پچھلے دنوں  شعبہ مدنی کورسز دعوتِ اسلامی کے تحت چونگ کھرنزد V بلاک گلہ ڈی ایچ اے لاہور کینٹ، وارڈ نمبر 4 والٹن کنٹونمنٹ بورڈ کی جامع مسجد مدنی انوار مدینہ میں ہونے والے 7 دن پر مشتمل جز وقتی فیضان نماز کورس کا اختتام ہوا۔اس موقع پر اسلامی بھائیوں کے لئے تقسیمِ اسناد اجتماع کا انعقاد کیا گیا جس میں کورس کے شرکا اور تاجران سمیت کثیر عاشقانِ رسول نے شرکت کی۔

اس اجتماعِ پاک میں معلم محمد ابو بکر عطاری مدنی نے حاضرین کے درمیان سنتوں بھرا بیان کرتے ہوئے اُن کی دینی و اخلاقی اعتبار سے تربیت کی اور انہیں نماز کےچند ضروری احکامات نیز نماز کے واجبات بیان کئے۔

اجتماع کے اختتام پر کورس کرنے والے عاشقانِ رسول کے درمیان اسناد تقسیم کی گئیں۔(رپورٹ:شعبہ مدنی کورسز، کانٹینٹ: غیاث الدین عطاری)