی کےزیراہتمام آسٹریا (Austria) کے شہر ویانا (Vienna) میں بذ ریعہ انٹرنیٹ ایصال ثواب اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں تقریبا 18 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اجتماع ِپاک میں شریک اسلامی بہنوں کو امِّ عطار کی سیرت کے بارے میں نکات پیش کئے نیزانہیں زیادہ سے زیادہ ایصال ثواب کرنے کی ترغیب دلائی۔


اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ انیسویں صدی عیسوی کے بہت بڑے عالم، محدث، مفکر، فقیہ اور مجدد تھے۔ دنیائے اہلسنت کی عالمگیر تحریک دعوت اسلامی بھی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کا فیضان ہے۔ دعوت اسلامی کے دینی ماحول میں عاشقان رسول کو بھی اُن سے دل وجان سے محبت کرنےاور ان کی تعلیمات پر عمل کرنے کی ترغیب دلائی جاتی ہے۔ بانی دعوت اسلامی ، شیخ طریقت امیر اہلسنت علامہ محمد الیاس عطار قادری دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ بھی اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کے شیدائی ہیں۔

امیر اہلسنت ، امام اہلسنت سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے فرماتے ہیں: اعلیٰ حضرت، امام اہلسنت، مجددین و ملت، حضرت علامہ مولانا الحاج الحافظ القاری شاہ امام احمد رضا خان علیہ رحمۃ الرحمن میرے آئیڈیل ہیں، مجھے اعلیٰ حضرت علیہ رب العزت سے اس لئے پیار ہے کہ وہ عاشق رسول، ولی اللہ، بہت بڑے عالم، مفتی اسلام اور صوفی بزرگ تھے۔

امیر اہلسنت دَامَتْ بَرَکَاتُہُمُ الْعَالِیَہ اعلیٰ حضرت امام احمد رضا خان رحمۃ اللہ علیہ سے کس قدر محبت فرماتے ہیں اور آپ کے دل میں اعلیٰ حضرت رحمۃ اللہ علیہ کی کتنی اہمیت ہے، اِس کو عاشقان رسول کے دلوں میں اُجاگر کرنے کے لئے جانشین امیر اہلسنت، مولانا حاجی عبید رضا عطاری مدنی مَدَّظِلُّہُ الْعَالِی نے اس ہفتے رسالہ ”اعلیٰ حضرت اور امیر اہلسنت“ پڑھنے / سننے کی ترغیب دلائی ہے اور رسالہ پڑھنے سننے والوں کو اپنی دعاؤں سے بھی نوازا ہے۔

دعائےجانشین امیر اہلسنت

یااللہ پاک! جو کائی 17 صفحات کا رسالہ ”اعلیٰ حضرت اور امیر اہلسنت“ پڑھ یا سُن لے اُسے اپنے ولی کامل اعلیٰ حضرت امام اہلسنت رحمۃ اللہ تعالٰی علیہ کے تعلیمات پر عمل کرتے ہوئے فیضانِ رضا سے مالا مال فرماکر بے حساب مغفرت سے نواز دے۔ اٰمِیْن بِجَاہِ خَاتمِ النَّبِیِّین صلَّی اللہ علیہ واٰلہٖ وسلَّم

یہ رسالہ دعوتِ اسلامی کی ویب سائٹ سے ابھی مفت ڈاؤن لوڈ کیجئے

Download

رسالہ آڈیو میں سننے کے لئے کلک کریں


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اسلامی بہنوں کے مدرسۃالمدینہ کے تحت بھینس کالونی نمبر7  میں 12 دن پر مشتمل ’’مدنی قاعدہ وناظرہ‘‘ رہائشی کورس کا انعقاد ہواجس میں 19 اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

اس کورس میں شریک اسلامی بہنوں کومدنی قاعدہ و ناظرہ پڑھانے کےساتھ ساتھ ٹیسٹ دینےکی تیاری کروائی گئی اورقراٰن پاک کو حدر و ترتیل میں پڑھنے کا طریقہ سکھایا گیا، اس کے علاوہ انہیں فرض علوم کی تربیت دیتے ہوئےسنتیں سکھائی گئیں۔

کورس کی اختتام پر مدنی قاعدہ اور نا ظرہ کاٹیسٹ ہوا۔بعدازاں اسلامی بہنوں کو اسلامی بہنوں کے مدرسۃ المدینہ میں پڑھانے کا ذہن دیا گیانیز کورس کے اختتام پر محفلِ ذکرونعت ہوئی جس میں کابینہ مشاورت ذمہ داراسلامی بہن نےسنتوں بھرا بیان کیااور اسلامی بہنوں کو رزلٹ و تحائف دئیے گئے ۔


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 1 صدر کابینہ جمشید روڈ میں  ماہانہ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورتوں سمیت ڈویژن نگران اور ڈویژن مشاورتوں کی اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے باطنی بیماری’’ ریاکاری اور اس کے نقصانات ‘‘ نیزان سے بچنےکے طریقےکے موضوع پر سنتوں بھرابیان کیا ، دینی کاموں کی ترقی کے لئے احساس ذمہ داری کو اجاگر کرتے ہوئے شیڈول کے مطابق وقت دینے اوران پرعمل کرنے کا ذہن دیاگیاجس پر اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں ۔

کراچی ساؤتھ  زون 2 شعبہ کفن دفن للبنات کے تحت لیاری کابینہ اور صحرائے مدینہ کابینہ کی ڈویژن گڈاپ کیٹل فارم میں کفن دفن اجتماعات کاانعقادہواجن میں کم و بیش 40اسلامی بہنوں نے شرکت کی ۔

زون مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے ’’نزع کی سختیوں‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور اسلامی بہنوں کو غسل میت دینے، کفن پہنانے کا طریقہ سکھایا جس پرمقامی اسلامی بہنوں نے اظہار مسرت کیا۔ آخر میں رٹن ٹیسٹ لیا گیا اورکتاب تجہیز و تکفین کا طریقہ پڑھنے کا ذہن دیا گیا جس پر تقریباً 9 اسلامی بہنوں نے کتاب پڑھنے اور 10اسلامی بہنوں نے ٹیسٹ دینے کی نیتیں پیش کیں۔


دعوتِ اسلامی کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 بلدیہ ٹاؤن کابینہ میں بذریعہ  انٹر نیٹ مدنی مشورےکاانعقادہوا جس میں کابینہ مشاورت و ڈویژن نگران اسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

کابینہ نگران اسلامی بہن نے تمام ذمہ دار اسلامی بہنوں کو مدنی مذاکرہ دیکھنے،ہفتہ وارسنتوں بھرے اجتماع میں پابندگی سے شرکت کرنےاوراس کی کار کردگی انٹر کرنےکا طریقہ سمجھایا نیز انہیں ہفتہ وار سنتوں بھرااجتماع کورس ہر ڈویژن میں کرواتے ہوئے جملہ ذمہ دار اسلامی بہنوں کواس میں شرکت کرنے کا ذہن دیاجس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتیں کیں۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ علاقائی دورہ  اور محفل نعت کے تحت کراچی ساؤتھ زون 2 نیوکراچی کابینہ میں مدنی مشورہ ہوا جس میں زون ،کابینہ اور ڈویژن سطح کی20 ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ دار اسلامی بہن نے ’’مبلغہ کو کیساہونا چاہیئے‘‘ کےموضوع پر بیان کیا اور مدنی مشورے میں شریک اسلامی بہنوں کو علاقائی دورہ ومحفل نعت کرنے کے حوالے سے اہم نکات بتائے۔اس کےعلاوہ ڈویژن مشاورت وعلاقہ مشاورت کو شیڈول و کارکردگی صحیح انداز میں پُر کرنے کا ذہن دیا گیا نیز دینی حلقے کو مزیدمضبوط کرنے کا ہدف دیا ۔اس کےساتھ ہی انہیں ڈویژن تا علاقائی مشاورت تک یہ سارے مد نی پھول بڑھانےکاذہن دیاجس ڈویژن مشاورت ذمہ داراسلامی بہنوں نے ان مدنی پھولوں پر عمل کرنےکی اچھی اچھی نیتیں کیں ۔


دعوتِ اسلامی کے شعبہ اِصلاحِ اعمال للبنات  کےتحت اگست 2021 ء میں ہونےوالے دینی کاموں کی ماہانہ کارکردگی ملاحظہ فرمائیے:

تقسیم کئےگئے نیک اعمال کےرسائل کی تعداد:484

وصول کئےگئے نیک اعمال کےرسائل کی تعداد:635

پورےماہ میں14،15 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:21

7،8 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:78

4،5 روزے رکھنے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:168

نیک کاموں پر عمل کر کے مدنی بیٹیاں بننے والی اسلامی بہنوں کی تعداد:06

اصلاح ِاعمال اجتماعات کی تعداد: 07

ان میں شرکت کرنےوالی اسلامی بہنوں کی تعداد :90


دعوت اسلامی  کے شعبہ اصلاح اعمال للبنات کےزیرِ اہتمام میرپور خاص زون ڈویژن ٹنڈو الہ یار میں مدنی مشورہ ہواجس میں کابینہ ذمہ دار اسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو شعبے کےدینی کام کرنے کےحوالے سے نکات بتائے۔اس کے علاوہ انہیں کارکردگی شیڈول بروقت جمع کروانے ، اصلاح اعمال کے بینر لگانے اور اصلاح اعمال کی عاملات بڑھانے کا ہدف دیا ۔ تقرری کے حوالے سے بھی کلام ہوا جس پر ذمہ دار اسلامی بہنوں نے ہر ماہ اپنا شیڈول سینڈ کرنے اور بینر لگانے کی نیتیں پیش کی۔


شعبہ ڈونیشن بکس  للبنات کے تحت حیدرآباد زون ٹنڈو محمد خان کابینہ کی ڈویژن ماتلی میں مدنی مشورےکاانعقادہواجس میں ڈونیشن بکس ذمہ داراسلامی بہنوں نے شرکت کی۔

زون ذمہ داراسلامی بہن نے اسلامی بہنوں کو گھریلو صدقہ بکس اور پنک بکس کی تعداد بڑھانے کا ہدف دیا۔ اس موقع پر انہیں ماہانہ کارکردگی فارم بروقت تیار کر کے دینے کا ذہن دیاگیا۔اس کےعلاوہ ای -رسید پربھی کلام ہوا جس پر ذمہ داراسلامی بہنوں نے اچھی اچھی نیتوں کا اظہار کیا۔